Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

غاروں میں چھپے لا ہوتی وظائف

غاروں میں چھپے لاہوتی وظائف
قارئین ! ہم سب طالب علم ہیں‘ اس دنیا میں سب سیکھنے والے ہیں۔ ہمارا مطلوب انسانیت کی فلاح ہو اور میں لفظ انسانیت استعمال کر رہا ہوں، انسانیت میں ہر مذہب ،ہر فرقہ ، ہر رنگ،ہر نسل ہوتی ہے۔
’عبقری روحانی کلاس‘ ہر سال منعقد ہوتی ہے جس کا عنوان بھی انسانیت ہے کیونکہ اس میں اندرون و بیرون ملک سے لوگ انسانتین کو دکھوں ، تکالیف، مسائل ، مشکلات، جادو ، جبات ، بندشوں ، پریشانیوں سے نجات دلانے کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں‘لوگ اپنے مشاہدات ‘ تجربات، عملیات کی پٹاری لاتے ہیں ‘ ایسے راز جو لوگوں نے نسل در نسل غاروں میں چھپا کر رکھے تھے مگر عبقری کی بخل شکن روایت پر عملکرتےہوئے وہ راز پوری دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ پھر ان آزمودہ تجربات‘مشاہدات‘ کو انسانیت کے لئے اکٹھا کرکے ان کی ایک کتاب بنا دی جاتی ہے اور وہ تجربات و مشاہدات کی پٹاری ایک گلدسی کی صورت میں آپ کے ہاتھ میں ہے۔
میری ہمیشہ سے یہ کوشش ہوتی ہے کہ جومیرے پاس ہوتا ہے وہ آپ کے پاس پہنچ جائے ۔ میں کوئی عامل کامل نہیں ہوں لیکن بس کوشش ہے جو کچھ میرے پاس ہے وہ مرنے سے پہلے آپ تک پہنچ جائے ۔آپ سے بھی یہی درخواست ہے کہ قبر میں جانے سے پہلے اپنا آزمودہ کوئی عمل ۔ کوئی نسخہ ، کوئی ٹوٹکہ۔ کوئی تعویز، ساری امت کی بھلائی کی نیت کر کے عبقری میں بھیجیں تاکہ لاکھوں کا بھلا ہواور آپ اورآپ کی نسلوں کے لئے صدقہ جاریہ بنے۔
کوششی کی گئی ہے کہ اس کتاب میں ایسے عملیات اور وظائف شامل کئے جائیںجو شریعت سے متصادم نہ ہوںـ‘ اگر آ پ کو کہیں کوئی شک و شبہ گزرے تو اطلاع کریں، میں اصلاح کا ہر پل محتاج ہوں۔
خواستگار ِ اخلاص و عمل
بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی اللہ عنہً



مزید کتب