Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جانور کے زخم کو کیڑے پڑگئے ‘ تین دن میں ٹھیک

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جھنگ سے اپنے کچھ ٹوٹکے لے کر حاضر ہوا ہوں۔میرے یہ ٹوٹکے ’’کسان دوست عبقری‘‘ کے کالم میں ضرور شائع کیجئے گا۔ کیونکہ گاؤں میں اکثر لوگوں کو جانوروں کے کاٹنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طور پر کتے کے کاٹنے کے واقعات بہت زیادہ سامنے آتے ہیں۔ یقیناً عبقری قارئین بھرپور استفادہ فرمائیں گے۔
دیوانے کتے کاٹے کی پہچان اور علاج
شہری لیبارٹری میں دیوانے کتے کے کاٹے کی پہچان فوراً ہو جاتی ہے۔ دیہات میں یہ ایک مسئلہ ہے کہ دیوانے کتے کے کاٹے کی فوری پہچان نہیں ہوتی۔ متاثرہ آدمی کا تھوڑا سا خون سرنج کے ذریعے نکالیں اور روٹی پر پھیلا کر کسی کتے کے سامنے ڈال دیں۔ کتا روٹی کھالے تو کاٹنے والا کتا دیوانہ نہیں۔ کتا روٹی سونگھ کر ہٹ جائے یا نہ کھائے تو سمجھ لو کہ متاثرہ آدمی کو کسی دیوانے کتے نے کاٹا ہے۔
دیوانہ کتے کے کاٹے کا علاج:(1)جب باجرے کا سٹہ نکلتا ہے تو کثرت سے بور لگتا ہے اسے جمع کرلیں ایک ماشہ یومیہ کے حساب سے برابروزن گڑ ملاکر گولیاں بنائیں۔ ایک گولی روزانہ پانی سے دیں۔ سات یوم روزانہ کھلانے سے مرض کے حملہ کا اندیشہ نہیں رہے گا۔آزمودہ ہے۔(2)کیکر کے پتوں کا رس تین تولے پلائیں۔ تین روز متواتر پلانے سے عمر بھر کے لیے سگ گزیدہ کے خطرے سے محفوظ ہو جائے گا اگر قے آنے لگے تو دہی بغیر نمک کے پلائیں۔
بلی کے کاٹے کا تریاق
بعض اوقات بلی کو ڈانٹا یا گھر سے بھگایا جائے تو اکثر بلی غراتے ہوئے حملہ کردیتی ہے بلی کے دانتوں میں اچھا خاصا زہریلا مادہ پایا جاتا ہے اگر کسی کو بلی کاٹ لے تو خشک پودینہ باریک کریں۔ تازہ پودینہ کے رس میں لیپ تیار کریں اور بلی کےکاٹے لگائیںانشاء اللہ آرام آجائے گا۔
آسمانی عرق !جلے ہوئے افراد کے لیے اکسیر
جب کبھی اولے پڑیں آپ انہیں اٹھاکر بوتل میں جمع کرتے جائیں چند منٹ بعد وہ پانی کی شکل اختیار کرلیں گے یہی آسمانی عرق ہے جو جلے ہوئے کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے روئی کی پھریری تر کرکے جلی ہوئی جگہ پر لگائیں بفضلہ تعالیٰ آرام آجائے گا۔(پروفیسر(ر)غلام قادر ہراج‘ جھنگ)
جانور کے زخم میں کیڑے پڑجائیں تو یہ مرہم بنالیجئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ایک گاؤں میں رہتے ہیں اور عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ ’’عبقری کسان دوست‘‘ سلسلہ ہمیں بہت پسند ہے۔ اپنے کسان بھائی جنہوں نے جانور رکھے ہوئے ہیں ان کیلئے بڑے کام کی بات لایا ہوں۔ یقیناً انہیں فائدہ ہوگا۔
ہمارا گدھا بیمار ہوگیا تھا اسے کانچ لگنے کی وجہ سے بہت گہرا زخم آگیا تھا۔وقتی طور پر توجہ نہ کرنے کی وجہ سے زخم میں کیڑے پڑ گئے تھے۔ علاج کروانے کے باوجود کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا ۔ہمارے گھرہمارے تایا ابو آئے‘ انہوں نے گدھے کو دیکھا تو کہا کہ زخم میں کافور کی گولیاں پیس کر ڈالیں اور اوپر پٹی باندھ دیں ان شاء اللہ ٹھیک ہو جائے گا۔ ہم نے مسلسل تین دن یہ عمل کیا گدھے کا زخم بالکل ٹھیک ہوگیا۔
ٹوتھ پیسٹ سے زخم ٹھیک:ٹوتھ پیسٹ کے میں نے اکثر نقصانات پڑھے ہیںلیکن اس کا ایک فائدہ بھی ہے جو میں نے آزمایا ہے انسان ہو یا جانور ہو اگر زخم آجائے یا کٹ لگ جائے تو ٹوتھ پیسٹ کی تھوڑی سے مقدار صبح شام لگانے سے دو دن کے اندر زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں۔(عبدالخالق، پنڈی گھیپ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 014 reviews.