Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

مہنگی کریموں اور فیس واش کا کمال
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری دوست کی عمر 26 سال ہے‘ آج سے دس سال پہلے چہرے پر دانے نکلتے تھے اور ابھی تک نکلتے ہیں پہلے بہت زیادہ نکلتے تھے مگر اب کچھ کم ہیں‘ میری دوست نے ہر ڈاکٹر سے علاج کروایا‘ ہرڈاکٹر نے اپنا کورس کروایا کسی نے چھ مہینے‘ کسی نے تین سال تک کورس کروایا‘ مہنگے سے مہنگا فیس واش‘ بیرون ممالک کی مہنگی کریمیں‘ سن بلاک اور نجانے کیسی کیسی گولیاں‘ کیپسول کھائے مگر صرف وقتی طور پر اثر کیا‘ ڈاکٹروں کے کورس پورا کرنے کے بعد پھر وہی دانے دوبارہ نمودار ہوجاتے‘ چہرے کیلئے ملتانی مٹی‘ بیسن‘ دہی سب ٹوٹکے کرچکی ہے مگر کوئی فرق نہیں پڑتا‘ چہرے پر جو کریمیں لگائیں تھیں ان کی کریموں نے چہرے پر ایسا اثر چھوڑا جہاں کریمیں لگائی تھیں وہ جگہ سرخ رہتی ہے‘ یعنی گال کا حصہ‘ ناک‘ پیشانی اور ٹھوڑی کا حصہ سرخ سا رہتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ماسک لگایا ہوا ہے اور دھوپ میں تو بہت ہی بدنمالگتا ہے۔ محترم حکیم صاحب مہربانی فرما کر ایسا نسخہ یا دوائی بتائیے کہ چہرے کا سرخ پن جو ماسک کی طرح لگتا ہے اور دانوں کے سرخ نشانات سے ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جائے۔ شکریہ! (پوشیدہ)
مشورہ:چہرےکے مسائل سے مکمل نجات کے لیے کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے عبقری دواخانہ کا ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ اور ’’چہرہ شفاء‘‘ استعمال کریں۔ یہ دونوں ادویات آپ نے چند ماہ لازماً استعمال کرنی ہیں۔ چند دن یا ہفتے کرکے چھوڑ نہیں دینی۔ ان کے سائیڈایفیکٹ بالکل بھی نہیں ہیں۔ یہ چہرے کے ہر الجھے مسئلہ کا آخری حل ہیں۔ بے شمار ان کے استعمال سے چہرے کے مسائل سے چھٹکارا پاچکے ہیں۔ اس کے ساتھ تلی ہوئی‘ مرچ مصالحہ اور گرم اشیا ء سے پرہیز کریں۔ موسمی پھل زیادہ کھائیں اور پنج وقتہ نماز ضرورپڑھیں۔
قبض ختم کرنے کیلئے کوئی نسخہ بتائیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قبض ختم کرنے کیلئے کوئی آزمودہ نسخہ یا ٹوٹکہ ضرور بتائیے جس کے استعمال سے قبض ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے۔ (ج،سکھر)
مشورہ:قبض کیلئے یہ نسخہ جولائی 2012ء کے عبقری میگزین میں ایک قاری نے لکھا تھا‘ بے شمار قارئین نے آزمایا‘ قبض دور کرنے کیلئے لاجواب نسخہ ہے۔ آپ بھی یہی نسخہ بنائیں اور قبض سے چھٹکارا پائیں۔ ھوالشافی: مصبر24 گرام‘ تخم حنظل چھ گرام‘ سقمونیا 12 گرام‘ اجوائن خراسانی 24 گرام‘ غاریقون 24 گرام‘ تمام ادویہ کو کوٹ کر کپڑ چھان کرکےرکھ لیں۔ کالی مرچ کے برابر دوا درج ذیل قہوہ سے لے لیں۔ دودھ ایک پاؤ‘ گل گلاب ایک تولہ‘ چھوٹی الائچی ایک عدد‘ میٹھا حسب ذائقہ‘ تینوں چیزوں کو ایک دیگچی میں ڈال کر آگ پر پکائیں اور ایک یا دو جوش آنے پر اتار لیں اور اس قہوہ سے یہ کالی مرچ کے برابر دوا دن میں ایک مرتبہ کھالیں۔ ان شاء اللہ قبض سے نجات مل جائے گی۔
شوگر‘ بلڈپریشر‘ ہارٹ اٹیک اور معدہ کا مسئلہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شوگر 350 سے 400 تک رہتی ہے۔ پنڈلیاں درد کرتی ہیں‘ پاؤں سے ٹیسیں اٹھتی ہیں۔ اس کےعلاوہ بلڈپریشر ہروقت ہائی رہتا ہے‘ سانس چڑھتا ہے‘ اعصابی اور جسمانی کمزوری بہت زیادہ ہے۔ معدہ میں ہروقت گیس رہتی ہے‘ تھوڑا سا بھی چلوں تو سانس پھول جاتا ہے‘ ڈکار آتے ہیں۔ (ام اسامہ)
