Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بلی سے سیکھئے انوکھے انداز (شاہد حمید، لاہور)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

بلی فطری طور پرآزاد اور خود پسند حیوان ہے۔ اسے قید میں رہنا ہرگزگوارا نہیں۔ انسان سے میل جول کے باوجود وہ پابند نہیں رہنا چاہتی۔ مشہور ہے کہ بلی جب تک دس گھر نہ پھر لے اسے چین نہیںآتا۔ قدرت نے اس مختصر سے حیوان کو سوچنے سمجھنے کی حیرت انگیز صلاحیتیں عطا فرمائی ہیں اور نہایت بدترین حالات میں بھی بلی میں زندہ رہنے کی بے مثال اور معجزہ نما قوت موجود ہے۔ وہ مسلسل فاقوں کو آسانی سے برداشت کر سکتی ہے۔ سخت سے سخت چوٹ کو سہہ لیتی ہے۔ اسے خواہ کتنی ہی بلندی سے پھینک دیا جائے، پھر بھی بچ جاتی ہے۔ آگ کی شدت اور پانی کے طوفانوں میں سے بخیریت گزر سکتی ہے۔ قدیم تصور کے مطابق بلی کو خدا نے نو زندگیاں دے کر اس زمین پر بھیجا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ ماہرین علم حیوانیات نے جب بلی کی جسمانی اور ذہنی قوت برداشت کا امتحان لیا تو انہیں بھی تسلیم کرنا پڑا کہ یہ جانور مافوق الفطرت قوتوں کا مالک ہے۔ بلی کڑ ی سے کڑی سزا ہنس کھیل کر برداشت کر جاتی ہے۔ جسمانی قوت کے ساتھ ساتھ اس حیوان کی ذہنی قوت بہت زیادہ عجیب اور پراسرار ہے۔ حال ہی میں مشہور جرمن ماہر نفسیات ڈاکٹر ہانز خاں ہنٹنگ نے بلی کی ذہنی کیفیت کوجانچنے کیلئے بعض دلچسپ تجربات کیے ہیں اور اس نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے کہ بلیاں آنے والے حادثات یاواقعات سے پہلے ہی آگاہ ہو جاتی ہے اور ایسے اشارے کرتی ہیں جن سے صاف پتہ چلتا ہے کہ عنقریب کوئی حادثہ پیش آنے والا ہے۔ چنانچہ ایسے ممالک میں جہاں آئے دن زلزلے آتے رہتے ہیں، بلیاں زلزلہ آنے سے پہلے عجیب اضطراری حرکات کرتی دیکھی گئی ہیں اوروہاں کے باشندے فوراً سمجھ جاتے ہیں کہ ایک یا دو گھنٹے تک زلزلہ آنے والا ہے۔ چنانچہ وہ بچاﺅ کی تدابیر پہلے سے اختیار کر لیتے ہیں۔ گویا ان بلیوں سے ”زلزلہ پیمائی“ کا کام بخوبی لیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر ہانز لکھتے ہیں۔ ”زلزلہ آنے سے تھوڑا عرصہ پہلے بلیوں کے رونگٹے اور کان کھڑے ہوجاتے ہیں اور پھر ان کا جسم تھر تھر کانپنے لگتاہے اور آنکھوں میں بلا کی چمک پیدا ہو جاتی ہے اور وہ مسلسل میاﺅں میاﺅں کرنے لگتی ہیں۔“ ڈاکٹر کی رائے میں بلیاں ازحد زودحس ہوتی ہیں۔ وہ زمین کی نہایت معمولی سی تھرتھراہٹ کو بھی محسوس کر لیتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بلیوں کی ایک حیران کن صفت یہ بھی ہے کہ اگر انہیں گھر سے سینکڑوں میل دور کسی انجان علاقے میں چھوڑ دیا جائے تب بھی گھر واپس پہنچ جاتی ہیں۔ رابرٹ اپنی بلی کی شرارتوں سے جب بہت تنگ آیا تو اس نے بلی کو بوری میں بند کیا۔ اپنی موٹر کی ڈکی میں بوری بند کی اور گھر سے چار میل دور دریا کے کنارے بوری پھینک کر واپس چلا آیا۔ راستے میں اس کا ایک دوست مل گیا اور وہ دونوں ایک گھنٹے تک ہوٹل میں بیٹھے گپ شپ ہانکتے رہے۔ شام کو جب رابرٹ گھر واپس پہنچا تو اس نے اپنے کمر ے میں بلی کو موجود پایا جو آتش دان کے قریب بڑے اطمینان سے آنکھیں بند کیے بیٹھی تھی۔رابرٹ نے صبح کا انتظار نہ کیا،بلی کو پھر پکڑا، ایک اور بوری میں بند کیا اور موٹر میں رکھ کر نہایت پیچیدہ راستوں سے چلتا ہوا کوئی ڈیڑھ سو میل دور اپنے ایک دوست کے گھر پہنچا اور اس سے کہا کہ اس بلی کو کسی اور جگہ پہنچانے کا انتظام کر دے۔رات بھر رابرٹ وہیں رہا۔ رابرٹ کا دوست جان بلی کو لے کر ریلوے اسٹیشن پہنچا۔ گارڈ اس کا دوست تھا بلی کی بوری اس کے سپرد کی اور کہا کہ اسے راستے میں جو جنگل پڑتا ہے‘ وہاں چھوڑ دینا۔ رابرٹ پھر اطمینان سے اپنے گھر واپس چلا گیا۔ لیکن ابھی ایک ہفتہ بھی نہ گزرا تھا کہ وہی بلی پھر آگئی اور اس کے پیروں میں لوٹنے لگی۔ معلوم ہوا کہ بلی نے پانچ سومیل کا سفرایک ہفتے میں طے کیا اور راستے کے کئی دریاﺅں، جنگلوں، آبادیوں اور شہروں کو عبور کرکے آخر کار اپنے گھر واپس پہنچ گئی۔ یہ معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا ہے کہ وہ کون سی غیبی قوت بلی میں پویشدہ ہے جو اسے اپنے گھر کا راستہ بتاتی ہے۔”بلیاں دوسرے جانوروں کے برعکس ایک خاص حس کی مالک ہیں۔ اور یہی وہ پراسرار حس ہے جو انہیں اپنے صحیح ٹھکانے کا پتہ دیتی ہے۔ یہ حس اس وقت کام کرتی ہے جب بلی کسی نامعلوم مقام پر چھوڑ دی جائے۔ اس کی مثال قطب نما کی سوئی کی سی ہے جسے جتنا چاہیے گھما دیجئے اس کا رخ ہمیشہ شمال کی طرف رہتا ہے۔ یہی ذہنی قطب نما بلی کوبھی فطرت نے بخش دیا ہے۔“
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 019 reviews.