Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنات کا پیدائشی دوست (جلد سوم)

 

 ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ ایک حیرت انگیز ‘سچی اور منفردآپ بیتی لیکن آسان جناتی و لاہوتی وظائف کی وجہ سے قارئین کے ہاں سب سے زیادہ پسندیدہ ترین سلسلے کا درجہ حاصل کرچکی ہے۔ قارئین کے بے پناہ اور مسلسل اصرار پراسے کتابی شکل میں شائع کیاگیا۔اس سلسلے کی پہلی اور دوسری جلد منظر عام پر آئی تو قارئین کابہت زیادہ اصرار تھا کہ جلد ازجلد اس کی تیسری جلد بھی شائع کی جائے۔ کیونکہ بے شمار خطوط، ٹیلی فونز اور ای میلز کیلئے ذریعے ہمیں معلوم ہوا کہ اس کتاب میں چھپے جناتی مقبول وظائف سے لاکھوں دکھی افراد کے غم کا مداوا ہوا۔ بے شمار بیروزگار افراد کو روز گار ملا‘گھروں میں بیٹھی بچیوں کو اپنا آنگن نصیب ہوا‘شریر جنات کے ستائے افراد کو سکون ملا۔ نام نہاد عاملین سے چھٹکارا ملا۔پریشان افراد اور در در کے دھکے کھانے والوں کو تسلی اور سکون ملا۔ الحمدللہ! پہلی دو جلدوں کی کامیاب اشاعت کے بعد علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی خاص اجازت سے تیسری جلد منظر عام پر آرہی ہے۔’’جنا ت کاپیدائشی دوست‘‘ جلد سوئم میں جنات کی انوکھی زندگی‘ سائنس اور عصر حاضر میں جنات اور روحوں کے ساتھ بیتے ایسے سچے مشاہدات شامل کیے گئے ہیں جو ناقابل یقین ہیں۔اس کتاب کے چند مضامین کی ہیڈنگز ملاحظہ فرمائیں:۔ اللہ والوں کے مقابلہ میں عامل کی قوت کچھ بھی نہیں۔ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ اورایک جن کا واقعہ۔ ایک ہی دن میں مالک دکان بن گیا۔ اکیس سال پرانا جادو ختم۔شریر جنات سے جان چھوٹ گئی۔  گھرمیں رونقیں لوٹ آئیں۔ اُجڑا گھر بس گیا۔ ’’کہف‘‘ کے کمالات۔ یاقہار اور بوڑھی چڑیل۔ تعویذ نبوی ﷺ سے بھانجی پر آیا جن جل گیا۔ یاقہار پڑھا کالا کتا جل گیا۔ گھر سے ڈھانچے نکل کر بھاگ گئے۔ گھر اجڑتے اجڑتے ایسے بستے ہیں۔ مجھ پر جادو ٹونہ کا اثر نہیں ہوتا۔ گھر میں پیسے کی ریل پیل اور برکت کا عمل۔ برف پوش پہاڑوں سے آئے جن کی انوکھی کہانی۔ حاملہ عورت کیلئے نایاب نسخہ۔ ایک جن نے مجھے بتائی راز کی بات۔ وادی کربلا سے آئے جنات۔ اولاد کی نافرمانی دو الفاظ سے ختم۔ جنات کی تین بچیوں کا نکاح۔ غیبی شفاء، غیبی صحت، غیبی تندرستی۔ جنگل میں موجود بزرگ کا بتایا عمل۔ واقعہ کربلا کا آنکھوں دیکھا حال۔ بے بس جننی میرے قدموں میں۔ ہندو جوگی کی خفیہ نمازیں اور روزے۔ ایک پل میں کلمہ نے کروڑ پتی بنادیا۔ نشے سے جان چھڑوانے والے متوجہ ہوں! میرا اور جنات کا گہرا تعلق۔  شاہی قلعہ کے بونے جنات کی شکایات۔ بیٹیوں کی شادی کے سلسلے میں پریشان ضرور پڑھیں!۔ جنات کی قبریں ہمارے قبرستانوں میں۔ وہ جن مجھ سے دور ہو‘ میں نہیں چاہتی۔ کیا آپ کے گھر میں خزانہ ہے؟۔ غلام نے خزانہ کیسے حاصل کیا؟۔ ہاں! میں جن ہوں مگر!۔ بالاکوٹ کی ایک مسلمان پری سےملاقات۔  ٹائم ٹریولنگ کے حوالے سے مشہور واقعات پر مبنی خصوصی فیچر۔ پاکستان کے چوٹی کے عامل۔ کولمبیا کے جنات۔ گرین جیکٹ والا بھوت۔ حادثاتی موت کے شکار 23 ہزار افراد کی بھٹکتی روحیں۔ سوتیلے باپ کی محبوبہ کا بھوت۔قارئین یہ صرف چند ہیڈنگز کی جھلکیاں ہیں۔ یہ کتاب ایک کہانی نہیں بلکہ زندگی کی پراسرار حقیقتوں میں سے ایک حقیقت کا اظہار ہے اس کا ثبوت وہ ہزاروں خطوط ہیں جنہوں نے اس منفرد آپ بیتی میں دئیے گئے لاہوتی وظائف سے فیض پایا اور گھریلو مشکلات‘ جادو جنات‘ شادیوں میں رکاوٹ کا حل اور پرسکون زندگی پائی۔400 سے زائد صفحات پر مشتمل یہ انمول کتاب آپ بھی پڑھیے اور گفٹ بھی کیجئے‘ ابھی سے اپنی کاپی بک کروائیں۔(قیمت صرف 350 روپے علاوہ ڈاک خرچ)

 

 



مزید کتب