Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی منزل سے زندگی کا چین پانے والے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

روحانی منزل مری میں وہ پراسرار عجائبات اور حقائق جو اچانک افشاں ہوئےاور مخلوقات کی امانت ان تک پہنچائی جارہی ہے۔
ایڈریس روحانی منزل: مری پی سی بھوربن کے ساتھ مین روڈ پر روحانی منزل ہے۔

جب روحانی منزل کے تجربات و مشاہدات جب ماہنامہ عبقری میں شائع ہونا شروع ہوئے ‘ بے شمار مشکلات‘ گھریلو الجھنوں‘ جادو جنات‘ کاروباری بندش کے ستائے ہوؤں نے ’’روحانی منزل مری‘‘ کا رخ کیا اور جب انہوں نے وہاں جاکر یافتاح کا وظیفہ اور صلوٰۃ التسبیح پڑھی اور رب سے مانگا تو انہیں کیا کچھ کیسے ملا؟ انہی کی زبانی پڑھیں۔
اونگھ آئی اور پانچ کلو کھجور کا پیکٹ مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں بیماراور بڑی پریشان حال تھی‘ بس ماہنامہ عبقری میں روحانی منزل کا پڑھا تو دل کیا کہ یقین ہے ’’روحانی منزل‘‘ جاکے صحت بھی ملے گی سکون بھی ملے گا ان شاء اللہ ۔ میرے شوہر امام مسجدہیں۔ میری دو بہنوں کا بھی آنے کاپروگرام بن گیا‘ڈرتی ڈرتی یہاں پہنچیں‘ لنگر کا انتظام بھی ابھی نہیں تھا اس وجہ سے ہم پریشان تھیں ہم رات کو 11:30 پہنچیں‘ روحانی منزل میں موجود اللہ والوں نے پوچھا کہ کھانا کھایا ہوا ہے یا نہیں؟ ہم نے کہا ہم منگوا لیتے ہیں لیکن انہوں نے کہا ہم آپ کو لنگر دیں گے‘ ہم بڑے خوش ہوئے‘ ہم بڑی پریشان تھیں ‘ نامعلوم کھانے کا کتنا خرچہ آئے گا کیونکہ سنا ہوا ہے کہ مری میں ہوٹل بہت مہنگے ہیں‘ ہم تو پہلے ہی ادھار پکڑ کر بڑی مشکل سے انتظام کرکےیہاں تک پہنچیں تھیں۔ پہلا تجربہ :ہم کو جمعہ سے لیکر سوموار تک کھانا بھی ملا‘ فروٹ بھی ملا ۔دوسرا تجربہ: شب جمعہ میں صلوٰۃ تسبیح پڑھ کر سو گئی‘ سفر کی تھکن بھی تھی‘ لیٹ گئی بڑی پریشان تھی ہم صرف تین عورتیں تھیں۔ میں ڈرتے ڈرتے سو گئی‘ میری آنکھ لگی مجھے محسوس ہوا کہ مجھے زور سے کسی نے دبایا ہے کہ یَافَتَّاحُ پڑھو‘ میں نے اٹھ کر پڑھنا شروع کردیا۔ دوسرے دن صلوٰۃ تسبیح پڑھ کر جائے نماز کے اوپر اونگھ آگئی‘ پھر مجھے محسوس ہوا کہ کسی نے مجھے پانچ کلو والا کھجور کا ایک پیکٹ دیا ۔ دونوں بہنوں کو بھی ایک ایک پیکٹ دیا‘ پھر ساتھ فروٹ بھی دیا پھر میری آنکھ کھلی مجھے بڑا سکون اور خوشی ہوئی کہ ہماری حاضری قبول ہوئی ہے۔ ہم نے بڑے اچھے طریقے سے عبادت کی ہے بڑا سکون ملا ہے۔ میں نے اللہ کے خصوصی فضل و کرم سے روزانہ دو سے تین مرتبہ صلوٰۃ تسبیح بھی پڑھی ہے اور اللہ کے کرم سے سوا لاکھ یَافَتَّاحُ مکمل کیا ہے۔ ( زوجہ محمد سجاد، تلہ کنگ)
کاش! روحانی منزل میں خادمہ بن جائوں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ماہنامہ عبقری میں روحانی منزل کے کرشمات پڑھے‘ دل میں تڑپ اٹھی کہ میں بھی روحانی منزل جاؤں‘ میں بھی وہاں یَافَتَّاحُ اور صلوٰۃ التسبیح پڑھوں اور اپنے مسائل حل کرواؤں۔ یہی سب کچھ سوچ کر میں نے راہ سفر باندھا اور روحانی منزل پہنچ گئی۔
’’روحانی منزل‘‘ میں سکون ہی سکون ہے‘ عبادت کرنے میں بہت لذت، سکون و اطمینان ہے یہاں انسان دنیا بھول جاتا ہے یہاں آکے اپنے اللہ تعالیٰ پر اور بہت کامل یقین ہوگیا ہے مجھے ایسا لگتا ہے گھر جاکر مجھے بہت اچھی خبر ملے گی‘ میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ میں یہاں کی خادمہ بن جائوں ‘میں نے یہاں 6دفعہ صلوٰۃ التسبیح اور 77ہزار دفعہ یَافَتَّاحُ پڑھا۔(شائستہ گل، تلہ کنگ)
اچانک روحانی منزل پہنچا!7مقاصد پورے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیوی کو میری چھوٹی بھابھی نے آج سے دس سال قبل عبقری رسالہ دیا تھا اور پھر کراماتی تیل بھی دیا جس کو مفید پایا۔بعد میں وقتاً فوقتاً عبقری کی دوائیں استعمال کیں اور مفید پائیں۔
نیزماہنامہ عبقری میں آنے والے ٹوٹکوں اور وظائف سے بھی بہت کچھ پایا۔ گزشتہ نومبر لاہور موتی مسجد جانے کا ارادہ تھا مگر ناسازی طبیعت کی وجہ سے ہم دونوں میاں بیوی نہ جاسکے۔ بھوربن روحانی منزل کا پڑھا تھا‘ وہاں بھی پروگرام نہ بن سکا۔ مگر 20جولائی 2019ء کو سیر کیلئے دوستوں کے ساتھ آیا تو اچانک روحانی منزل پر نظر پڑی‘بس پھر یہاں ٹکنے کا ارادہ بن گیا۔بیوی سے فون پر بات ہوئی۔ دوست تو 22 کو چلے گئے اور میں بیوی کے اصرار پر یہاں رک گیا حالانکہ میں اسی دن 23جولائی کو بیمار بھی ہوگیا مگر سات مقاصد کے حصول کیلئے ایک لاکھ 25ہزار دفعہ یَافَتَّاحُ کا ورد 8دنوں میں مکمل کرلیا اور ایمان و یقین کے ساتھ یہ نیت و ارادہ لے کر جارہا ہوں کہ ان شاء اللہ مجھے میرے ساتھ مقاصد میں کامیابی میرا اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیبﷺ اور اپنے دوستوں اولیاء اللہ کے توسل سے دے گا بلکہ دے چکا ہے جن کو ہی ان شاء اللہ جلد پالوں گا روحانی منزل کا ماحول اور طریقہ بے حد پسند آیا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر دے جنہوں نے بے حد تعاون اور خدمت کی۔(محمد اجمل،کوہاٹ شہر)
گھر میں سکون‘ لڑائی جھگڑے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب سے میں تسبیح خانہ سے جڑا ہوں ‘میرے مسائل کم ہونا شروع ہوگئے ہیں اور گھر میں سکون آرہا ہے۔ لڑائی جھگڑے کم ہو گئے ہیں۔ روحانی منزل میں آکر بہت ہی سکون ملتا ہے۔ (محمد اعظم، فیصل آباد)


