Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صحت ہسپتال سے نہیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

دس روپے کے ہدیہ سے ملی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے تعارف ایک چھوٹے سے کتابچہ کی وجہ سے ہوا‘ میں گزشتہ دس سال سے بیمار تھا‘ ہر ٹیسٹ کلیئر آتا‘ میری بیماری کسی ڈاکٹر‘ کسی حکیم کو سمجھ نہ آرہی تھی‘ ادویات کھا کھا کر اور ٹیسٹ کروا کروا کر تنگ آچکا تھا‘ ایک مرتبہ ہسپتال میں لیٹا آہیں بھر رہا تھا کہ ایک چھوٹا سا بچہ آیا اور مجھے ایک کتابچہ پکڑا گیا جس کا نام ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘میں نے پکڑا اور پڑھنا شروع کردیا‘ اس میں موجود بتیس وظائف پڑھے‘ ان میں سے ایک وظیفہ مجھے ایسے لگا جیسے اللہ کریم نے مجھے لیے چھپوایا اور مجھ تک پہنچا دیا۔ میں نے وہ پڑھنا شروع کردیا۔ میں نے کثرت سے یاقہار پڑھنا شروع کردیا۔چند ہفتوں بعد ہی میری تمام ادویات چھوٹ گئیں‘ الحمدللہ آج میں صحت یاب ہوں۔مجھے اب سمجھ آیا میرا علاج ڈاکٹروں کے پاس کیوں نہیں تھا‘ کیونکہ مسئلہ روحانی تھا اور میں چکر ہسپتالوں کے لگا رہا تھا‘ ایک چھوٹے سے ہدیہ نے میری جان بچالی۔ شکریہ اور احسان جس نے یہ کتابچہ تقسیم کیا۔(فیصل‘ اوکاڑہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 171 reviews.