Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اُوچ سے کاغان (جلد اوّل)

اگر انسانیت کی تاریخ کو اٹھائیں تو ہر طرف اندھیرا جہالت ظلمت اور گمرہاہی کے پہاڑ نظر آتے ہیں یہ سب شیطانی اور طاغوتی قوتوں کا کرشمہ اور کارسازی ہے اب یہی پہاڑ اگر مسلسل رہتے تو آج انسانیت میں کوئی انسان نظر نہ آتا اسی اثناء میں اللہ کریم نے اپنے خاص کرم سے اپنے انبیاء مبؑعوث فرمائے ان نبیوں نے محنت کرکے انسانیت کو یکتہ رب اور اللہ کی ذات عالی سے جوڑا‘ جڑتے جڑتے یہ قافلہ ایسا بلا کہ سوالاکھ سے زیادہ انبیاء اور آخر میں ختم الرسل حضرت محمد ﷺ تشریف لائے آپ کے ساتھیوں میں آل رسول اور اصھاب رسول ﷺ وہ ہستیاں تھیں جنہوں نے یہ منصب اور یہ ذمہ داری آگے سے آگے بڑھائی اور یہ ذمہ داری آگے بڑھتے بڑھتے آخر یہاں تک ہپہنچی کہ پھر تابعین تباتابعین اولیاء صالحین پھر ان کے آگے نسلیں اوریہ نسلیں بڑھتے بڑھتے پوری انسانیت اور پورے عالم میں پھیل گئیں۔ ان بڑوں کی نسلوں نے ہر ہر فرد کو اللہ کی ذات عالی سے جوڑا اور مخلوق اور مخلوق کی پوجا سے توڑا‘ انہی میں ایک قافلہ ایسا جس کو قافلہ سادات کا نام دیا جاتا ہے کہ جس نے خشک پہاڑوں سے لے کر سرسبز پہاڑوں تک مخلوق کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات سے قریب کیا۔ ان میں سادات کاغان اور ناران ہیں اور اس کے گردوانواح میں میلوں پھیلے ہوئے وہ سادات جن کے بڑوں نے زندگیاں خیر کی راہوں میں وقف کیں اور جن کیلئے شاید ازل سے ہی سعادت لکھی گئی تھی زیرنظر کتاب ان عظیم ہستیوں کے مشک بار تذکرے ہیں جو کہ پڑھنے کے قابل ہیں اور پھر کوشش کی گئی ہے کہ ان تذکروں کے ساتھ مضبوط حوالہ جات اندرون اور بیرون ملک کی کتابوں کے جس نے ان کو اور زیادہ واضح اور مضبوط کردیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کتاب انسانیت کیلئے خیر اور عافیت برکت اور راحت کا ذریعہ بنے گی اور میرا پیغام قافلہ کاغان اور ناران کیلئے یہی ہے کہ ان کے بڑوں نے ہجرت کرکے انسانیت کو نوازا اور انسانیت کو اللہ اور اس کےر سول ﷺؑ کے قریب کیا۔ تو وہ خود بھی اس منصب پر توجہ کریں کیونکہ یہ ان کا منسب ہے اور آج بھی ان کا منسب پکار پکار کر انہیں متوجہ کررہا ہے۔ یہ کوشش ہمیشہ قائم اور دائم رہے اور سدا خیر اور خیریت راحت اور رحمت متوجہ رہے۔ آمین!



مزید کتب