Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بیوی ناراض ہوتی ہے مگر تسبیح خانہ نہیں چھوڑ سکتا!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ تین چار سال سے مسلسل عبقری اور تسبیح خانہ سے وابستہ ہوں‘ آپ کا ہر درس‘ روحانی کلاس‘ حلقہ کشف المحجوب میں حاضری دے کر فیض یاب ہوتا ہوں۔ میں درس میں آپ کے انتہائی دائیں جانب بیٹھتا ہوں‘ یہ میری پسندیدہ جگہ ہےکیونکہ یہاں سے درس سننا اور آپ کو دیکھنا‘ بڑا دلکش اور روح پرور ہوتا ہے۔پہلے دو تین سال میں نے کسی بھی یہ پتہ نہ چلنے دیا کہ میں ہر جمعرات کو کہاں جاتا ہوں حتیٰ کہ اپنی اہلیہ کو بھی نہیں بتایا کیونکہ ہمارے گھر یا خاندان میں بھی ایسی جگہوں پر جانے والوں کو اچھا نہیں سمجھا جاتا‘ میں نے اپنی بیوی کو آپ کے درس بھی سنوائے‘ مگر اس پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ وہ شروع سے ہی میرے گھر دیر سے آنے پر خفاء رہتی ہے اور خاص طور پر ہر جمعرات وہ مجھ سے ناراض ہوتی ہے اور صلح ہونے میں دو تین دن لگ جاتے ہیں‘ مگر میں تسبیح خانہ نہیں چھوڑ سکتا‘ میں صرف اتنا ہی سوچ لوں کہ جمعرات کو تسبیح خانہ نہیں جانا تو میرا دل غم میں ڈوب جاتا ہے۔ تسبیح خانہ میں آنے کے بعد میری زندگی بدل گئی ہے‘ پہلے جو نفرت اور انتقام کی کیفیات رہتی تھیں اب صبر شکر اور اللہ تعالیٰ کے احسانات کے بوجھ تلے دبے ہوئے نہایت عاجزی اور مسکینی کے ساتھ تبدیل ہوگئی ہیں۔بہت رکاوٹوں اور بیوی کے مسلسل دباؤ کے باوجود میں بڑی استقامت کے ساتھ آپ کے در سے وابستہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے۔ تسبیح خانہ میں جڑنے سے پہلے خیبرپختونخوا میں ایک اللہ والے سے روحانی تعلق ہے‘ آپ کا در بھی مجھے اس جگہ روحانی تعلق کی وجہ سے ہی ملا ہے۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے مانگا کہ خیبرپختونخوا تو میں سال کے بعد ہی جاسکتا ہوں‘ اے اللہ! تو مجھے کوئی ایسا اللہ والے کا در عطا کردے جو لاہور کے اندر ہی ہو اور میں ان سے مسلسل رابطہ میں رہ سکوں‘ آپ یقین کیجئے اس دعا میں میرے گمان میں لاہور کی جو لوکیشن آئی تھی عبقری عین اسی جگہ واقع ہے۔ دفتر سے واپسی ہر روز آپ کا کوئی نہ کوئی درس کانوں میں ہینڈ فری لگا کر موبائل سے سنتا ہوں‘ دل کے لطائف بڑھ رہے ہیں‘ رونے کی کیفیات‘ عشق رسول ﷺ اور اللہ اور اس کے دوستوں اولیاء اللہ سے لگاؤ بڑھ رہا ہے۔ میں بہت مسرور ہوں لیکن اکثر ان کیفیات سے پریشان بھی ہوجاتا ہوں‘ دل میں خواہش یہ ہے کہ تسبیح خانہ میں وقت گزاروں۔ (امیرخان‘ شاہدرہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 047 reviews.