Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کوئی گم گیا یا بھاگ گیا! الٹے پاؤں واپس دماغ کو کمپیوٹر اور جسم کو لوہا بنانے کا آزمودہ راز!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

کوئی گم گیا یا بھاگ گیا! الٹے پاؤں واپس
دماغ کو کمپیوٹر اور جسم کو لوہا بنانے کا آزمودہ راز!
موٹی تھی! اس ٹوٹکہ سے وزن اب65 کلو ہے
نیند میں بستر پر
پیشاب ! اب نہیں
آسان عمل سے شوہر کی جان بچ گئی!
سفید بال کالے آزمودہ علاج
گلا خراب!آزمودہ روحانی ٹوٹکہ
کالے چنے سے گنٹھیاکا علاج

 

کوئی گم گیا یا بھاگ گیا! الٹے پاؤں واپس
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دفتر کے ایک ساتھی کا جواں سالہ بیٹا جو کہ میٹرک کا طالب علم تھا گھر سے اچانک غائب ہوگیا ۔ لڑکے کا نام سفیان تھا‘ سفیان نے نویں جماعت کا امتحا ن دیا ہوا تھا رزلٹ آیا تو دو پیپرز میں فیل تھا ‘والد نے ہلکی سی زبانی ڈانٹ ڈپٹ کی‘ اگلے روز صبح کو بچہ گھر سے غائب ہوگیا۔ والدین نے سوچا کہ بچہ سکول گیا ہوا ہے لیکن شام کو جب واپس نہ آیا تو والدین نے بچے کی تلاش شروع کردی پورا خاندان بچے کی تلاش میں لگا رہا۔ بالآخر انہیں پتا چلا کہ کہوٹہ حویلی شہر میں سردار سہراب جو کہ کہوٹہ شہر میں پنساری کی دکان کررہا ہے‘ اس کی دکان پر بچے کو دیکھا گیا ہے جب بچے کے والد آکر پنساری سے ملے تو پنساری نے انہیں کہا کہ بچہ واقعی دو دن میرے پاس رہا ہے لیکن دو دن کے بعد مجھ سے200روپے لے کر واپس چلا گیا تھا۔ بچے کے والدین اور پورے خاندان نے پورا کہوٹہ شہر تلاش کیا لیکن بچہ نہ ملا ‘بچے کے والد نے پنساری کے خلاف کہوٹہ حویلی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی۔ پنساری نے انہیں حلفاً کہا کہ مجھے آپ کے بچے کا کوئی علم نہ ہے میں بے گناہ ہوں پولیس نے بھی پنساری کے بیان لیے لیکن بچے کا کوئی پتا نہ چلا۔ اس دوران بچے نے نہ ہی گھر فون کیا ۔ ایک دن میں کہوٹہ حویلی اپنے آفس میں کام کررہا تھا کہ اتنے میں عبدالمجید میرے دفتر آئے بہت پریشان تھے میں نے پریشانی کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ میرا لڑکا چھ سات دن سے غائب ہے ‘جملہ رشتہ دار عزیز و اقارب سے پتہ کیا لیکن بچہ نہیں مل رہا ہے۔میں نے ان سے کہا کہ آپ اللہ تعالیٰ کی ذات پر پورا بھروسہ رکھیں اور میں آپ کو ایک وظیفہ دے رہا ہوں اس کو پاگل ہوکر پڑھیں‘ ان شاء اللہ آپ کا بچہ مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ مجھے وظیفہ کاغذ پر لکھ کر دے دیں میں نے ان کو یہ وظیفہ کاغذ پر لکھ کردیا اور زبانی بھی ان کو پڑھ کر سنایا یَارَبِّ مُوسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِیہ وظیفہ میں نے ان کو 16 اگست کو دن کے تقریباً بارہ بجے دیا انہوں نے اسی وقت سے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ میں نے ان کو کہا کہ وضو بے وضو پاگل ہوکر پڑھیں۔ انہوں نے وظیفہ بھی پڑھنا شروع کیا اور بچے کی تلاش بھی شروع کردی‘ ٹھیک سات گھنٹے کے بعد وہ بچے کو تلاش کرتے کرتے عباس پور پہنچے تو اچانک سڑک کے اوپر ہی بچہ ان کے سامنے آگیا اور انہوں نے بچے کو دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کیا اور تھانے میں آکر ایف آئی آر ختم کرائی اور پورے خاندان کو بتایا کہ مجھے بچہ اس وظیفہ کی برکت سے ملا ہے۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ اس دوران سات گھنٹے میں لگاتار یہی وظیفہ کرتا رہا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطافرمائے اور آپ کو مزید دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(راجہ خالد محمود خان، باغ)
کمپیوٹر حلوہ کے کمالات جاری! آپ بھی بنائیے!
دماغ کو کمپیوٹر اور جسم کو لوہا بنانے کا آزمودہ راز
عبقری میں کمپیوٹر حلوے کے بارے میں پڑھا میںنے اپنی بھتیجی کو بنا کر کھلایا وہ ابھی ساڑھے تین سال کی ہے اتنی تیز اور چالاک ہے بڑی بڑی باتیں کرتی ہے ہم سب گھر والے حیران ہیں۔ نسخہ درج ذیل ہے۔ھوالشافی: نمبر 1۔ دیسی مرغی کے انڈے (یاد رہے کہ عموماً دکانوں سے لیے ہوئے دیسی مرغی کے انڈےدیسی نہیں ہوتے‘اپنی نگرانی میں دیہاتی مرغی کے دیسی انڈے لیے جائیں) 24 عدد‘ 2۔ کالےچنے بھنےہوئے 250 گرام‘ 3۔الائچی چھوٹی سبز 10 گرام‘ 4۔ میٹھے باداموں کی گریاں 250 گرام‘ 5۔ پستہ 100 گرام‘ 6۔ چاروں مغز 100 گرام‘ 7۔ چینی ایک کلو اگر دیسی شکر ہوجائے تو اس سے بہتر ہے۔ 8۔ گوند پھَلائی 250 گرام(پنساری کو یہی چیز بتائیں تو وہ یہی گوند دے دے گا) ‘ 9۔ دودھ کا کھویا 500 گرام‘ 10۔ دیسی گھی ایک کلو۔
بنانے کاطریقہ: نمبر دو تا نمبر سات اشیاء کو خوب باریک پیس لیں اب ایک بڑے برتن میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں جب انڈے اچھی طرح پھینٹ لیے جائیں تو نمبر دو تا نمبر سات کا سفوف انڈوں میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔ گوند پھَلائی کو علیحدہ پیس لیں۔ اب کسی بڑے برتن میں گھی کو آگ پر رکھیں۔ گھی جب سرخ ہو تو گوند پھَلائی کو ڈال دیں جب گوند پھَلائی کا رنگ سرخ ہو تو انڈوں والا مکسچر ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں جب گھی علیحدہ ہونا شروع ہوجائے اور ہر چیز ریزہ ریزہ ہوکر علیحدہ نظر آنے لگے تو دودھ کا کھویا ٹکڑے ٹکڑے کرکے ڈال دیں اور اس کھوئے کو حلوے میں حل کریں حتیٰ کہ اتنا حل کریں کہ کھوئے کی سفیدی ختم ہوجائے اور اس کےا ندر کی نمی گھی میں جذب ہوکر کھویا بھی حلوے کی شکل اختیار کرلے۔تب اتار لیں‘ حلوہ تیار ہے۔ ٹھنڈا کرکے صرف اور صرف شیشے کے مرتبانوں میں چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے ڈال کر محفوظ رکھیں صرف ناشتے کے وقت ایک چمچ رائس اسپون یعنی چاول والا گرم قہوہ یا دودھ پتی سے کھالیں‘ انشاء اللہ بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آجائیں گی جو پڑھا وہ بھی نہیں بھولے گا اور دماغ کو کمپیوٹر کردے گا۔نوٹ: یہ کمپیوٹر حلوہ اگرسردیوں میں کھائیںتو اس کا اثر عمر بھر رہے گا اس کو تالے میں رکھیں جس نے کھایا وہ چٹ کرجائے گا۔ قارئین! یہ نسخہ چھ سال پہلے شیخ الوظائف نے اپنی طبی آرٹیکل میں بتایا ہے۔ بے شمار نے بنایا‘ پھر اپنے تجربات عبقری میں لکھے‘ آپ بھی بنائیے اور اس کے کمالات سے بھرپور فائدہ اٹھائیے۔ انتہائی لذیذ اور بے شمار فوائد کی حامل غذا۔ ہر بچے‘ بڑے مرد عورت کیلئے غذا ‘ دوا اور بہترین دماغی ٹانک ہے۔ ہمارے مزید آزمودہ ٹوٹکے بھی پڑھیے!
