Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جو کھلی آنکھوں سےدیکھا وہ جنات کی شادی تھی!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

گزشتہ ہفتے بندہ ناچیز بمع اہلیہ،چھوٹا بیٹا مغرب کی نمازکے بعد خان پور بگا شیر شمالی مظفرگڑھ سے علاقہ سنانواں تحصیل کوٹ ادو بستی قاضیاں والی کی طرف المعروف بستی چڑھوئے والی والدین کی زیارت کے لیے روانہ ہوئے‘ میری زبان پر مسلسل دو انمول خزانہ کا ورد جاری تھا۔ اچانک عشاء کی اذان سے تقریباً 20منٹ پہلے راستے میں گنے کے کھیت کے اوپر مین سڑک کے بائیں طرف دو کنال زمین پر لاکھوں کی تعداد میں جگنو روشنی پھیلائے ایک کنال سے دوسری کنال میں آجا رہے تھے۔ میں نے اپنی موٹر سائیکل روک لی میری زبان سے سبحان اللہ نکل گیا اسی طرح میں نے کل تین مرتبہ الحمد للہ کہا میرا چھوٹا بیٹا سو گیا تھا میری اہلیہ کو بھی جگنو نظر آئے اس نے بھی سبحان اللہ‘ الحمدللہ کہا ۔محترم قارئین! اسی دو کنال زمین میں دس فٹ کا کچا راستہ تھا جہاں پر (غالباً میاں بیوی) ایک مرد اور عورت چہل قدمی کررہے تھے ان دونوں نے قیمتی لباس پہنا ہوا تھا مگر میری بیوی صاحبہ کو صرف جگنو نظر آئے ‘ میاں بیوی کا جوڑا نظر نہیں آیا‘ روشنی اتنی زیادہ تھی کہ جیسے دن کا سماں ہو میرا دل کررہا تھا اس نظارے کو کھڑے ہوکر دیکھتا رہوں مگر لمبا سفر، بیوی صاحبہ اور چھوٹا بیٹا ساتھ ہونے کی وجہ سے بمشکل پانچ منٹ بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔ دوسری دن صبح واپسی پر دس فٹ کا کچاراستہ بالکل نہیں تھا البتہ دو کنال کے درمیان چھوٹی سی ایک فٹ کی (پگڈنڈی) تھی جسے سرائیکی میں بنہ کہتے ہیں۔(ق۔ص‘ مظفرگڑھ)
کاش! میں اس جن کی بات مان لیتی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنی کہانی لیکر حاضر ہوئی ہوں! میرا نام ہرگز شائع نہ کیا جائے۔ جب میں نے ایف اے کرلیا تو ہماری ایک رشتہ دار ہیں ان پر کوئی چیز (جن)عاشق ہے انہیں کھلی آنکھوں سے دوسری مخلوق نظر آتی ہے۔ انہوں نے مجھے بتایاکہ مجھے جن نے کہا ہے کہ تم آگے داخلہ مت لینا تمہارے حق میں بہتر نہیں ہے۔ میں نے ان کی باتوں پر یقین نہ کیا اور پاگل پن سمجھتے ہوئے ایڈمیشن لے لیا۔ اس کے بعد میں بہت شدید بیمار ہوگئی میرے سارے ٹیسٹ ٹھیک آئے‘ کسی دوائی سے فرق نہیں پڑتا‘ کسی نے کہا اس پر جادو کروادیا ہے‘ کسی نے کہا کالج سے اثرات ہوگئے ہیں کسی نے کہا اس پر چیزیں چھوڑی ہوئی ہیں مغرب کی اذانیں ہوتی اور مجھے بہت تیز بخار ہو جاتا ‘دوائی لینے جاتی تو بخار بالکل ٹھیک ہو جاتا۔ مجھے ایسے لگتا مجھے میری کسی بہن نے نام لیکر آواز دی جب میں پیچھے دیکھتی کوئی بھی نہیں ہوتا پھر بھی میں نے بی اے ‘ بی ایڈ کرلیا اور اس دوران میں اتنی بیمار ہوگئی کہ مجھے اور میرے گھر والوں کو میرے بچنے کی امید نہیں تھی۔ میری امی نے کہا سب رشتہ داروں کو اطلاع دے دو بس!
صحن میں چھاولی چلتی پھرتی نظر آتی ہے
مجھے خواب میں قبرستان، گندا پانی، کیچڑ، گیلی ملٹی جیسے سڑک پر لپائی کی ہوئی ہو بہت نظر آتی ۔ میں بھاگ رہی ہوتی ہوں میرے دائیں اور بائیںقبرستان ہوتا ہے اور میرے سامنے سے دونوں قبرستان آپس میں مل جاتے ہیں۔ میں خواب میں کسی چیز سے بچنے کیلئے آیت الکرسی یا تیسرا کلمہ پڑھ رہی ہوتی ہوں میری آنکھ کھل جاتی ہے اور میری زبان پر وہی آیت جاری ہوتی ہے۔ اب میں بہت بیمار اور کمزور رہتی ہوں میرا معدہ ٹھیک نہیں رہتا، دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے بایاں ہاتھ سن ہو جاتا ہے سانس پھولتی ہے کبھی بخار اور پٹھے بہت کھچتے ہیں پیٹ میں بائیں طرف بہت گیس رہتی ہے قبض رہتی ہے۔ پرانے کالے علم کے لیے کسی نے روزانہ 75بار سورئہ کوثر پڑھنے کا بتایا میں نے وہ پڑھنا شروع کی مجھے خواب بھی اچھے آنے لگ اور نیند بھی کچھ دن بہترر ہی۔ میں نے ’’عبقری‘‘ رسالہ رشتہ دار سے لیکر پڑھا اور اس میں ایک عمل تھا ’’ولسوف یعطک ربک فترضیٰ‘‘وہ میں نے پڑھنا شروع کیا چار پانچ دن بعد مجھے صحن میں ایک چھاؤلی چلتی پھرتی دکھائی دی اسکی ہائٹ زیادہ تھی اور جوتیوں کی آہٹ بھی سنائی دی مجھے لگا بھائی باہر سے آیا لیکن میں نے دیکھا تو کوئی بھی نہیں تھا ایسا دو دن مسلسل ہوا اور رات کو سوتے ہوئے جب میں نے کروٹ بدلی تو لڑکیوں کے بولنے کی آواز سنائی دی ‘پھر انہوں نے کہا وہ اٹھ گئی ہے‘میں نے اٹھ کر دیکھا کوئی بھی نہیں تھا۔سب سوئے ہوئے تھے اگلی رات بھر وہی آوازیں دو لڑکیوں کے چیخنے کی آواز سنی میں نے اٹھ کر دیکھا کوئی بھی نہیں تھا۔ کاش! میں اس جن کی بات مان لیتی تو آج اتنی مشکلا ت میں نہ گھری ہوتی۔ (پوشیدہ، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 027 reviews.