Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جو خواہش لکھیں! ایک سال کےا ندر پوری مہمان آجائیں! کھانا جلدی بنے‘ لذیذ بنے اور کم بھی نہ ہو

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

کینسر سے نجات کے لیے ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھتی ہوں‘ ہمارے گاؤں میں آپ کا رسالہ بہت پسند کیا جاتا ہے‘ آج ا پنے بڑوں سے سنے اور دیکھے آزمودہ تجربات قارئین عبقری کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔
ہمارے بڑے کہتے ہیں کہ کسی بھی قسم کا کینسر ہو صبح شام تلسی دانہ کا قہوہ بناکر پئیں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے دو یا تین ماہ پابندی سے قہوہ پینے سے بیماری میں بہت کمی آئے گی۔
حج یا عمرہ پر جانے کی خواہش پوری
اگر کسی کو حج یا عمرہ پر جانی کی خواہش ہوتو عمرہ پر جانے والے کو ایک رقعہ لکھ کردیں کہ یہ حطیم پر رکھنا تو اس کی ضرور حاجت پوری ہوگی یہ ٹوٹکہ میرا آزمایا ہوا ہے۔
صرف لکھتی ہوں اورخواہش پوری ہوجاتی ہے
جو بندہ عمرہ یا حج پر جائے کعبہ کے غلاف پر جو خواہش لکھے گا وہ ایک سال کے اندر ضرور پوری ہوگی یہ میں نے ہمیشہ لکھی ہے کہ میں آئندہ سال بھی عمرہ کروں اور میں سال بعد ضرور جاتی ہوں مجھے پتہ بھی نہیں چلتا اور خدا کی طرف سے مجھے بلاواآجاتا ہے اور اللہ کریم پیسوں کا بھی بندوبست فرمادیتے ہیں۔(افسانہ، گائوں تاجگ)
ایک میسج نے زندگی سنوار دی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کے گھر والوں کو آپ کے خاندان والوں کو تسبیح خانہ کے لوگوں کو آپ کے مخلصین اور آپ سے وابستہ تمام لوگوں کو ہمیشہ سلامت رکھے اور انہیں عافیت والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔میں نے اپنے موبائل پر فالو عبقری کا میسج لگایا ہے۔ گزشتہ ماہ ادارہ عبقری کی طرف سے ایک میسج مجھے موصول ہوا جس میں نماز کی پابندی کیلئے سورئہ الکافرون کو 21مرتبہ پڑھنا تھا‘ مجھے اس عمل کو شروع کیے ابھی دس دن ہوئے ہیں کہ میری ابھی تک صرف ایک نماز فجر قضا ہوئی ہے۔ حالانکہ پہلے میں باقاعدگی سے نماز نہیں پڑھتا تھا۔ اس وظیفہ کی برکت سے الحمدللہ میں مستقل مزاجی سے نماز پڑھ رہا ہوں۔
ڈیپریشن سے نجات کا عمل
اس ہفتے فالو عبقری کی طرف سے آنے والاعمل میں نے آزمایا جو کہ ڈیپریشن سے نجات کیلئے تھا۔وظیفہ یوں تھا کہ ہر گھنٹے کے بعد وضو کرنا ہے اس عمل سے مجھے بہت زیادہ فرق پڑا میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں آپ کےبتائے عمل کی وجہ سے میری زندگی میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔
میں کبھی بھی تسبیح خانہ نہیں آیا لیکن ایک دن فجر کی نماز کے بعد عبقری پڑھتے پڑھتے سو گیا خواب میں دیکھتا ہوں کہ تسبیح خانہ میں گھوم رہا ہوں اور وہاں موجود آپ کے مخلصین سے باتیں کررہا ہو۔میری اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو اور آپ کی آنے والی نسلوں کو صحت، عافیت، برکت، سلامتی، خوشیاں رزق عطا کرے ۔آمین(عبدالخالق، پنڈی گھیپ)
بال لمبے کرنے کے مفید ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری ہر لحاظ سے ایک زبردست رسالہ ہے‘ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اس کی تعریف کرسکوں اس کی ترقی کیلئے دعا گو ہوں۔
بال لمبے کرنے کے ٹوٹکے:میرے پاس بال لمبے کرنے کے مفید اور آزمودہ ٹوٹکے ہیں جو میں عبقری کی نذر کررہی ہوں:۔(1)بیری کے پتے لیکر ان کو مٹی کے کونڈے یا ہاون دستہ میں ڈال کر کوٹ لیں اور ہلکا پانی ڈال کر چٹنی سی بنالیں پھر کسی باریک کپڑے میں ڈال کر نچوڑ لیں اس سے جو پانی نکلے اس سے بالوں میں مالش کرلیں اور دو گھنٹے بعد سر دھولیں بال بہت خوب صورت ہو جائیں گے۔
