(قارئین! زیر نظر سلسلہ در اصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ ‘ تجربہ کوئی فارمولہ آپ ضرور تحریر کریں یہ جوابات ہم رسالے میں شائع کریں گے۔ صفحے کے ایک طرف لکھیں ‘ کوشش کریں آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔)
ماہ ستمبر کے سوالات
سوال: مجھے جلدی چھپاکی ہے۔ سخت خارش اور جلن ہے۔ دراصل میں جل گئی تھی اس کا علاج چاہیے۔ (روبینہ)
سوال: میں دعا اور روحانی علاج پر یقین رکھتا ہوں۔ جب میں پرائمری کلاس کا طالب علم تھا تو مجھے کنٹھ مالا کا مرض (جسے آج کے دور میں کینسر کا نام دیا گیا ہے) لاحق ہو گیا اور تقریباً دو سال سے کنٹھ مالا کے زخم میں سے پیپ رس رہی ہے ۔ جس کی بدبو اس قدر ناگوار ہوتی ہے کہ میرے قریب صرف میرے والدین ہی رہتے ہیں۔ میرے والدین باوجود تنگ دستی کے میرا ہر قسم کا علاج کروا رہے ہیںلیکن فائدہ نہ ہوا۔ اگر کوئی اسکا علاج تجویز کرے تو مہربانی ہوگی۔ (ملازم حسین، خانیوال)
سوال: میرا مسئلہ الرجی ہے۔بہت پکے ہوئے جاپانی پھل، املوک یا شہتوت کھانے کے بعد بھی حلق میں خارش ہوتی ہے۔ براہ کرم ایسی دوا بتائیں کہ سکون ہو جائے۔ (محمد افتخار ‘ چکوال)
سوال: میری دو ماہ بعد شادی ہے میں چاہتی ہوں کہ آپ مجھے کچھ ایسا نسخہ تجویز کریں جس میں مجھے نہ تو بہت زیادہ محنت کرنی پڑے اور نہ سکھانا اور پیسنا پڑے کیونکہ میرے پاس وقت کی بہت کمی ہے۔ آپ کے نسخہ کی بدولت میرا رنگ نکھر جائے، ہونٹوںکی سیاہی دور ہو جائے۔ ہاتھوں اور پیروں کی صفائی کیلئے کوئی بہترین نسخہ یا ابٹن بتا دیں۔ (صائمہ ناز)
سوال: میرے بال بہت گر رہے ہیں۔ تقریباً آدھے سے زیادہ گنجا ہو گیا ہوں۔ بال بہت روکھے اور کمزور سے ہیں ۔ اس کا کوئی موثر اور آزمودہ نسخہ بتائیں جس سے بال ٹھیک ہو جائیں اور جہاں سے بال ختم ہو گئے ہیں وہاں پھر اُگ آئیں۔ (بابر حسین بلوچ)
اگست کے جوابات
٭بہن آپ آواز کی شائستگی کیلئے یہ نسخہ استعمال کریں صبح نہار منہ ایک دانہ کشمش اور ایک دانہ مرچ سیاہ چبا کر نگل لیں۔ دوسرے دن دو دانہ کشمش، دو دانہ مرچ سیاہ اسی طرح ہر روز ایک دانہ کشمش ایک دانہ مرچ سیاہ کا اضافہ کرتے جائیں۔ اکیسویںدن،21دانے کے بجائے 19دانے کشمش، 19 دانے مرچ سیاہ۔ اب واپس ہر روز ایک ایک دانہ کم کرتے جائیں اور آخر ی دن ایک دانہ رہ جائیگا۔ آواز پختہ، خوبصورت سریلی ہو جائیگی۔ (ایم صادق‘ پشاور) ٭ آپ مستقل پھلوں کا استعمال کریں۔ تازہ جوس لیں، سبزیاں استعمال کریں، خوبانی خشک اور چھوہارہ ایک عدد رات کو 3کلودودھ میں بھگو دیں صبح نہار منہ کھالیں۔ اس طرح چند ہفتے کریں۔(اطہر علی، سرگودھا)٭ بھائی آپ دوست دار بن جائیں، دشمن دار نہ بنیں۔ معاف کرنا اور جھک جانا اللہ تعالیٰ سے مانگیں۔ یہ سب سے بڑی طاقت ہے۔(ایڈیٹر) ٭نشادر ٹھیکری اور عقرقرحا ہموزن پیس کر زبان کے نیچے چٹکی ملیں اور 10منٹ تک لگی رہنے دیں۔ پھر ہلکے نیم گرم پانی سے کلی کریں۔ دن میں 3بار، 3ماہ تک ایسا کریں۔ (روبینہ شہباز، گجرات) ٭ بدھاری قند، بکھڑا، اسگند ناگوری ہم وزن پیس کر آدھا چمچہ 3بار گرم دودھ کے ہمراہ 40دن لیں۔ (پروفیسر عابد قریشی) ٭ ثمینہ بیٹا! اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ آپ کی خواہش کو پورا کرے (آمین)۔ اس کیلئے میں دو وظیفے بھیج رہی ہوں۔ آپ سے ایک گزارش کرنی ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ صدقہ دیا کریں اور پرندوں کو دانہ ڈالیں۔ انشاءاللہ ، اللہ آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائیں گے (آمین)٭(i)اگر کسی عورت کا حمل قائم نہ رہتا ہو یا ضائع ہو جاتا ہو یا بچہ پیدائش کے بعد فوت ہو جاتا ہو تو اسے چاہیے کہ جب امید ہو جائے تو باوضو حالت میں تھوڑے سے گڑ پر ہفتہ یا اتوار کے دن تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر دم کرے اور کھائے۔ تین ماہ تک ہر ہفتہ یا اتوار کے دن یہ عمل کرے۔ بفضل باری تعالیٰ حاملہ کا حمل قائم رہے گا۔ اللہ تعالیٰ اسے نیک اور صالح اولاد سے نوازے گا اور جو بچہ پیدا ہو گا اس کی عمر طویل ہو گی۔٭(ii)جس عورت کے بچے مر جاتے ہوں اس کیلئے عمل ہے کہ پہلے مہینے میں پاﺅ بھر دیسی اجوائن، آدھ پاﺅ سیاہ مرچ، ڈھائی پاﺅ شہد خالص پر چاند کے شروع میں پیر کے دن اشراق کی نماز کے بعد آیت مبارک حَسبُنَا اللّٰہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ 450بار،40بارسورة الشمس کو پڑھ کر دم کریں پھر روزانہ ایام حمل میں ایک چٹکی اجوائن کی، تین دانے سیاہ مرچ کے اور ایک انگلی شہد کی روزانہ کھانا نہایت مجرب ہے۔ اگر اشیاءختم ہو جائیں تو دوبارہ پھر پڑھ کر تیار کر لی جائیں۔(شمائلہ عابد، اٹک)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 005
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں