Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین! ایک ٹوٹکہ لایا ہوں شوگر کیلئے!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

قارئین السلام علیکم! میں آپ کیلئے اپنے تجربات و مشاہدات لیکر حاضر ہوا ہوں۔ یقیناً لاکھوں کا بھلا اور میرے لیے صدقہ جاریہ۔ شوگر کیلئے ٹوٹکہ: ایک پاؤ انار دانہ‘ ایک پاؤ سبز پودینہ‘ ایک پاؤ ادرک‘ ایک چھٹانک لہسن۔
ان چاروں کو پیسنے سے چٹنی بن جائے گی۔ اب اس چٹنی کو روزانہ ایک چمچ صبح نہار منہ کھانا ہے۔ اسے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ناشتہ کرنا ہے۔ اسی طرح شام کو نماز عصر کے بعد کھانی ہے۔ ان شاء اللہ اگر اللہ نے چاہا تو شوگر بالکل کنٹرول ہوجائے گی۔ آزمودہ ہے۔
لائیں میں ڈیلیوری کا کارڈ بنوادیتی ہوں:ایک مرتبہ میری اہلیہ کا بھائی بہت پریشان تھا‘ ہسپتال والے ڈیلیوری کا کارڈ نہیں بنا کر دے رہے تھے‘ مجھے فون کیا تو میں نے کہا مسلسل یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھو‘ اس نے پڑھنا شروع کیا تو چند منٹ کے اندر ہی ایک آیا آئی اور کہا کہ لگتا ہے کہ آپ کا کارڈ نہیں بن رہا لائیے میں بنوادیتی ہوں‘ وہ خود ہی گئی اور پانچ منٹ کےاندر ہی کارڈ بنوا کر آگئی اور ان سے کسی قسم کی رشوت بھی نہ لی۔ یہ وظیفہ تو میرا بے شمار کا آزمودہ ہے۔ ہر موقع پر کام آتا ہے۔ (شکور حسین‘ اسلام آباد)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 011 reviews.