Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مصیبت زدہ متوجہ ہوں! روحانی منزل کے دروازےکھلے ہیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

روحانی منزل مری میں وہ پراسرار عجائبات اور حقائق جو اچانک افشاں ہوئےاور مخلوقات کی امانت ان تک پہنچائی جارہی ہے۔
ایڈریس روحانی منزل: مری پی سی بھوربن کے ساتھ مین روڈ پر روحانی منزل ہے۔

روحانی منزل کی روحانیت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس وہ زبان یا الفاظ نہیں کہ میں آپ کے لیے اور آپ کی نسلوں کیلئے دعا کرسکوں۔ میری یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آپکے اہل خانہ کوسدا آباد رکھیں میں تقریباً 2009 سے عبقری رسالے کے ذریعے تسبیح خانہ سے جڑی ہوں۔ 2009ء سے پہلے مجھے جینے کا مقصد معلوم نہیں تھا لیکن آپ نے اور آپ کے عبقری رسالہ نے مجھے جینا سکھا دیا۔ آپ نے اور آپ کے درسوں نے مجھے اللہ تعالیٰ سے مانگنا سکھا دیا۔ اللہ کا شکر ہے جب سے میں تسبیح خانہ کے ساتھ جڑی ہوں مجھے بہت فیض ملا ہے۔ 2009 سے لے کر 2019ء آج تک سورئہ الکوثر کا فیض پا رہی ہوں۔ روحانی منزل آنے سے پہلے مجھ سے چلا ہی نہیں جاتا تھا اور مسلسل دو دن طبیعت ناساز رہی لیکن تیسرے دن اللہ کے فضل و کرم اور روحانی منزل کی برکات کے صدقے سے اب میں بہت بہتر ہوں مجھ سے کرسی پر بیٹھے بغیر نماز نہیںپڑھی جاتی تھی لیکن جب سے روحانی منزل سے آئی ہوں اللہ کے فضل و کرم اور روحانی منزل کے روحانی وظائف کے وسیلے و صدقے سے بغیر کسی سہارے آسانی سے نماز پڑھنا شروع ہوئی ہوں۔ اللہ پاک آپ کو جزاء دے آپ نے روحانی منزل کے دروازے مصیبت زدوں کیلئے کھول دیئے۔ (نسیم یوسف، لاہور)
روحانی منزل میں قیام سے سکون ملا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں سات دن کیلئے روحانی منزل میں ٹھہرا یہاں کا ماحول بڑا ہی روحانی ہے۔ پانچ وقت نماز باجماعت پڑھنے کا موقع ملا۔ تسبیحات‘ اعمال کرنے کا مزید شوق پیدا ہوا۔ سوا لاکھ باریَافَتَّاحُ پڑھنے کا شرف حاصل ہوا۔ یہاں بدنگاہی، فضول گوئی، دنیاوی باتوں سے بچنے کا موقع ملا۔ دل کو سکون حاصل ہوا۔ اللہ تعالیٰ روحانی منزل کو اور اس کا انتظام چلانے والوں کو تاقیامت قائم و دائم رکھے۔ آمین۔ (ڈاکٹر محمد ریاض، کراچی)
روحانی منزل پر جانے کی تمنا پوری ہوگئی
میں نے موتی مسجد میں 2نوافل ادا کیے اوردعا کی واپس تسبیح خانہ آگیا رات میںنے خواب دیکھا فیملی ہی فیملی عورتیں، بچے، بڑے گروپ کی شکل میںنظر آئیں ہاتھ ہلا رہیں اور مسکرا رہے ایسا لگ رہا جیسا خوش آمدید کہہ رہے کہ آپ ہمارے پاس آئے۔ روحانی منزل میں جب سے آیا ہو طبیعت میں سکون ہے اور روزانہ ’’یافتاح‘‘ کا ورد کررہا ہوں۔ اپنے آپ کو ہلکا محسوس کررہا ہوں۔ جب روحانی منزل آنے کا پروگرام بنایا اور دعا کی اللہ نیک لوگوں سے واسطہ کرنا۔ برے لوگوں سے دور رکھنا۔ ایسا ہی ہوا سفر آسان کم خرچ اور طبیعت میں سکون رہا۔ اکیلا تھا آتے وقت پریشان تھا مگر میرے اللہ نے سب سفر آسان کردیا۔ میری سوچ سے بڑھ کر سفر آسان اور کم خرچ رہا۔ جو بھی ملا اچھا انسان ملا۔ نہ رہنے کی پریشانی نہ کھانے کی فکر سب کچھ ٹائم پر ملتا رہا‘ابھی جس وقت میں خط لکھ رہا ہوں ’’یافتاح‘‘ کا سوالاکھ ورد مکمل ہوا ہے‘ کل انشاء اللہ کراچی روانگی ہے۔ یہاں سے بہت کچھ لیکر جارہا ہوں‘ دوستوں اور عزیزوں کو بھی یہاں آنے کا مشورہ دوںگا۔ عبقری رسالہ ہر مہینے شوق سے پڑھتا ہوں اور اس کے وظائف پڑھتا ہوںاور لوگوں کو بتاتا ہوں۔میں نے اسم اعظم کی دم شدہ ’’برکت والی تھیلی‘‘ بنا رکھی ہے‘ تین سال سے اللہ تعالیٰ نے کافی برکت دے رکھی ہے۔ تین گھونٹ وضو کے بعد پینے میں طبیعت میںکافی افاقہ ہوا ہے۔ کھانے کے بعد سورئہ قریش تین بار پڑھنے سے اللہ تعالیٰ رزق میں برکت دیتے ہیں یہ سچ ہے۔ یاقہار کا ورد 9لاکھ جاری ہے۔ اب یافتاح کا ورد جاری رہے گا۔اللہ تعالیٰ یہ روحانیت جاری رکھے اور آپ سب خدمت کرنے والوں کو دین و دنیا کی خوشی دے آمین۔ (عبدالابرار، کراچی)
روحانی منزل میں کیے وظائف سے مشکلات حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اس دفعہ روحانی منزل کے اعمال کی ترتیب معلوم ہوئی۔ تیاری کے ساتھ دوبارہ (تین دن) نیت سے حاضر ہوا لیکن اللہ کی رحمت اور آپ کی توجہ سے یہ قیام بڑھتا ہی چلا گیا اور12 دن بعد وہاں سے واپسی ہوئی۔ اس دوران بفضل اللہ تعالیٰ ’’یافتاح‘‘ ایک سوا لاکھ مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی اس کے علاوہ صلوٰۃ التسبیح کی ادائیگی بھی نصیب ہوئی۔ ساتھ ساتھ دل سوز درس بھی سننے کا شرف حاصل ہوا۔مجھے اپنی اور خاندان کی بندشوں، رکاوٹوں، ناچاقیوں کا سامنا عرصہ 22سال سے ہے۔ گھر میں جھگڑے ‘ عروج پر تھے‘ میری اہلیہ نندوں کو ملنا تو دور دیکھنا بھی پسند نہ کرتی تھیں‘ روحانی منزل میں یافتاح کا عمل اور صلوٰۃ التسبیح پڑھنے کے بعد اپنے خاندان پر لگی بندشوں‘ رکاوٹوں اور موجود ناچاقیوں کے دور ہونے کی دعائیں کرتا۔ابھی روحانی منزل میں ہی موجود تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ میری اہلیہ جو کہ اپنی نندوں سے ملنا پسند نہیں کرتی تھیں‘ اچانک ان کے گھر تشریف لے گئیں اور ان سے خوب گھل مل گئیںجو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ باقی کی رکاوٹوں اور مشکلات کے حل کیلئے بھی امید ہے آہستہ آہستہ حل نکل آئے گا۔ میں ذاتی طور پر بہت سی منفی رویوں، عادات اور خصائل کو مجموعہ تھا‘ جن سے نجات مل رہی ہے۔ ان کی تفصیل آئندہ لکھوں گا۔(خواجہ عنایت رسول، حویلیاں)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 199 reviews.