Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین کے روز مرہ خاندانی مسائل

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

صاف شفاف اور چمکدار آنکھیں
آنکھوں کو صاف شفاف اور چمکدار بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔ میں نے کسی رسالے میں پڑھا تھا کہ نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر آنکھیں دھونے سے صاف ہو جاتی ہیں۔ کیا میں لینز لگاسکتی ہوں۔(نازنین، لاہور)
نازنین بی بی! پانچ وقت وضو کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ آپ آنکھوں میں عرق گلاب دن میں دویا تین مرتبہ ڈال سکتی ہیں۔ پانچ وقت وضو کرنے سے آنکھیں صاف رہتی ہیں۔ رہی بات لینز لگانے کی تو آج کل یہ فیشن میں شامل ہے۔ لڑکیاں لینز لگاتی ہیں۔ مگر اکثر اس کے سائیڈ ایفکٹ بھی سامنے آرہے ہیں‘ اگرآپ کی نظر بالکل ٹھیک ہے تو اس سے پرہیز ہی کیجئے۔
جوتا خریدنے کے اصول
میں جب بھی جوتا خریدتی ہوں دو تین روز بعد تنگ کرتا ہے اور پائوں پر دبائو پڑتا ہے۔ پہنے رہوں تو جوتا کاٹتا ہے اور نشان پڑجاتے ہیں۔ اونچی ایڑی کی سینڈل پہنوں تو پائوں میں سوجن ہو جاتی ہے ۔ لگتا ہے میرے پائوں کی ساخت ایسی ہے کہ جوتے مجھے تنگ کرتے ہیں۔ آپ اس بارے میں ضرور بتائیے۔ (رعنا امیر،راولپنڈی)
رعنا بی بی! جوتے خریدتے وقت بہت ساری باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ کبھی تنگ جوتا نہ لیں۔ جوتا پہن کر چل کر دیکھیے کہ کہیں آپ کے پائوں پر دبائو تو نہیں۔ سب سے بڑی بات یہ کہ کبھی صبح کے وقت جوتا نہ خریدے اصل میں پائوں بھی شام کے وقت پھیلتا ہے۔ آپ صبح جوتا خریدیں گی تو وہ شام کو تنگ لگے گا اور بعد میں آپ کو پریشان کرے گا جوتا بالکل صحیح ناپ کا لینا چاہیے۔ رہی بات اونچی ایڑی کے سینڈل کی تو جو لڑکیاں بہت اونچی ایڑھی کے سینڈل پہنتی ہیں عموماً ان کی پنڈلیوں میں درد رہتا ہے اور زیادہ پہننے سے رات کو پائوں سوج بھی جاتے ہیں۔ اتنی اونچی ایڑی نہ پہنیں جس سے بعد میں تکلیف ہو۔ پائوں میں سوجن ہو جائے تو رات کو پائوں کے نیچے تکیہ رکھ کر سوئیں اس سے سکون ملے گا جوتی ہمیشہ ایسی خریدیں جس سے پائوں کو آرام ملے۔
کھانے کی اشیاء کو پھپھوندی لگ جائےتو کیا کریں
گھر میں اکثر ڈبل روٹی پر پھپھوندی لگ جاتی ہے تو عجیب سا لگتا ہے اس کا کیا کرنا چاہیے؟ کیا یہ صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے؟ اسی طرح فریج میں رکھی اشیاء مثلاً ٹماٹر، سیب، گاجر، گوبھی وغیرہ پر بھی سفید پھپھوندی کی تہہ نظر آنے لگے تو کیا کرنا چاہیے؟(سویرا،پشاور)
مشورہ:پھپھوندی لگی چیزیں صحت کے لیے سخت مضر ہیں۔ اگر ذراسی لگی ہے تو آپ باقی کے توس نکال کر دیکھیے کہ بقایا ڈبل روٹی ٹھیک ہے یا نہیں۔ زیادہ دیر آپ ایسی چیزیں نہ رکھیں صحت مقدم ہے۔ ٹماٹر وغیرہ پر تھوڑی سی نظر آئے تو آپ اسے آدھا کاٹ دیں۔ گوبھی کا پھول خراب ہونے لگے، تو پھینک دیں۔ گاجر پر بھی سفید مٹیالی تہہ لگے تو ضائع کردیں۔ دہی کے برتن میں پھپھوندی لگے تو فوراً پھینک دیں۔ اسی طرح بالائی، پھلوں کا رس، پنیر متاثر ہونے لگیں تو استعمال نہ کریں۔ سبب گل کر خراب ہونے لگیں تو انہیں بھی ضائع کردیں۔ بالائی، دہی وغیرہ پلاسٹک کے برتن میں ڈھکنا لگا کر رکھیے۔ زیادہ دیر رکھنا ہو تو جما دیں۔ آج کل بہت مہنگائی ہے کھانے پینے کی چیزوں کو احتیاط سے استعمال کریں۔ بڑی ڈبل روٹی نہ خریدیے چھوٹی لائیے تاکہ بچوں کو روزانہ تازہ ڈبل روٹی ملے اور ان کی صحت ٹھیک رہے۔ فریج کی صفائی پابندی سے کریں تاکہ اس میں کھانے پینے کی چیزوں کی خوشبو نہ رہے۔ کھانا ہمیشہ ڈھانپ کر رکھیں۔ ایک چھوٹے شیشے کے پیالے میں اگر تین چمچے کھانے کا سوڈا ڈال کر فریج میں رکھ دیں تو بو پیدا نہیں ہوگی۔ آپ کی تھوڑی سی احتیاط پورے گھرانے کو صحت مند رکھ سکتی ہے۔ پھپھوندی صحت کے لیے مضر ہے اس کا خیال کریں کھانا بھی آپ اتنا بنائیے جو کنبے کی ضرورت پوری کرسکے۔ تازہ کھانا اچھا لگتا ہے خواہ دال ہی کیوں نہ ہو۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 154 reviews.