Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یقین مانیے! معاشرے میں ایسے شوہر بھی ہیں!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے گھر میں عبقری رسالہ پڑھنے کا رواج کچھ زیادہ پرانا نہیں ہے ہم نئے نئے پڑھنے والے ہیں میرے ہاتھ ماہ اگست کا عبقری رسالہ لگا اور ورق گردانی کرتے ہوئے ایک کالم پر میری نظر پڑی اور پڑھنے کا اتفاق ہوا تو مجھے بھی قلم اٹھانے اور کچھ لکھنے کا شوق پیدا ہوا ۔پیشے کے اعتبار سے میں ایک پرائمری سکول ٹیچر ہوں۔ ہماری سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمیں ایسے رائٹرز ملے جو صرف ایک رخ کی بات کرتے ہیں دوسرے رخ پر پردہ پڑا رہنے دیتے ہیں۔
مردوں کو بھی نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم ہے!
جیسا کہ پردے کی جب بھی بات آئے گی قرآنی آیات کا حوالہ صرف اس بات پر دیتے ہیں کہ ’’قرآن پاک میں ہے کہ بے پردہ عورتوں پر بہت عذاب ہوگا‘‘ سخت وعید ہے،
ناپسندیدہ عمل ہے وغیرہ وغیرہ حالانکہ پوری بات یہ ہے کہ پہلے مردوں کو اپنی نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم ہے پھر عورتوں کو اپنے جسم کو ڈھانپنے کا حکم ہے اگر کوئی عورت بے پردہ ہے تو آپ یقین جانیے کہ اس میں کہیں نہ کہیں مردوں کا قصور ملے گا اس کے باپ کی تربیت کی کمی‘ اس کے شوہر کی بے غیرتی کا ہاتھ، اس کے بھائی کی لاپرواہی اور آوارگی کا اور اس کے بیٹے کی اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہ ہونے کا بہت بڑا ہاتھ ہوگا۔ لکھنے والےنے لکھا ’’اگر شوہر بیوی کے قریب آنا چاہے اور اگر بیوی اپنے شوہر کو انکار کرے تو اس کی بیوی پر لعنت ہوتی ہے‘‘ اور اگر بیوی کے ہوتے ہوئے شوہر بے راہ روی کا شکار ہوتو کیا اس شوہر پر رحمت ہوگی؟
کیا ایسے شوہر جنتی شہزادے ہیں؟ خدارا معاشرہ سنبھالیے
اپنی بیوی کی بہن اور اس کی رشتہ دار‘ سہیلیوں پر بری نظر رکھنے والے شوہر کیا جنتی شہزادے ہیں؟ بیہودہ گفتگو کرے‘ گالی گلوچ کرے‘ اپنی بیوی کو کنیز سے زیادہ اہمیت نہ دے کیا ان تمام باتوں کو بھول کر کوئی بیوی اپنے شوہر کی خواہش کا احترام کرے گی۔ منہ سے گٹکے کے بھبھکے، تمباکو کی بدبو، سگریٹ کی بدبو اور منہ پر غلیظ گالیاں کیا عورت کا دل اس کی طرف مائل کرسکتی ہیں؟(۱)ہمارے محلے میں ایک لڑکی نے شادی کے دو سال بعد اپنے شوہر سے طلاق لے لی وجہ معلوم کرنے پر اس کے الفاظ کچھ یہ تھے کہ پہلے تو میرے شوہر میری چھوٹی بڑی بہنوں پر میری سہیلیوں پر بری نظر رکھتے‘ ان کے بارے میں واہیات گفتگو کرتے مجھے بہت شرمندگی ہوتی تھی مگر جب انہوں نے میری سگی امی کے متعلق بکواس کرنی شروع کردی تو یہ مجھ سے برداشت نہ ہوسکا کیا اس کا شوہر جنتی ہے؟( ۴)بچوں کی جائز خواہشات کا گلہ گھوٹنے والے شوہر کی طرف سے اس کی بیوی کا دل کیسے صاف ہوسکتا ہے‘ ماں تو اپنے خدا سے بھی اپنے بچوں کیلئے لڑجاتی ہے تو کیا ایسی بیوی اپنے شوہر کی خواہش کا احترام کرے گی۔
(۵) اپنی بیوی سے بیہودہ فرمائشیں کرنے والے مرد کیا جنتی ہوں گے۔ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ (م۔ز،کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 127 reviews.