Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو کیسے ہوتا ہے کیسے ٹوٹتا ہے ؟

جادو ایک حقیقت ہے زمانہ قدیم کی کتب اور واقعات میں جادو کا ذکر عام ملتا ہے۔ حضرت موسی علیہ الصلوٰۃ السلام کا فرعون کے محل میں جادوگروں کے ساتھ مقابلے ک واقعہ قرآن مجید میں تفصیل کے ساتھ بیان ہے۔ نبی کریم ﷺ پر جادو کے متعلق احادیث کی تفاسیر میں موجود ہیں۔
جس دور میں انسان دین سے دوری اختیار کرتا ہے تو اس دور میں جادو اپنے عروج پر ہوتا ہے ۔ آج اگر ہم اپنے معاشرے میں نظر دوڑائیں تو ہمیں جادوگروں کے پرکشش اشتہار ہر دیوار‘اخبار‘ہر رسالے میں بے شمار ملتے ہیں جن کے خوبصورت جال میں پھنس کر نہ جانے کتنے اجڑ گئے اور کتنے اجڑ رہے ہیں۔ دورجدیدکے انسان کے ذہن میں یہ سوال اکثر اٹھتا ہے کہ آخر جادو ہے کیا؟کیسے ہوتا ہے؟اور اس سے چھٹکارے کی تدابیر کیا ہیں؟
ماہنامہ عبقری کے بخل شکن قارئین مخلوق خدا کی بھالئی میں جادو جیسے ناسور سے نجات دلانے کے لئے گزشتہ 12 سال سے درج بالا سوالات کے جوابات دے رہے ہیں‘ قارئین نے اپنے نسل در نسل تجربات و مشاہدات انسانیت کی بھلائی کے لئے ماہنامہ عبقری کو ہدیہ کئے اور ادارہ عبقری نے وہ تما م ’’جادوکے توڑ‘‘ ماہنامہ عبقری کے ذریعے دکھی انسانیت کے ہاتھ میں پہنچا دئیے۔
وہ تما م سچے اورآزمودہ تجربات ومشاہدات کا سمندر ایک کتابی شکل میں آپ کے ہاتھ میں ہے ۔ آئیے! اس کتاب کا مطالعہ کریںاور پانی نسلوں کو جادو جنات اور شیاطین سے ہمیشہ کے لئے بچالیں۔ آپ کو اس کتاب سے جو بھی نفع ملے وہ ماہنامہ عبقری کو ضرور لکھیں۔ آپ کا لکھا ہوا ایک لفظ کسی کو جادو،جنات ‘شیاطیں سے نجات اور خوشیوں کی دولت دلا سکتا ہے۔

 خواستگار ِ اخلاص و عمل
بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی اللہ عنہً

 



مزید کتب