Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو مسائل کا انسائیکلو پیڈیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اس نسخہ کے استعمال سے گردہ کی تکلیف بھی رفع ہوجاتی ہے اور پتھری بھی ریت بن کر نکل جاتی ہے‘ پتھری چاہے جیسی بھی ہو۔
ھوالشافی: سنگ دانہ مرغ25 گرام‘ خوردنی نمک 50 گرام۔ دونوں اشیاء کو پیس کر رکھ لیں اور فل سائز کے کیپسول بھر لیں۔ ایک کیپسول صبح، ایک دوپہر اور ایک شام کو مکئی کے بال کے پانی سے کھانا ہے۔مکئی کے بالوں کا پانی بنانے کا طریقہ: 10 عدد مکئی کی چھلی (بھٹے) کے بال لیں اور ان کو دو کلو پانی میں ڈال کر ابالیں جب پانی ایک کلو رہ جائے تو اس پانی کو چھان کر بوتل میں بھرلیں۔ آدھا کپ پانی اور ایک کیپسول لینا ۔یہ پانی تین دن میں صبح ‘ دوپہر‘ شام پینا ہے اور تین دن میں ختم کرنا ہے‘ کیپسول بھی صرف تین کھانے ہیں۔اسی طرح ایک ہفتہ کے بعد پھر تین کیپسول اور ایک بوتل پانی استعمال کرنی ہے۔چار ہفتہ تک استعمال کرنا ہے۔ 12 کیپسول اور چار بوتل پانی کی پینی ہے۔ اگر ہائی بلڈپریشر کا مریض ہو تو اس کو صرف سنگ دانہ مرغ اکیلا دینا ہے اس میں نمک استعمال نہیں کرنا۔
ہرحاجت اورجادو کے توڑ کیلئے
سات مرتبہ درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ یونس کی آیت 81،82‘ سات مرتبہ آیۃ الکرسی‘ سات مرتبہ سورۂ طارق‘ سات مرتبہ سورۂ اخلاص‘ سات مرتبہ سورۂ فلق‘ سات مرتبہ سورۂ ناس‘ ایک مرتبہ سورۂ بقرہ مکمل اور آخر میں سات مرتبہ درودشریف۔ طریقہ عمل: یہ عمل سات جمعۃ المبارک تک کرنا ہے۔ عصر سے مغرب تک ایک ہی جگہ بیٹھ کر پڑھنا ہے جب پڑھائی مکمل ہوجائے تو اس جگہ کی صفائی کریں جو مٹی آئے اسے دور پانی میں بہادیں۔ یہ عمل ہر حاجت کیلئے ہے اور خاص کرجادو کے اثرات بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ (بحوالہ عبقری جلد 9)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 141 reviews.