Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عامل میرے کام میں ہاتھ نہ ڈالتے‘ موتی مسجد سے شفاء ملی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

اے موتی مسجد کے پاک جنات! کیا میں آپ کو محسوس کرسکتا ہوں‘ دیکھ سکتا ہوں اور آپ میرے لیے اللہ سے دعا کرو کہ مجھے نیک بنادے۔ اچانک ٹھنڈی سی ہوا کا جھونکا آیا اور جہاں پر میں بیٹھا تھا‘ میںچاروں طرف گھومنے لگا ‘ میرا جسم کانپنے لگا

جو علاج کرتا خود پھنس جاتا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک فیملی میں جنات اور جادو کا مسئلہ تھا‘ بے حد امیر خاندان ہے جب حضرت سے ملاقات کا ٹائم مل رہا تھا تو میں نے انہیں ایس ایم ایس کیا کہ ٹائم مل رہا ہے اگر آپ لینا چاہو تو لے لو۔ جنات کی کارستانی ایس ایم ایس اس بہن تک نہیں پہنچا ۔ اس نے دفتر ماہنامہ عبقری فون کیا جو بہت ہمدردی سے سنا گیا۔ حضرت صاحب کے اسسٹنٹ نےانہیں کچھ پڑھنے کے لیے بتایا اگلے فون پر وہ بتا رہی تھی کہ وہ بیماری سے اٹھ کھڑی ہوئی اور گھر جس میں جنات چلتے پھرتے نظر آتے تھے‘ اس سے بھی افاقہ ہے۔ مجھے پر بھی جادو تھا جو پرانا ہوچکا تھا اگر کوئی اللہ کا بندہ علاج کی کوشش کرتا تو وہ خود پھنس جاتا آخر ایک اللہ کی بندی نے مجھے موتی مسجد جانے کا کہا۔ نومبر 2012 ءمیں میں اور والدہ وہاں گئے۔ پہلے دن ہی بوجھ سا اترا اور فائدہ ہوا پھر میں نے جانا نہیں چھوڑا ‘میں جاب کرتی تھی ‘ہمارا شہر لاہور سے دو گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ جب سکول سے چھٹیاں ہوتیں میں موتی مسجد میں ضرور جاتی ‘اپنی بہنوں کے ساتھ ہر دفعہ فائدہ ہوتا۔ ہمارا مسئلہ سخت تھا بیٹھے بیٹھے ہماری شکلیں بگڑ جاتی تھیں‘ خیر ہم موتی مسجد جاتے رہے‘ جب موقع ملتا جتنی بار نوافل پڑھنے کا موقع ملتا ہم لوگ پڑھتے۔
اتنے بڑے عامل کچھ نہ کرسکے ہم کیا کریں؟
اللہ پاک نے سبب بنایا حضرت سے ملنے کا ٹوکن مل گیا‘ وہ اپریل 2013 تھا ہم نے جانا نہیں چھوڑا ایک دن نفل پڑھتے ہوئے بہت روناآیا اکثر آتا تھا۔ اونگھ آئی میں نے دیکھا کہ سفید کپڑوں اور سیاہ داڑھیوں والے دو یا تین بندے ہیں جو کہہ رہے ہیں ان کے چہرے دھندلے تھے‘ قد کاٹھ عام انسانوں جتنا جب اتنے بڑے بڑے عامل آپ کا مسئلہ حل نہیں کرسکے‘ ہم کیسے کرسکتے ہیں؟ میری آنکھ کھلی‘ دل دکھا پر میں نوافل پڑھنے کے لیے پھر کھڑی ہوگئی۔ اسی دن یا کچھ دن بعد مجھے اسی وظیفہ کی فوٹو کاپی وہاں الماری میں ملی جو ہمیں بعد میں حضرت نے بتایا‘ ہم پورے یقین اور توجہ کےساتھ پڑھا اور ساتھ موتی مسجد جاکر نوافل ادا کرنے نہ چھوڑے۔ جس سے ہمارا مسئلہ سو فیصد حل ہوگیا۔