مشورہ:آپ درج ذیل قہوہ بنا کر مستقل مزاجی سے پئیں‘ اس کےساتھ عبقری دواخانہ کا ’’عرق شوگر شفاء‘‘استعمال کریں۔ ھوالشافی: گیارہ دانے عناب، کیڑا لگا ہوا نہ ہو‘۔ گیارہ دانے سپستان اور ایک بڑا چمچ بہی دانہ، ہلکا سا کوٹ کر ایک کلو یا ایک لیٹر ابلتے گرم پانی میں رات کو بھگو کر رکھ لیں‘ صبح اچھی طرح مل چھان کر شہدیا شکر جو بھی میٹھا مناسب ہو اگر میٹھا نہ بھی ملائیں تو کوئی حرج نہیں ۔ سردی ہو تو نیم گرم ایک ایک کپ سارے دن میں ایک کلو پانی ختم کریں اس طرح روزانہ نئی دوائی اور نیا پانی۔ اگر بیماری زیادہ ہو تو آپ زیادہ گیارہ کی بجائئے اکیس اور چالیس دانے بھی ایک دن میں استعمال کرسکتے ہیں اور اسی کے حساب سے بہی دانہ کی مقدار بھی بڑھالیجئے۔ چند دن‘ چند ہفتے استعمال کیجئے۔
بے چینی‘ بے سکونی اور کپکپی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ ہروقت بے چینی‘ بے سکونی‘ کپکپی‘ گھٹنے کی سوجن‘ نیند کی کمی۔ ان تمام چیزوں نے میرا جینا دوبھر کردیا ہے۔ (رابعہ یاسمین‘ کراچی)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’سکون افزاء‘‘ اور ’’معجون شفاء یابی‘‘لکھی گئی ترکیب کے مطابق چند ہفتے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ درج بالا مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا۔
میری اماں کی ڈاڑھی اور مونچھیں نکل آئیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری اماں کے چہرے‘ ٹھوڑی اور مونچھوں کی جگہ پر بال نکل آئے ہیں‘ وہ ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان ہیں‘ ان کے پوشیدہ مسائل بھی ہیں۔ ان کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے۔ چہرے پر جو بال ہیں وہ موٹے ہیں‘ ٹھوڑی پر زیادہ ہیں۔ ہم عبقری پر سوفیصد اعتماد کرتے ہیں‘ میری زندگی ہی عبقری کی وجہ سے بدلی ہے۔ دین کی طرف رغبت اور روحانیت مجھے عبقری کے در سے ہی ملی ہے۔ (ش،ا، ہارون آباد)
مشورہ:آپ اپنی والدہ کو عبقری دواخانہ کی تیار کردہ دوا ’’ہارمونز شفاء‘‘ اور ’’خاتون شفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ اس کے ساتھ اپنی والدہ سے کہیں کہ ہر نماز کے بعد 11مرتبہ اَلْمَلِکُ اَلْقُدُّوْسُ اَلسَّلَامُ ناف کے اوپر انگلی رکھ کر پڑھیں۔ان شاء اللہ صحت یاب ہوں گی۔
م و حیاء ڈاکٹر کے پاس جانے نہیں دیتی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بہت امید لیکر آپ کو خط لکھ رہی ہوں‘ براہ مہربانی میرا مسئلہ حل کردیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دے گا۔ میں شرم و حیاء کے باعث ڈاکٹر کے پاس جانا نہیں چاہتی‘ سارا مسئلہ تین سال پہلے شروع ہوا جب میں دسویں جماعت میں تھی‘ پہلے میرے گھٹنوں میں درد شروع ہوا‘ جو کہ کچھ وقت کیلئے ہوتا تھا۔ نماز پڑھنا اور جھکنا بہت مشکل ہوتا تھا۔ سردیوں کی راتوں میں درد شدت اختیار کرجاتا ہے۔ رات کو پڑھتی ہوں تو بہت مشکل ہوتی ہے۔ مجھے پیدائشی ٹانسلز ہیں‘ دو سال پہلے ایک ڈاکٹر کو چیک کروایا تو انہوں نے کہا کہ تمہاری ہڈیوں میں ٹانسلز کی وجہ سے خرابی ہورہی ہے۔ تم اٹھارہ انیس انجکشن لگواؤ‘ تم ٹھیک ہوجاؤگی۔ میں نے وہ کورس بھی کیا۔مگر میرا گھٹنوں کا درد کم نہ ہوا۔ گرمیوں میں یہ درد اچانک ختم ہوجاتا ہے۔ انجکشنز کے کورس کے بعد میرا ماہواری کا نظام خراب ہوگیا۔ دودن تو ٹھیک ماہواری آتی ہے تیسرے دن بہت کم بلکہ ناہونے کے برابر ہوتی ہے۔ پہلے سے موٹی ہوگئی ہوں‘ چہرے پر دانے اور داغ دھبے بھی نکل آئے ہیں۔ براہ مہربانی میرے سارے مسائل کا حل بتادیں۔ (ز۔ھ، ملتان)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 10 reviews.