(2)آملہ، ہرڑ، سکاکائی ہم وزن لیں اور رات کو پانی میں بھگو دیں صبح اسی پانی میں پکالیں‘ پکاتے وقت لوہے کا چھوٹا سا ٹکڑا اس میں رکھ دیں حسب ضرورت پانی رہ جائے تو اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر بالوں میں تیل کی طرح لگالیں اور ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں بعد میں بغیر شیمپو کے سردھولیں۔ بال بہت سیاہ اور لمبے ہو جائیں گے یہ میرا خاندانی نسخہ ہے جب بھی استعمال کیا بہت مفید پایا۔(پوشیدہ،سیالکوٹ)
میرے آزمودہ رازقارئین کے نام
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے دو سال سے عبقری زیر مطالعہ ہے اتنا شاندار رسالہ ہے کہ آپ تعریف کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو آسانیاں نصیب فرمائے جس طرح آپ اس رسالہ کے ذریعے قارئین میں آسانیاں تقسیم کررہے ہیں۔میرے آزمودہ راز قارئین کے نام
دانت ڈاڑھ کی درد کیلئے
دانت‘ ڈاڑھ میں درد ہوتو حضرت اویس قرنی رحمۃ اللہ علیہ کے نام کے دو نفل مان لیں کہ اللہ کے فضل سے میرے درد میں آرام آجائے تو میں یہ پڑھو ںگا۔ میرے دانت میں شدید درد تھا میں نے نفل مان لیے یقین کریں مجھے دوبارہ درد نہیں ہوا۔ جب آپ کو آرام آجائے تو پورے صدق دل اور خلوص سے نفل پڑھنے ہیں کہ ان کا ثوا ب حضرت خواجہ اویس قرنی رحمۃ اللہ علیہ کو پہنچے۔
کھانا جلدی تیار کرنے کے لیے
اگر اچانک زیادہ مہمان آجائیں کھانا جلدی اور زیادہ بنانا ہو تو سات مرتبہ اوّل و آخر درود شریف پڑھ کر سورئہ الفاتحہ سات مرتبہ پڑھیں کھانا بنانے کے دوران دیگچوں پر پھونک ماریں اس نیت کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ تیری مخلوق کیلئے کھانا ہے‘ یہ اچھا بنے۔ یقین کیجئے میں نے اکثر یہ کیا ہے کھانا جلد بن جاتا ہے اور لذیذ بھی بہت ہوتا ہے اورخاص بات کہ کم نہیں ہوتا چاہے جتنے بھی مہمان ہو۔
بال لمبے کرنے کے لیے
لمبے بال کرنے اور بالوں کی اچھی گروتھ کیلئے جب چاند کی پہلی تاریخ ہو تو تھوڑا سا بالوں کو تراش لیں ہر ماہ چاند کی صرف پہلی تاریخ کو ان شاء اللہ بال زیادہ بڑھتے ہیں۔(رضوانہ شکیل رائو، لودھراں)
آئیں ! یہ والااستغفار پڑھیں!پرسکون ہوجائیں
استغفار اور رزق کے وعدے:اللہ رب العزت قرآن میں فرما رہے ہیں کہ دلوں کا سکون میری یاد میں ہے۔ انسان اس دنیا میں اشرف المخلوقات ہے۔ انسان اس دنیا میں رہ کر اپنے نفس کے پیچھے لگ کر اور شیطان کے وسوسوں میں آکر بہت گناہ کر بیٹھتا ہے جس میں صغیرہ اور کبیرہ دونوں گناہ ہیں۔دونوں گناہ ہر انسان سے سرزردہوتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ جو مجھ سے ڈرتا ہے میں اس کے لیے ایک راہ بنا دیتا ہوں اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دیتا ہوں جہاں سے اس کا گمان نہیں ہوتا اور حدیث کا مفہوم ہے آقا کریمﷺ نے فرمایا :استغفار کی کثرت کرو جو شخص استغفار کی کثرت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے سارے گناہ معاف فرمادیتےہیں اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دیتے ہیں جہاں سے اس کا گمان نہیں یہ تو آپ نے قرآن اور حدیث کی بات سن لی اب آپ دیکھیں کہ استغفار سے رزق کے وعدے ہیں لیکن استغفار سے گناہ بھی معاف ہوتے ہیں۔ چاہے وہ گناہ پہاڑ کے برابر کیوں نہ ہوں‘ انسان پر جتنی بھی مصیبتیں آرہی ہیں‘ چاہے وہ رزق کی کمی کی صورت میں ہو۔ گھر میں لڑائی جھگڑے کی صورت میں ہو یا مشکلات بیماریوں اور خاص لاعلاج بیماریوں کی صورت میں ہوں‘ اس کیلئے سب سے ضروری چیز استغفار ہے‘ استغفار سے ہماری پریشانی دور ہو جائے گی اللہ کی رحمت بھی ہو جائےگی اور جب اللہ کے ہم دوست بن جائینگے اسی کے اچھے بندے بن جائیں گے تو ہم پر اس کی خاص رحمتیں نازل ہوں گی۔ ہر روز صبح و شام کم از کم ایک تسبیح استغفار پڑھیں کوئی سا بھی پڑھ سکتے ہیں لیکن اس استغفار میں بہت زیادہ برکت اور رحمت چھپی ہے۔اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ ۔101دفعہ صبح و شام پڑھیں اور دعا کے ذریعے اللہ سے اپنے سارے مسائل حل کروائیں۔ (حاجی محمد رفیق،قصور)
عبقری سے وظائف آزمانے کے بعد
بچوں کا داخلہ جہاں چاہیں کروائیں! :محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!دو رکعت نفل صلوٰۃ حاجت پڑھ کر اوّل و آخر تین مرتبہ درود ابراہیمی، تین مرتبہ سورئہ یٰسین پڑھنی ہے اور کسی سے بات کیے بغیر اللہ پاک سے دعا مانگنی ہے۔ میں نے یہ وظیفہ اپنے بچوں کے داخلے کیلئے کیا تھااور الحمدللہ داخلہ ہوگیا ۔
مسائل‘ جادو اور کاروباری نقصان!دشمن کا وار الٹا
ہمارے گھر میں بہت مسائل تھے‘ جادو کا مسئلہ، کاروبار میں نقصان، والد توجہ نہیں دیتے تھے ہم حکیم صاحب کے پاس آئے تو انہوں نے ہمیں’سَلَامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ الرَّحِیْم۔ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ، اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْرٌ رَبٌ رَّحِیْمِ سوا لاکھ کرنے کیلئے دیا۔ اس وظیفے کی برکت سے مسائل و مشکلات کے بادل چھٹ گئے۔ والد صاحب کا دین کی طرف رجوع ہوگیا۔ گھر میں سکون اور برکت آگئی۔ دشمنوں کا وار الٹا پڑگیا۔
پیپرز کے نمبر بہت اچھے اور مسائل حل
میرا پڑھائی کا مسئلہ تھا اور بھی کچھ مسائل تھے میں نے یہ عمل چار پانچ مہینےکیا۔میرے پیپر زمیں بہت اچھے نمبر آئے اور باقی مسائل بھی حل ہوگئے۔ اوّل و آخر گیارہ بار درود شریف، گیارہ دفعہ الحمدللہ شریف، گیارہ بار آیۃ الکرسی، گیارہ بار آیت کریمہ اور گیارہ بار سورئہ الناس اور فلق ہر نماز کے بعد پڑھنا ہے۔
سورۃ الکوثر سے شاپنگ آسان
جب بازار میں رش ہوتا ہے ہم مسلسل سورۃ الکوثر پڑھتے ہیں سارا رش ختم ہو جاتا ہے اور پرسکون طریقے سےشاپنگ مکمل کر کے گھر آجاتا ہیں۔گھر میں کھانے پر ’’سورئہ کوثر‘‘ کا دم کردیتے ہیں بہت برکت ہوتی ہے۔ اسم اعظم کی دم شدہ برکت والی تھیلی پر صبح و شام 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھتے ہیں۔برکت والی تھیلی ہمیشہ بھری رہتی ہے خالی نہیں ہوتی۔اسم اعظم کی دم شدہ تھیلی دفتر ماہنامہ عبقری لاہورسے منگوائی تھی۔
نیند میں بڑبڑانے کی عادت 3گھونٹ سے ختم
میرے بھائی کو نیند میں بڑبڑانے کی عادت تھی امی نے وضو کے بعد تین گھونٹ پانی بھائی کی نیت کرکے خود پیئے اور چوتھا گھونٹ اسے پلایا اس کی عادت ختم ہوگئی۔اب وہ پرسکون سوتا ہے۔ وضو کرنے کے بعد تین گھونٹ پانی پینا ہے ۔ پہلے گھونٹ پر اللہ معافی۔ دوسرے گھونٹ پر اللہ شافی اورتیسرے گھونٹ پر اللہ کافی پڑھنا ہے۔
یہ ٹوٹکہ آزمایا! اب ابو امی کی بات مانتے ہیں
میرے والد جب امی کی بات نہیں مانتے امی وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پیتی ہیں۔ والد مان جاتے ہیں اب وہ ٹی وی دیکھنے کی بجائے رات کو عبقری پڑھتے ہیں درس میں آنے کی برکت سے ہمارے گھر سے گانے ختم ہوگئے انشاء اللہ ٹی وی بھی بند ہو جائے گا۔(ا۔ب۔ج، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 061 reviews.