Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے طبی زندگی کے ثمرات

میرے طبی زندگی کے ثمرات
جس دن سے میں نے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کیا تھا‘ اسی دن سے ایک فیصلہ کیا تھاکہ مخلوق خدا کو ایسے طبی اجزاء اور ایسے آسان ٹوٹک پیش کروں گا ۔جن کا استعمال نہایت آسان ہواور پھر سالہا سال کی تحریروں اور طبی پریکٹس اور لوگوں کے براہ راست ملے مشاہدات نے اس بات کی اہمیت کو اور زیادہ واضح کر دیا کہ آج کے دور میں مخلوق طب نبوی اورقدرتی فطری چیزوں سے دور ہوگئی ہے‘یہ تمام معالجات معالجین نے لوگوں کےلئے نہایت مشکل بنادئے ہیں‘میری کوشش یہی ہے کہ میں اپنی تحریروں میں صرف لفظوں سے جان نہ پیدا کروں بلکہ ایسی مفید اور آسان گھریلو اشیاء کے فوائد بیان کروں جس کو ہر فرد اپنا سکےاوراس اس سے مفید ہو سکے۔اس ضمن میں ماہنامہ عبقری میں طبی آرٹیکل کے عنوان کے تحت مختلف بیماریوں کے آسان علاج اور گھریلو جڑی بوٹیوں کے حیران کن فوائد اپنے سالہا سال کے تجربات کی روشنی میں تحریر کئے جسے مخلوق خدا نے ہاتھوں ہاتھ لیااور خوب پسندیدگی سے نوازا۔وہ تمام مضامین اب کتابی صورت میں ایک جگہ یکجا کئے جارہےہیں،تاکہ یہ طبی بکھرے موتی یکجا ہو سکیںاور مخلوق خدا کے خرید نفع کا ذریعہ بن سکیں۔
آپ کسی بھی ٹوٹکے یا نسخہ سے فائدہ پہنچا‘ضرور لکھیں‘ آپ کا لکھا ہو اایک لفظ لاکھوں لوگوں کی زندگی میں سکھ لا سکتا ہے‘ اور آپ کی نسلوں کے لئے صدقہ جاریہ ۔

خواستگار ِ اخلاص و عمل
بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی اللہ عنہً



مزید کتب