روحانی منزل میں ’’یافتاح‘‘ کا عمل
محترم جناب حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مورخہ 22 جولائی کو میں اپنی فیملی کے چار افراد کے ساتھ پہلی مرتبہ روحانی منزل میں دو دن قیام کیلئے آیا۔ فیصل آباد سے اپنی گاڑی پر آئے تھے تقریباً 7,8گھنٹے کے سفر کے بعد یہاں پہنچے۔ یہاں نماز اور کچھ تسبیحات کے بعد تھکاوٹ دور کرنے کی غرض سے تھوڑی دیر آرام کیلئے لیٹا۔ میرے کندھوں کے درمیان گردن کے پیچھے درد ہورہی تھی۔ غنودگی کے دوران مجھے ایسا محسوس ہوا کہ کسی نے میری درد والی جگہ کو دبایا۔ میں جب لیٹنے کے بعد اٹھا تو میری درد ختم ہوچکی تھی اور میں بالکل فریش ہوچکا تھا۔ الحمدللہ شام تک ’’یافتاح‘‘ کا ذکر ہزاروں کی تعداد میں کرنے کی توفیق بھی اللہ نے دے دی۔ صلوٰۃ التسبیح بھی ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ ہم چاروں افراد نے دو دن میں ’’یافتاح‘‘ کا ذکر سوا لاکھ اللہ کے کرم سے مکمل کرلیا۔ اس کے بعد ہم یہاں سے روانہ ہوگئے اور مری میں ایک رات ہوٹل میں قیام کے بعد واپس فیصل آباد چلے گئے۔ گھر جاکر روحانی منزل میں گزارے لمحات، ذکر اور تسبیحات بہت یاد آتے رہے۔ یہاں کا سکون اور چین یاد آتا رہا۔ دل چاہتا تھا کہ دوبارہ روحانی منزل جایا جائے۔ تقریباً دس دن کے بعد دوبارہ یکم اگست کو میں روحان یمنزل میں قیام کیلئے پہنچ گیا۔ یہاں پر پھر وہی صلوٰۃ التسبیح، ذکر اذکار اور یافتاح کا ذکر جاری ہے۔ روحانی منزل کی خیر و برکات کی لذتیں حاصل ہورہی ہیں۔ یافتاح کاذکر کرتے کرتے سکون کی وادیوں میں چلا جاتا ہوں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے 70مائوں سے زیادہ پیار کرنے والے اللہ نے اپنی آغوش رحمت میں لے لیا ہو۔
روحانی منزل کے منتظمین آنے والے مہمانوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ خاص طور پر مفتی عادل صاحب، انعام صاحب اور قاری صاحب یہاں آنے والوں کا خاص خیال رکھتےہیں اور مہمانوں کو خوب ذکر و عبادت میں مشغول رکھتے ہیں۔ تین وقت لنگر کا بھی بہترین اہتمام ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے مرشد حضرت حکیم صاحب اور ان کی نسلوں کی حفاظت فرمائے اور انہیں جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے تڑپتی اور سلگتی ہوئی انسانیت کیلئے مختلف شہروں میں سکون، عافیت اور عبادت کے ایسے گوشے بنادیئے ہیں جہاں انسانیت سکون و اطمینان پاتی ہے۔ اللہ اور اللہ کے رسولﷺ سے اپنا رشتہ مضبوط بناتی ہے اور اپنی دلی مرادیں پاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ انکے تمام ساتھیوں کو بھی اجر عظیم عطا فرمائے جو دکھی انسانیت کی خدمت میں دن رات مشغول ہیں۔ جزاک اللہ۔(شاہد فاروق، فیصل آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 069 reviews.