Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پانچ ہزار کا نوٹ جلایا !طبیعت ٹھیک ہوگئی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک اکیڈمی چلاتا ہوں‘ ایک بچی کے والد کے ساتھ بچی کے رزلٹ کے حوالے سے کچھ بحث ہوئی‘ مجھے کسی نے بتایا یہ عامل ہیں اور تعویذ وغیرہ کرتے ہیں‘ میں نے بات ہوا میں اڑا دی اور اپنے کام میں مگن ہوگیا‘ اگلا مہینہ شروع ہوا‘ بچی کا والد خود آیا اور بچی کا نام لیکر کہاکہ یہ فیس رکھ لیں‘ ایک ٹیچر نے فیس پکڑلی‘ جب میں آیا تو پانچ ہزار کا نوٹ مجھے تھماتے ہوئے ٹیچر نے بتایا فلاں بچی کا والد فیس دے گیا۔ میں نے لیکر رکھ لیے۔ جیسے ہی وہ پانچ ہزار کا نوٹ میری جیب میں آیا‘ میری طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی‘ جس ٹیچر نے پیسے پکڑے اس کی طبیعت خراب ہوگئی‘ میں گھر آیا‘ میری بہن کی طبیعت خراب ہوگئی‘ مجھے ایسے گھٹن محسوس ہورہی تھی جیسے کوئی میرا گلا دبا رہا ہے۔ اچانک مجھے خیال آیا کہ کہیں اس عامل نے پانچ ہزار پر جادو کرکے مجھے نہ تھمادئیے ہوں؟ نجانے مجھے کیا سوجھی میں اٹھا اور پانچ ہزار کے نوٹ کو آگ میں جلا دیا۔ یقین کیجئے اس نوٹ کی بدبو پورے گھر میں پھیل گئی جیسے بلی یا کتے کے پیشاب کی بدبو ہوتی ہے‘ میں نے فوراً دفتر ماہنامہ عبقری سے لائی ہوئی اسم اعظم کی اگربتی جلائی تو پھر ذرا بدبو کم ہوئی۔ میری طبیعت اور بہن کی طبیعت نوٹ جلانے کے فوراً بعد بالکل ٹھیک ہوگئی جیسے کچھ ہوا ہی نہ تھا۔ اللہ کریم ہم سب کو شریر لوگوں سے محفوظ رکھے۔ (جمشید‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 064 reviews.