Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سرس کا درخت یا ہمدرد معالج (حکیم حامد محمود)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

ذائقہ تلخ اور مزاج سرد خشک ہے۔ پنسلوچن اور بادیاں اس کی مصلح ہیں۔ اس کے پھل پھول بیج اور چھال کے فائدے قارئین کی خدمت میں پیش کیے جارہے ہیں۔ ٭اس کی چھال پانی میں پکا کر کلیاں کرنے سے دانت اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔ اس کا عرق امراض جلد میں مفید پایا گیا ہے اور قابل دیدہے۔ اس کے بیج مقوی باہ اور مغلظ منی ہیں۔ ٭تخم سرس اگر پانی میں پکا کر ناک میں سڑکیں تو نزلے کے لیے بے حد مفید ہے۔ بیجوں کا تیل، پھلبہری کے لیے خاصا مفید و مجرب ہے اور بیجوں کا سرمہ آنکھ کے جالے کے لیے مستعمل ہے۔ ٭ تخم سرس کو باریک پیس کر بطور نسوار سونگھا جائے تو درد سر رفع اور دماغ سے مادہ ریزش خوب نکلے اور دماغ ہلکا ہو۔ ٭ تخم سرس کا آٹا دو ماشہ چند روز گائے کے دودھ کے ہمراہ صبح نہار منہ کھایا جائے تو قوت باہ زیادہ ہو اور منی کو گاڑھا کرے۔ اس کو گوشت میں پکا کر کھانا بھی بہت فائدہ دیتا ہے۔ ٭ سفوف تخم سرس چار رتی روزانہ صبح شام پانی سے کھائیں تو بواسیر کا خون بند ہو جاتا ہے۔ ٭ سرس کے بیج پیس کر ان میں دو چند شہد خالص ملا کر 41 روز غلہ گندم میں دبا دیں۔ بعد میں نکال کر تین چار ماشہ روزانہ رات کو سوتے وقت کھلانے سے خنا زیر کا قلع قمع ہو جاتا ہے۔ ٭ تخم سرس کا تیل بذریعہ پتال جنتر نکال کر ایک گھنٹہ قبل پاﺅں کے تلوے میں ایک ماشہ خوب مل لیا جائے تو نہایت ممسک ہے۔ ٭ پوست درخت سرس نو ماشہ، چھ چھٹانک پانی میں جوش دیکر جب آدھ پاﺅ رہ جائے، چھان کر مریض کو پلائیں تو ہر قسم کے ورم، معدہ و چہرہ و پاﺅں وغیرہ کو چند روز میں فائدہ دے۔ ٭ برگ سرس لیکر ان کو کوٹ کر پانی نکال لیں۔ ایک سیر پانی میں ایک پاﺅ نمک لاہوری ،آدھ پاﺅ پھٹکڑی، آدھ پاﺅ نوشادر، آدھ پاﺅ قلمی شورہ اور آدھ پاﺅ لوٹا سجی، سب پیس کر ڈال دیں اور مٹی کی ہانڈی میں ڈال کر منہ بند کر دیں اور محفوظ جگہ پر رکھ دیں۔ چار پانچ دن کے بعد اس ہانڈی کے باہر جو جوہر پھوٹ کر نکلا ہو اسے کھرچ کر شیشی میں ڈال لیں اور شیشی کا منہ اچھی طرح بند کر دیں کیونکہ یہ جوہر زیادہ ہوا لگنے سے پانی ہو جاتا ہے۔ یہ دوا آنکھ کا پھولا دور کرنے کے لیے نہایت عمدہ ہے اور دھند غبار کے لیے بھی بہتر ہے۔ سرمہ کی طرح سلائی سے آنکھ میں لگائیں چند روز میں پھولا دور ہو گا۔ اگر یہی جوہر ایک رتی ماشہ بھر کھانڈ میں ملا کر دو تولہ سکنجبین، 10 تولہ پانی ملا کر پھانک لیں تو ورم طحال کے لیے نافع ہے۔ ٭ سرس کے بیج پانی میں پیس کر جلے ہوئے مقام پر لگائیں فوراً آرام ہوگا بلکہ بچھو کے ڈنک پر لگانا بھی نہایت مفید ہے۔ ٭ برگ سرس پانی میں پیس کر جلے ہوئے مقام پر لیپ کریں فوراً جلن دور ہو اور چند روز میں مکمل آرام ہو۔ ٭ تخم سرس دو تولہ اور مرچ سیاہ ایک تولہ ہم پیس کر دانتوں پر ملیں تو دانت درد کو فوراً ختم کر دے گا۔ ٭ تخم سرس اور کنجد سیاہ، پوست درخت سرس تینوں کو باہم پیس کر مہاسوں پر چند روزلگائیں، مجرب ہے۔ ٭ سرس کے پھول پانی میں گھوٹ کر سر پر لیپ کرنے سے درد سر فوراً ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ٭ سرس کے پھول پکا کر کھانا پھوڑے پھنسیوں کیلئے مفید ہے ۔ ٭ شب کوری کے لیے برگ سرس تازہ کھانا یا شیرہ اس کا آنکھ میں لگانا بہت مفید ہے۔برگ سرس دو چار قطرے کان میں ڈالنا کان درد میں فائدہ مند ہے۔ ٭ برگ آم، برگ نیم، برگ سرس، برگ ارنڈ سب کو پیس کر عرق نکال کر کان میں نیم گرم ڈالنا کئی امراض کو دفع کرتا ہے۔ ٭ ناک سے خون آنے کی صورت میں پوست سیاہ سرس کو پانی میں ابال کر ناک میں ڈالنا بہتر نتائج پیدا کرتا ہے اور خون بند کرتا ہے۔ ٭ برگ سرس کے عرق میں روئی تر کر کے خشک کر لیں اور چنبیلی کے تیل میں کاجل بنا لیں یہ کاجل ضعف بصارت اور آنکھ کی خارش کو چند روز میں آرام پہنچاتا ہے۔ ٭ پوست سرس خشک لے کر جلا لیں اور اس کا نمک بنا لیں ایک رتی نمک پانی میں ملا کر پلانے سے چند روز میں تمام امراض جگر دور ہو جائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 013 reviews.