Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین کے حسن و جمال کے قیمتی راز

ایک انوکھی کتاب‘ آخر یہ کتاب کیوںلکھی گئی؟مصنف اس کتاب کے پیش لفظ میںکہتے ہیں:’’حسن ظاہری کے ترتیب و آرائش کے لئے صدیوں سے کاوش و کوشش جاری ہے۔ ایک صاحبِ علم نے کیا خوب کہا کہ عورت کا صرف چہرہ ہی تو ہے۔ لیکن میرا خیال اس کے ساتھ کچھ اور بھی سوچتا ہے وہ یہ کہ کتنے گھرانے میرے پاس صرف اس لئے آتے ہیں ان کی خواتین اپنی صفائی حفاظتِ صحت اور ظاہری بنائو و سنگھار کا خیال نہیں کرتیں اور مرد ان سے نفرت کرتے ہیں۔ محض اس وجہ سے طلاق تک نوبت پہنچتی ہے۔ اسلام صفائی اور نفاست طہارت کا مذہب ہے اور اس طہارت کو نصف ایمان کا درجہ عطا ہوا۔ آخر طہارت یہ مقام رکھتی ہے تو ایسا حکم ہے۔ اور ایک جگہ فرمایا: اﷲ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے۔ امید ہے کہ ہم اور ہمارا معاشرہ اور خاص طور پر خواتین اپنے اندر اور باہر کو طہارت و آرائش سے نوازیںگی۔ ایک خاص بات: لیکن یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ خوشبو‘میک اپ، بنائو سنگھار صرف اور صرف اپنے خاوند کے لئے کرنا جائز اور ثواب کا کام ہے۔ اس کے علاوہ محض حرام ہی حرام اور لعنت ہی لعنت ہے۔ میری اس کتاب کا مقصد خواتین کے اندر ایسا شعور اجاگر کرنا ہے جس سے ان کی گھریلو اور ازدواجی زندگی خوشگوار ہو نہ کہ معاشرے میں کھلے عام بنائو و سنگھار کو رواج دینا ہے۔ایک اور خاص بات: اس کتاب میں جدید میک اپ سے استفادہ کیا گیا ہے جس میں نیل پالش، جسم کے بال ترشوانا، بیوٹی پارلر سے میک اپ کروانا وغیرہ مشکوک اعمال ہیں۔ اگر آخرت سنوارنی ہے تو پہلے صاحبِ تحقیق علماء سے رجوع کرلیں پھر یہ عمل کریں ورنہ خیر نہیںـ بلکہ شر ہی شر ہے۔ یاد رکھیں! عورت شمعِ محفل نہیں بلکہ چراغِ خانہ ہے اور اسے اپنے خاوند کے لئے حسن و سنگھار ضرور کرنا چاہئے اور یہ کتاب دراصل خانہ دار خواتین کے لئے ہے۔ کتاب میں کیا ہے؟ خیر عنوانات کی جھلک ملاحظہ فرمائیں آپکواندازہ ہوگا کہ یہ کتاب کیوں ضروری ہے؟ ضروری عنوانات لکھے جارہے ہیں، ہرعنوان ایک مستقل وضاحت، آسان ترکیب، مسلسل تجربات اورمشاہدات کے ساتھ اس کتاب میںدرج ہے۔ اور ساتھ اس کتاب میں حسنِ باطنی پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ جب کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہوگی تب آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ دوسوزیادہ ہیں یا اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر کم اور بے حیثیت ہیں۔آئیے! ہم صرف چند عنوانات یہاں تحریر کرتے ہیں۔ باتوجہ ہوشیار! ٭ چہرے کا حسن اورطب اسلامی ٭ قدرتی اشیاء سے چہرے کا حسن نکھارئیے یہ سستی اور فطری اشیاء گویا قدرت کا بیوٹی لکس ہیں۔ ان کے استعمال سے آپ تر وتازہ اور شاداب رہ سکتے ہیں۔ ٭حسن افزا پودے جو جلد کے حسن میںاضافہ کرنے والا ایک شفائی معجزہ۔٭ میک اپ کا ناقص سامان، غیر معیاری اور سستی آرائشی اشیاء انسانی جلد کے لئے سخت مضرہیں۔٭ سنگھار سے بے نیاز کرنے کے طریقے چہرے کو تر و تازہ رکھنے والی سہل تدابیر٭ آرائش حسن کے نسخے٭حسن کے چالیس راز٭چہرۂ انسانی جسم کا آئینہ٭ حسن کیا ہے آپ بھی حسین بن سکتے ہیں ٭حسن کا جدید سائنسی معیار، حسن کے اجزائے ترکیبی ٭ خوبصورتی کے نکتے ٭سنگار کے بنیادی اصول ٭عورت حسین کب ہوتی ہے؟ ٭صورت گری خوبصورت بنانے کا فن ٭حسن کی خاطر!!! ٭ماسک کا استعمال ٭تندرسست رہنے کے اصول و ضوابط اور معاشرتی پہلو ٭خواتین کتنا کھائیں ٭غذائیت کے چھ اہم ارکان ٭کیا آپ جو خوراک کھاتے ہیں اس کے اجزاء سے واقف ہیں ٭آپ کی صحت کی ضامن حیاتین ٭زندہ رہنے کی لازم غذائی ضرورتوں میں سے ایک پروٹین ٭جسم میں پانی کی کمی سے بچیں ٭دیرپا حسن مگر کیسے؟ ٭خوبصورت اور منفرد نظر آنا سب کو اچھا لگتا ہے ٭بہتر محسوس کریں ٭دلکش دکھائی دیں ٭اپنی شخصیت کو نیا روپ عطا کریں ٭جلد 50 سال تک صحت مند رہ سکتی ہے ٭موسم سرما میں صحت کی حفاظت٭ اور بھی بہت کچھ!



مزید کتب