بال گھنے لمبے کرنے کا ٹوٹکہ
عبقری میں بالوں کو گھنے کرنے کے تیل کا ٹوٹکہ پڑھا تھا میں نے وہ ٹوٹکے آزمایا میرے بال گھنے اور لمبے سیاہ ہوگئے ہیں ٹوٹکہ یہ تھا کہ ایک کلو بنولے کے تیل میں مولی کے پتے دو کلو جلا لیںپھر بوتل بھر لیں اور روزانہ استعمال کریں۔بال گرنا بند:محترم جناب حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میں بال گرنے کا ایک ٹوٹکہ پڑا استعمال کیا فائدہ ہوا ٹوٹکہ یہ ہے ایک کلو چقندر میں ایک کلو سرسوں کا تیل جلانا ہے جب چقندر جل جائے تو تیل بوتلوں میں بھرلیں اور روزانہ استعمال کریں‘ چند ہفتوں میں بال گرنا بند ہو جائیںگے۔
خراب گلے کے لیے آزمودہ ٹوٹکہ
میرا جب بھی گلا خراب ہوتا میں ایک گلاس پانی میں سٹیل کی چھری ڈبو کر سات دفعہ کٹ کا نشان لگاکر سات دفعہ’’ اللہ شافی ‘اللہ کافی‘ اللہ معافی‘‘ پڑھتی ہو اور پھر چھری نکال کار سارا دن یہی پانی پیتی ہوں گلہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔
موٹاپے کے لیے
میں بہت ہی موٹی تھی میرا وزن تقریباً 75 کلو تھا جس وجہ سے میں کافی پریشان تھی میں نے عبقری رسالہ میں ایک ٹوٹکہ پڑھا جو کسی بھائی نے لکھا تھا کہ نبی پاکﷺ کی حدیث ہے کہ پانی کھانے کے فوراً بند پینا زہر ہے میں نے کھانے کے بعد فوراً پانی پینا بند کردیا اور میرا وزن 65کلو ہوگیا ہے سب حیران ہیں۔ (عائشہ،ڈاہرانوالہ)
آسان عمل سے شوہر کی جان بچ گئی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کی مستقل قاری ہوں اللہ آپ اور آپ کی تمام ٹیم جو عبقری کے لیے کام کررہی ہے بہترین جزا دے۔ حکیم صاحب عبقری میں آنے والے وظائف کی برکت سے ہم لوگوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے آپ کے بتائے ہوئے وظیفے ’’یاحفیظ یا سلام‘‘ کے عمل کی برکت سے میرے شوہر کی جان بچ گئی۔میرے خاوند مستریوں کا کام کرتے ہیں اور گھروں، کوٹھیوں کے ٹھیکے بھی لیتے ہیں ‘دن اچھے گزر رہے ہیں۔ میرے شوہر خود بھی یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ گیارہ بار اوّل آخر درود شریف تین بار جب بھی گھر سے کام کے لیے نکلتے ہیں پڑھتے ہیں اور میں بھی پڑھ کر ان پر دم کردیتی ہوں۔انہوں نے ایک گھر کا ٹھیکہ لیا ہوا تھا‘ ایک منزل مکمل ہوگئی دوسری منزل شروع کرنی تھی لینٹر میں ایک حصہ خالی چھوڑا ہوا تھا جو مگکیلئے تھا‘میرے خاوند خود ہی اینٹیں اٹھا اٹھا کر نیچے گرا رہے تھے ساتھ یاحفیظ یاسلام پڑھ رہے تھے‘ نیچے ہر طرف اینٹیں پڑی ہوئی تھیں میرے خاوند چھت کی صفائی کرتے کرتے خود ہی نیچے اینٹوں کے اوپرگر گئے‘ اللہ کی مدد ایسی ہوئی کہ ان کو خراش تک نہ آئی اوریَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُکی برکت سے اللہ نے ان کو بچا لیااور وہ دوبارہ چھت پر گئے اور کام کرنے لگے میں اب بھی اور میرے خاوند بھییَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُکا عمل پڑھتے ہیں۔(ق۔سیالکوٹ)
سفید بال کالے آزمودہ علاج
