Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دم شدہ پانی میں شفاء کیسے آتی ہے؟ سائنسی تحقیق

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

ایک بار پھر نتیجہ یہ نکلا کہ برے الفاظ والا کیک پیس اپنے نارمل وقت سے بھی بہت پہلے خراب ہو گیا – جبکہ اچھے الفاظ والا کیک پیس اپنے نارمل وقت سے کافی زیادہ وقت تک تازہ اور ذائقہ دار رہا -مطلب کھانے پینے کی ہر چیز الفاظ اور سوچ کا اثر لیتی ہے

پانی کے عجائبات
پانی کا اپنا نہ کوئی رنگ ہے نہ بو اور نہ ہی کوئی ٹھوس ماہیت!بلکہ پانی ہر چیز کے اثرات کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور جس چیز میں ڈالو وہی ماہیت اختیار کر لیتاہے -ایک جاپانی سائنس دان Dr.Masaru Emoto نے پانی پر مختلف تجربے کیے جس کا احوال ان کی کتاب The hidden message in water میں بیان کیا گیا ہے –جس کا اردو ترجمہ – ’’پانی کے عجائبات ‘ کے نام سے بڑے دلچسپ انداز میں کیا گیاہے – جسے پڑھ کر ہمیں شکر اور ناشکری کے الفاظ کے حیران کن اثرات کا اندازہ ہوتا ہے ۔ اس جاپانی سائنس دان نے پانی کو اپنی لیبارٹری میں برف کے ذرات یعنی کرسٹلز کی شکل میں جمانے کا کام شروع کیا ۔ اس مقصد کے لیے اس نے ڈسٹلڈ واٹر‘ نلکے کے پانی اور دریا اور جھیل کے پانیوں کے نمونے لیے اور انہیں برف کے ذرات یعنی Crystals کی شکل میں جمایا ۔اس تجربے سے اسے معلوم ہوا کہ پانی، اگر بالکل خالص ہو تو اس کے کرسٹل بہت خوبصورت بنتے ہیں لیکن اگر خالص نہ ہو تو کرسٹل سرے سے بنتے ہی نہیں یا بہت بد شکل بنتے ہیں ۔ اس نے دیکھا کہ ڈسٹلڈ واٹر سے (جو انجکشن میں استعمال ہوتا ہے) خوبصورت کرسٹل بنے، صاف پانی والی جھیل کے پانی سے بھی کرسٹل بنے لیکن نلکے کے پانی سے کرسٹل بالکل ہی نہیں بنے کیوں کہ اس میں کلورین اور دوسرے جراثیم کش اجزا شامل تھے۔اس نے ایک اور تجربہ یہ کیا کہ ایک ہی پانی کو مختلف بوتلوں میں جمع کیا اور ہر بوتل کے سامنے مختلف قسم کی موسیقی بجائی۔
تھینک یو اور ’’یو فول‘‘ کے الفاظ کا اثر
موسیقی کی ہر قسم سے کرسٹلز کی ایک نئی شکل بنتی گئی- مطلب پانی ہر موسیقی کا مختلف اثر لیتا گیا -اس کے بعد اس نے ایک اور تجربہ کیا جس کے نتائج حیران کر دینے والے تھے ۔ اس نے شیشے کی سفید بوتلوں میں مختلف اقسام کے پانیوں کے نمونے جمع کیے ۔ڈسٹلڈ واٹر والی بوتل پر اس نے لکھا You_Fool” اور نلکے کے پانی والی بوتل پر لکھا Thank_You” یعنی خالص پانی کو حقارت آمیز جملے سے مخاطب کیا اور نلکے کے پانی کو شکر گزاری کے الفاظ سے اور ان دو بوتلوں کو لیبارٹری میں مختلف مقامات پر رکھ دیا ۔ لیبارٹری کے تمام ملازمین سے کہا گیا جب اس بوتل کے پاس سے گزرو تو You Fool والی بوتل کے پانی کو دیکھ کر کہو “You Fool” اور “Thank You” والی بوتل کے پاس ٹھہر کر سینے پر ہاتھ رکھ کر جھک جاؤ اور بڑی شکر گزاری کے ساتھ اس سے کہوThank You۔یہ عمل 25 دن جاری رہا۔ 25ویں دن دونوں بوتلوں کے پانیوں کو برف بنانے کے عمل سے گزارا گیا ۔ نتائج حیران کن تھے ۔ ڈسٹلڈ واٹر سے (جو خالص پانی تھا اور اس سے پہلے اسی پانی سے بہت خوبصورت کرسٹل بنے تھے) کرسٹل تو بن گئے لیکن انتہائی بد شکل ۔