اکیـڈمی میں سب حیران اس کے اتنے نمبر کیسے آگئے؟: میں نے بی اے فارسی آپشنل کی تیاری بالکل بھی نہیں کی تھی۔ پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کرنے والے بخوبی جانتے ہوں گے کہ ہمارا طلبہ کا سارا ٹائم انگلش لے جاتی ہے پھر میں پرائیویٹ طالبہ تھی غرضیکہ فارسی کا پیپر جس دن سیکنڈ ٹائم یعنی دن 2بجے سے تھا‘میں نے اس دن دس گیارہ بجے سے کتاب دیکھی معنی وغیرہ پڑھے پرچہ دیا میرے اس پیپر میں 100 میں سے 81نمبر ہیں‘ میں نے صرف 90نمبر کا پرچہ حل کیا تھا۔ اکیڈمی میں سب حیران تھے سارا سال ٹیسٹ دینے والوں کے نمبر50,46 تھے لیکن میں نے امتحان سے کچھ عرصہ پہلے بعد نماز فجر اوّل و آخر گیارہ بار درود پاک کے ساتھ یَاعَلِیْم211بار باقاعدگی سے پڑھا تھا اور پرچے والے دن کثرت سے پڑھا ۔(راحیلہ، گوجرانوالہ)
موتی مسجد کے جنات نے پکڑ کر گھما دیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!موتی مسجد کا سب سے پہلے تسبیح خانہ سے حوالہ سنا تو میرا دل چاہا کہ وہاں جاکر نماز پڑھنی چاہیے پھر میں گھر سے نکلا تو سارے راستے درود پاک کا ورد کرتا گیا۔کچھ دیر بعد موتی مسجد پہنچ گیا اور وضو کرکے ظہر کی نماز باجماعت ادا کی‘ جماعت میں گنتی کے چند افراد تھے۔ جماعت کے بعد میں نے اپنی نماز مکمل کی۔ اس کے بعد میں نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے‘ آنکھیں بند کرکے تصور باندھا کہ خانہ کعبہ کے پرنالے کے نیچے بیٹھا ہوں اور میں یااللہ کا ورد کثرت سے کررہا تھا اور اس کے ساتھ یَارَحْمٰنُ اَغِثْنِیْ کا ورد کرتا رہا اور میری کیفیت بدلنا شروع ہوگئی پھر میں اپنے گناہوں کی توبہ کرنے لگا۔ ساتھ ہی میرے منہ سے نکل گیا : اے موتی مسجد کے پاک جنات! کیا میں آپ کو محسوس کرسکتا ہوں‘ دیکھ سکتا ہوں اور آپ میرے لیے اللہ سے دعا کرو کہ مجھے نیک بنادے۔ اچانک ٹھنڈی سی ہوا کا جھونکا آیا اور جہاں پر میں بیٹھا تھا‘ میںچاروں طرف گھومنے لگا ‘ میرا جسم کانپنے لگا اور میں زور زور سے اللہ اللہ کرنے لگا۔ کافی دیر تک میری چیخ و پکاراور اللہ اللہ کی آوازیں نکلتی رہیں اور جیسے ہی میں دعا ختم کرکے بیٹھا تو مجھے ایسے محسوس ہوا کہ کوئی میرے پاس سے گزر کر اگلی صف میں آکر بیٹھ گیا اور مجھے دیکھ کر مسکرا رہا ہے۔
میرا جسم بالکل ہلکا اور پرسکون ہوگیا
اس کے بعد میں نے وہاں کولر سے پانی پیا اور مسجد سے باہر آگیا اس وقت میرا جسم بالکل ہلکا ہوگیا تھا اور کافی سکون محسوس ہوا نیز یہی کیفیت میری ایک دفعہ نوچندی جمعرات میں ذکر کرتے ہوئے ہوئی اور میری چیخ و پکار میرے ابو اور امی بھی سن رہے تھے جو اس وقت مسجد میں موجود تھے۔ اس وقت رو رو کر میری قمیص بھیگ گئی تھی۔ (پوشیدہ‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 063 reviews.