وقت سے پہلے بال سفید ہونا عام مرض ہے یہ بچوں اور نوجوانوں کا عام مسئلہ ہے جس کی بہت سی وجوہات ہیں غیر متوازن غذا ایک اہم سبب ہے جس کی وجہ سے بال وقت سے پہلے سفید ہو جاتے ہیں اس کے لیے درج ذیل نسخہ استعمال کریں ایک کلو آڑو کے بیج لے کر صاف پانی میں تین دن کے لیے بھگو دیں پھر اس کا مغز نکال کر خول کو پھینک دیں پھر مناسب مقدار میں شکر لے کر اسے کسی BAKING PAN میں ڈال کر اوون میں رکھ دیں جب شکر پگھل جائے تو اس میں مغز ڈال دیں اور اچھی طرح ملالیں روزانہ دس مغز شکر کے ساتھ دو مرتبہ کھائیں تین ماہ کے مسلسل استعمال سے یہ مرض ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔
نیند میں بستر پر پیشاب ! اب نہیں
یہ بیماری عموماً بچوں کی ہوتی ہے اسکے علاج کے لیے ایک دیسی انڈا اور سات عدد سفید مرچ اور سات عدد کالی مرچ کے دانے لیں پھر احتیاط سے انڈے میں ایک چھوٹا سا سوراخ کریں اور پھر اس سوراخ کے ذریعے سفید اور کالی مرچ داخل کریں پھر اس سوراخ پر ٹیپ چپکا کر سوراخ بند کردیں اور انڈے پر کوئی باریک تھیلی چڑھا دیں اور دھاگے سے باندھ دیں تاکہ ٹیپ نہ پھٹے اب اس انڈے کو ابال لیں بڑے لوگوں کے لیے دو انڈے اور بچوں کے لیے ایک انڈہ رات کو سوتے وقت کھلائیں اس کے بعد نہ کچھ کھانا ہے نہ پینا ہے دس سے پندرہ دن یہ عمل کریں بیماری سے مکمل نجات مل جائے گی۔(پوشیدہ، گجرات)
کراچی سے لایا ہوں آزمودہ ٹوٹکے!
کلونجی سے وزن کم! صحت بھرپور
100گرام کلونجی لیں اور دو لیموں کے رس میں بھگو کر خشک کرلیں اس کو پیس کر صبح و شام ایک چمچ کھالیں انشاء اللہ وزن کم ہوگا۔چند دن، چند ہفتے مستقل مزاجی سے کریں۔
پیٹ میں گیس کی پریشانی ختم
بیہ دانہ انار کے چھلکے ایک پائو، طباشیر ایک تولہ، چھلکوں کو سکھالیں اور دونوں اجزاء کو باریک پیس لیں روزانہ رات کو ایک چمچ کھائیں۔کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کھائیں۔
دانتوں سے خون آنا، مسوڑھوں کا پھول جانا بند
امرود کے چھوٹے پتے جن کو پوپل بھی کہتے ہیں دو سے تین پتے اور دو لونگ، ایک پائو پانی میں پکائیں اور پھر ایک پیالے میں نکال لیں اور جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں ہلدی اورپھٹکڑی گھول لیں اور غرارے کریں‘ اللہ کے حکم سے ہلتے ہوئے دانت بھی جم جائیں گے۔
مولی کدوکش کریں اور شوگر کنٹرول
آدھا کلو دودھ میں ایک پائو مولی کدو کش کرکے دودھ میں پکائیں رات کو چھان کر پی لیں ان شاء اللہ آفاقہ ہوگا آزمودہ ہے۔ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
کالے چنے سے گنٹھیاکا علاج
گنٹھیا کے درد سے ہاتھ پائوں کا چھوٹا ہونے سے روکتا ہےاور درد کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیتا ہے یہ ایک درویش نے ہماری بہن کو بتایا تھا اور سب کے لیے اجازت ہے دس سے بارہ دانے کالے چنے مٹی کے پیالے میں رات کوبھگو دیں صبح نہار منہ اسکا پانی پی لیں۔اور اس کو چبا کر کھالیں آدھا گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں تقریباً ایک ماہ کرکے دیکھیں اللہ کے حکم سے فائدہ ہوگا۔چند ہفتے ضرور کیجئے۔ چند دن کرکے چھوڑ نہ دیجئے۔
بچے کے نظام ہضم کیلئے
چندپودینے کے پتے لیکر تھوڑے سے پانی میں پکائیں چھوٹے بچے کے لیے اس سے نظام ہضم صحیح رہتا ہے بچہ تندرست رہتا ہے اور رنگ صاف ہوتا ہے۔(طارق ٹیلر ، کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 174 reviews.