پانی کی بوتل پر شیطان لکھنے کے اثرات
ڈاکٹر اموٹو کے کہنے کے مطابق یہ کرسٹل اس پانی کے کرسٹل سے ملتے جلتے تھے – جن پر ایک مرتبہ انہوں نے SATAN یعنی شیطان لکھ کر رکھ دیا تھا ۔نلکے والا پانی جس سے پہلے کرسٹل نہیں بنے تھے – اس مرتبہ اس پر ’’تھینک یو‘‘ لکھا ہوا تھا اور کئی لوگ 25 دن تک اس پانی کو دیکھ کر ’’تھینک یو‘‘ کہتے رہے تھے – اس پانی سے بہترین اور خوب صورت کرسٹل بن گئے تھے ۔اس کا واضح مطلب یہ تھا کہ پانی باتوں کا بھی اثر لیتا ہے – اور ویسی ہی ماہیت اپنا لیتا ہے-
اچھی باتوں سے اچھی ماہیت اور بری باتوں سے بری – Thank youاورYou Foolوالا تجربہ کھانے کی چیزوں کے ساتھ بھی کیا گیا- ایک کیک کے دو پیس کاٹے گئے – اور ایک کو Thank You کہا گیا اور دوسرے کو You Fool۔ ایک بار پھر نتیجہ یہ نکلا کہ برے الفاظ والا کیک پیس اپنے نارمل وقت سے بھی بہت پہلے خراب ہو گیا – جبکہ اچھے الفاظ والا کیک پیس اپنے نارمل وقت سے کافی زیادہ وقت تک تازہ اور ذائقہ دار رہا -مطلب کھانے پینے کی ہر چیز الفاظ اور سوچ کا اثر لیتی ہے‘ – ان تجربات سے ہمیں یہ بات سمجھ آئی کہ جب ہم پانی پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھتے ہیں – تو اس میں کس طرح برکت پیداہوتی ہے -کھانے پینے کی چیزوں پر سورۂ فاتحہ یا کوئی بھی کلام پاک پڑھتے ہیں- تو پانی کی ماہیت کس طرح تبدیل ہو کر پینے والے کو شفا دیتی ہے -
کھانے کے دوران جو بولتے اور سوچتے ہیں‘ اثر رکھتا ہے
جب ہم روٹی کے ہر لقمے پر اللہ کا نام یَا وَاجِدُ پڑھ کر کھاتے ہیں تو وہ کس طرح ہمارے اندر نور پیدا کرتا ہے- سبحان اللہ لیکن یہاں ایک اور تجزیہ بھی سامنے آتا ہے – کہ ہم کھانے پینے کی اشیاء سامنے رکھ کر جو جو بولتے ہیں اور جو جو سوچتے ہیں- ہمارے کھانے اس کا بھی اثر لیتے ہیں- منفی سوچ اور منفی باتوں کا برا اثر اور اچھی باتوں کا اچھا اثر۔ کھانے کے دوران لوگوں کی غیبت کریں گے – تو کھانا برا اثر لے کر ہمارے پیٹ میں جائے گا – اگر ٹی وی ڈرامے یا فلمیں دیکھتے ہوئے کھانا کھائیں گے تو وہ کھانا ہمارے پیٹ میں جا کر بھی ویسا ہی اثر دکھائے گا –۔قارئین! یہ مضمون پڑھ کر حیرت کے ساتھ ساتھ فخر اور ایک عجیب سی خوشی کا احساس ہوا‘ ہمارا دین‘ ہمار ا رب اور ہمارے مہربان نبی رحمۃ اللعالمین ﷺ نے 1400 سال پہلے ہی ہمیں ایسی عظیم نعمتوں سے نواز دیا تھا۔ سبحان اللہ۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 164 reviews.