Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

100 سو اولیاء اللہ کے مشکل کشا وظائف

حضرت جنید بغدادی ایک دن مسجد میں بیٹھے تھے کہ ایک شخص نے ان سے کہا: حضرت! آپ کا وعظ صرف شہر میں کام کرتاہے یا اس کے اثرات جنگل میں بھی ہوتے ہیں ۔حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ نے اس بات کی وضاحت چاہی تو وہ کہنے لگا۔چند آدمی جنگل کے فلاں مقام پر موجود ہیں ۔ انہوں نے ناچ گانوں کی محفل سجا رکھی ہے اور شراب پی کر مست ہو رہے ہیں ۔حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ یہ سن کر منہ لپیٹ کر جنگل کی طرف چل دئیے جب وہ مطلوبہ مقام پر پہنچے تو دیکھا۔ کچھ لوگ شراب کے نشے میں مست تھے ۔ ناچ گانا ہورہا تھا۔ وہ لوگ حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کو دیکھ کر بھاگنے لگے تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا:بھاگومت ‘میں بھی تمہاری طرح پینے والا ہوں‘ میرے لیے بھی لاؤ ۔ شہر میں تو میں پی نہیں سکتا ۔ اس لیے سب سے چھپ کر یہاں آیا ہوں ۔حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کی بات سن کر وہ لوگ رک گئے ‘ پھر ان میں سے ایک نے کہا:افسوس! شراب تو ختم ہو گئی ہے اگر آپ رحمہ اللہ فرمائیں تو شہر سے منگوادی جائے۔
حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ مسکرائے اور بولے۔کیا ایسی صورت نہیں کہ شراب خودبخود یہاں آجائے۔جناب! ہم میں تو ایسا کمال نہیں کہ شراب خود بخود حاضر ہو جائے ۔ ان میں سے ایک نے کہا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:کیا میں تمہیں وہ بات سکھا دوں کہ شراب خود بخود یہاں آجایاکرے اور تم اس کا مزہ لو۔یہ سن کر سب لوگ حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگے۔ آخر ایک نے کہا:ضرور سکھائیں ۔ یہ کمال تو ضرور بتائیں ۔فرمایا:ٹھیک ہے! تم لوگ نہا دھوکر‘ پاک صاف کپڑے پہن کر میرے پاس آؤ ۔ میں تمہیں وہ کمال سکھا دوں گا۔وہ لوگ غسل کرکے‘ پاک صاف کپڑے پہن کر حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئےتو حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا:دورکعت نماز پڑھو‘جب وہ نماز میں مشغول ہو گئے تو حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ نے دعا کے لیے ہاتھ اٹھا لیے۔اے اللہ! میرا تو اتنا ہی کام تھا ۔ میں نے انہیں تیرے سامنے کھڑا کردیاہے‘ اب تجھے اختیار ہے ‘ انہیں ہدایت دے دے یا گمراہی میں رکھ۔حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کی دعا قبول ہوئی اور ان سب کی زندگی بدل گئی۔ اللہ نے انہیں ہدایت عطا فرمادی تھی ۔
قارئین! ماہنامہ عبقری میں چھپنے والے اولیاء اللہ کے وظائف نے لاکھوں کی زندگیاں تبدیل کردیں‘ ان وظائف نے بے شمار کےدکھ دور کیے ‘ گھریلو الجھنیں‘کاروباری مسائل‘ جادوو جنات سے چھٹکارا دلایا‘ شادی کی بندشیں دور کیں‘ جس کا ثبوت ادارہ عبقری میں آنےروزانہ خوشیوں بھرے بے شمار خطوط‘ ٹیلی فون کالز اور ای میلز ہیں۔بہت عرصہ سے مخلوق خدا کا اصرار تھا کہ ماہنامہ عبقری میں چھپنے والے اولیاء اللہ کے تمام وظائف کو ایک کتابی شکل دی جائے تاکہ وظائف کا ایک خوبصورت گلدستہ ہر گھر کی زینت بن سکے۔قارئین! آپ کو اس کتاب سے جو بھی فائدہ ہو‘ آپ کی کوئی بھی الجھن‘ پریشانی یا دکھ دور ہو ‘ وہ فائدہ دفتر ماہنامہ عبقری کے پتے پر ضرور ارسال کریں تاکہ ہم اسے ماہنامہ عبقری کی زینت بنائیں ‘ لاکھوں کا فائدہ اور آپ کیلئے قیامت تک کیلئے صدقہ جاریہ۔



مزید کتب