Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

روتی ہوئی لڑکی خواب: میں اپنے گھر کے باہر کھڑا ہوں وہاں سے ایک لڑکی روتی ہوئی گزرتی ہے۔ جس طرف لڑکی کا گھر ہے میں بھی اس طرف چل پڑتا ہوں تھوڑی دیر کے بعد لڑکی کا گھر آ جاتا ہے۔ وہ گھر کے اندر چلی جاتی ہے اس کے ساتھ اس کی چھوٹی بہن بھی ہوتی ہے۔ میں اس کے پیچھے ا س کے گھر میں داخل ہو جاتا ہوں۔ گھر میں دو راستے ہیں ایک راستہ گھر کے باغ کی طرف جاتا ہے اور دوسرا راستہ کمروں کی طرف۔ میں باغ والے راستے کی طرف چلا جاتا ہوں۔ جب لڑکی مجھے دیکھتی ہے تو وہ بھی میرے پاس آجاتی ہے۔ وہ اب بھی رو رہی ہوتی ہے۔ میں اس سے رونے کی وجہ پوچھتا ہوں لیکن وہ کچھ نہیں بتاتی بلکہ روتی ہی رہتی ہے۔پھر ہم دونوں باغ میں ایک طرف ہو کر بیٹھ جاتے ہیں تاکہ ہمیں کوئی دیکھ نہ سکے۔ میں ایک بار پھر اس کے رونے کی وجہ پوچھتا ہوں پھر وہ اتنا بتاتی ہے کہ میں ایک غریب گھرانے کی لڑکی ہوں، میرے ماں باپ یہاں پر کام کرتے ہیں۔ اتنا ہی بتاتی ہے کہ مجھے باغ میں دو آدمیوں کے بولنے کی آواز آتی ہے، میں لڑکی سے کہتا ہوں کہ چپ ہو جاﺅ لیکن وہ پھر سے رونا شروع کر دیتی ہے۔ دونوں آدمی ہمیں دیکھ لیتے ہیں اور مجھے پکڑ کر گھر کے مالک کے پاس لے جاتے ہیں اور لڑکی کو بھی گھر بھیج دیتے ہیں۔ تھوڑی دیر کے بعد ایک آدمی مجھ سے کچھ پوچھنے کے لیے آتا ہے تو میں دیکھتا ہوں کہ میرا بڑا بھائی بھی میرے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ وہ مجھ سے کچھ نہیں کہتا بلکہ میرے بھائی سے بدتمیزی کرنے لگتا ہے۔ میرے بھائی نے ٹوپی پہن رکھی تھی۔ وہ آدمی میرے بھائی کے سر سے ٹوپی اتار لیتا ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (آصف علی۔ ملتان) تعبیر: خواب کے مطابق آپ اپنی حالت پر رحم کریں۔ ورنہ بہت بڑی مصیبت میں پھنس سکتے ہیں۔ آپ ایسی ہمدردی نہ کریں جس سے آپ کی اور گھر والوں کی عزت میں فرق آ جائے۔ آپ اپنے بھائی سے مشورہ کریں اور عزت کے ساتھ رشتہ کی بات کریں۔ اس میں آپ کی اور سب لوگوں کی عزت ہے۔(واللہ اعلم) غفلت سے نقصان خواب: میں نے دیکھا کہ میں باتھ روم میں واش بیسن کی طرف کھڑی منہ ہاتھ دھو رہی ہوں کہ اچانک میرے منہ سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے اور میرا ہاتھ اور چہرہ اس میں تر ہو جاتا ہے۔ میں خوف زدہ ہو کر اپنی شادی شدہ بڑی بہن کے پاس آتی ہوں تو وہ کہتی ہے یہ کیا ہو گیا۔ ڈاکٹر کو نہیں دکھایا اور وہ بہت اطمینان سے بیٹھی ہوئی یہ بات کہہ رہی ہوتی ہیں۔ میں جواب میں کہتی ہوں باجی یہ سب اوپر والے کی رضا سے ہے، مجھے اتنے دن سے تکلیف ہے اور میں اسے معمولی سمجھ کر ٹال رہی تھی۔ پھر ایکدم سے درد دوبارہ شروع ہو جاتا ہے اور مجھے سب دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ میرا چھوٹا بھائی بھی میرے ساتھ بیٹھا ہوا ہے اور میں دل میں یہ سوچ رہی ہوں کہ اب میں زندہ نہیں بچوں گی، پھر منظر بدل جاتا ہے جو مجھے یاد نہیں۔ (عابدہ پروین۔ لاہور) تعبیر: خواب کے مطابق تو کسی بیماری کا اشارہ ہے۔ حالت اچھی نہیں ہے۔ اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں، ایسا نہ ہو کہ تھوڑی سی غفلت سے بڑا نقصان ہو جائے۔ زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات کریں۔ خوشحالی ملے گی خواب: کچھ اس طرح دیکھا کہ میں اور میرا چھوٹا بھائی خود کو بہت سبزے یعنی بہت خوبصورت گھاس پر چلتے پھرتے پاتے ہیں اور دونوں بھائی بہت خوش گوار موڈ میں ہیں۔ اس دوران دونوں بھائی درختوں پودوں کی نرم نرم شاخیں توڑ کر ایک جگہ اکٹھی کر کے چھوٹی ڈھیری لگا دیتے ہیں۔ پھر اس کے بعد آگے چلتے ہیں تو نہر کے کنارے پر ہوتے ہیں اور نہر میں پانی بند ہوتا ہے۔ وہاں پانی ہمارے گھٹنوں تک آتا ہے اور کہیں خشک ریت ہے اور اس طرح دونوں بھائی دوسری جانب نہر کے کنارے پہنچ جاتے ہیں۔ اس کے بعد ہم دونوں بھائی پھر واپس آنے کے لیے نہر میں داخل ہوتے ہیں، اس وقت میں دیکھتا ہوں کہ کچھ آدمی نہر میں مٹی ڈال رہے ہیں۔ اس کے بعد جب ہم وہاں سے گزر رہے ہوتے ہیں تو نہر میں اس وقت پتہ نہیں کہاں سے پانی آ جاتا ہے اور نہر میں پانی بڑھتا جاتا ہیں۔ ہم دونوں بھائی ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر کنارے پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ ہم دونوں کو تیرنا نہیں آتا۔ پانی نہر کے کناروں تک پہنچ جاتا ہے اور میں کوشش کرتے کرتے کنارے کے قریب پہنچ جاتا ہوں لیکن پھر بھی ڈوبنے لگتا ہوں۔خود کو بچانے کی کوشش میں اچانک کنارے پر اُگی ہوئی کچھ گھاس وغیرہ میرے ہاتھ میں آجاتی ہے اور میں زور لگا کر نہر سے باہر نکل جاتا ہوں اور اس کے بعد چھوٹے بھائی کی طرف دیکھتا ہوں تو وہ بھی پانی میں غوطے کھا رہا ہوتا ہے۔ میں آگے بڑھ کر اپنی قمیض اتار کر اس کی طرف پھینکتا ہوں کہ اس کو پکڑ لو لیکن اسے اس وقت ہوش نہیں رہتا اور وہ پانی میں جا رہا ہوتا ہے۔ پھر میں اچانک ہی پانی میں چھلانگ لگا دیتا ہوں۔ اس وقت بھائی پانی میں ڈوب رہا ہوتا ہے تو میں اسے پکڑ کر بغل میں لے لیتا ہوں اور کنارے پر پھر کوئی گھاس وغیرہ پر ہاتھ پڑ جاتا ہے اور اس طرح چھوٹے بھائی کو بھی کنارے پر لانے میں کامیاب ہو جاتا ہوں، لیکن وہ ہوش میں نہیں ہوتا ۔ میں اس کو کنارے پر لٹاتا ہوں اور اس وقت میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (طارق سلیم۔ وہاڑی) تعبیر: خواب کے مطابق آپ کی تمام پریشانیاں جلد ختم ہو جائیں گی اور ایک بہت اچھی خوشحال زندگی ملے گی (انشاءاللہ)۔ کسی کام میں آپ دونوں بھائیوں کو نفع ہوگا۔ لیکن چھوٹے بھائی کو کچھ نقصان پہنچ سکتا ہے، اگر آپ نے اس کا خیال رکھا تو اس کی بھی حفاظت رہے گی، زیادہ نقصان نہیں ہوگا۔ آپ اس کا پورا خیال رکھیں۔ برے دوستوں کی محفل اور ان کے مشوروں سے اجتناب کریں۔ سورئہ یٰسین کی تلاوت خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میری بڑی بہن ٹیوشن سے گھر واپس آئے ہیں۔ اتنے میں گھنٹی بجتی ہے اور کچھ اجنبی مہمان گھر میں داخل ہو جاتے ہیں ۔جن میں کچھ بزرگ اورایک لڑکی بھی تھی۔ امی نے ان کو سلام کرنے کو کہا اور بزرگ مہمان آتے رہے، میں سلام کرتی رہی۔ ایک بزرگ ہمارے نیچے والے صحن میں تسبیح پڑھتے ہوئے اس طرح ٹہل رہے تھے کہ میں باوجود کوشش کے ان بزرگ کا چہرہ نہ دیکھ سکی۔ پھر میں نے انہیں جھک کر سلام کیا اور بزرگ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور گردن کے پیچھے بوسہ لیا اور دعا دینے لگے کہ تو ہمیشہ کامیاب رہے اور ہر امتحان میں پاس ہو۔ میں نے لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر بزرگ کے بارے میں پوچھا کہ یہ کون ہیں تو وہ ٹال گئی۔ پھر صحن میں دوبارہ گئی تو بزرگ نہیں تھے پھر میری آنکھ کھل گئی۔(ریحانہ۔ پشاور) تعبیر: ماشاءاللہ خواب مبارک ہے آپ کے کام آسان ہوں گے بشرطیکہ آپ نیک اعمال کا اہتمام کریں، آپ روزانہ فجر کی نماز کے بعد ایک بار ”سورة یٰسین“ کی تلاوت کا اہتمام کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 006 reviews.