Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کرشمات آفر

سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص کے کرشمات

مال سے نہیں اعما ل سے دنیا اور آخرت بنتی ہے۔ بندہ کے پا س شب و روز مخلو ق خدا مختلف مسائل کا شکار آتی ہے ان کو مسنون شرعی اعمال کی طر ف متوجہ کرتا رہتا ہوں۔قارئین! یہ عمل صرف امراض کے لیے ہی نہیں بلکہ کسی بھی قسم کے گھریلو مسائل، ناممکن الجھن کے لیے بندہ نے جسے بھی دیا، جس جس نے بھی سو فی صد توجہ کی اس کا مسئلہ حل ہوا ہے۔ وہ گھریلو نا چاقی ہو، روزگا ر کی مشکلا ت ہو ں، رشتوں کی بند ش ہو، کاروباری زوال ہو، حتیٰ کہ گھر سے با ہر اور گھر کے اندر اولاد ،بیوی میاں، بچے ما ں باپ، بہن بھائی، داما د وغیرہ جہا ں سے بھی پریشان ہو یہ عمل کرنے سے اللہ پاک نے ان پر کرم کی راہیں کھولی ہیں۔
جب سے میں نے لوگوں کو سورۂ فاتحہ اورسورۂ اخلاص کاعمل عبقری میگزین اور درس کے ذریعے بتایا اس کے بعد لوگوں نے اپنے مشاہدات ڈھیروں خطوط، ٹیلی فون کالز اور انٹرنیٹ پر بتائے۔ جس میں ان اعمال کے فوائد درج تھے۔ اعمال کے ایسے ایسے فوائد لوگوں نے بتائے کہ میری عقل دنگ رہ گئی۔
بندہ نے ان تمام اعمال کو ایک گلدستہ کی شکل میں کتاب میں درج کردیا ہے تاکہ ہر شخص کو اعمال سے بننے، اعمال سے بچنے اور اعمال سے پلنے کا یقین ہوجائے۔
ہا ں !عمل کوئی بھی ہو یقین شر ط ہے، بھکاری اور سائل بن کر کرنے سے مکمل نفع ہو تا ہے، بس مستقل مزاجی سے کریں جلدی نہ کریں۔

سورۃ کوثر کے کرشمات

یہ بات بزرگوں سے سنی تھی کہ جس چیز کا تذکرہ کثرت سے کیا جائے اس کا یقین دل میں اتر جاتا ہے۔ تذکرہ چاہے مال کا ہو یا اللہ پاک کے احکام اور اعمال نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا۔
یہ بات 100 فیصد ٹھیک ہے کہ جب اعمال نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تذکرے ختم ہوتے ہیں تو اس کی جگہ مال کے تذکرے لے لیتے ہیں۔ اب ہوتا یہ ہے کہ پہلے مال خرچ کرتے ہیں اور خوب کرتے ہیں۔ پھر بے یقینی کی کیفیت سے اعمال کرتے ہیں اور فائدہ نہیں ہوتا۔ کیونکہ یقین تو مال پر ہے۔
آپ نے بھی ضرور مشاہدہ کیا ہوگا اور اگر اس طرف اب تک نظر نہیں گئی تو اب ضرور کیجئے گا کہ ہسپتال، جیلیں، کوٹ کچہریاں اور اس جیسی بہت سی جگہیں جہاں لوگ مجبور ہوکر آتے ہیں ان جگہوں پر موجود مساجد، مصلے، بہت آباد ہوتے ہیں۔ جب مال و دولت، شہرت و سفارش ساتھ چھوڑ دیتے ہیں توکثرت سے ذکر و وظائف کئے جاتے ہے۔ میں آپ کو یہ ایک نقطہ فکر دے رہا ہوں غور ضرور کیجئے گا۔
دکھ، بیماری، پریشانی، غم سب اللہ کی طرف سے ہے۔ وہی اس کو واپس لوٹاتا ہے۔ امتحان ہمارا ہے کہ ان دکھ، بیماری اور پریشانی کے مواقعوں پر ہماری نظر کہاں جاتی ہے۔ اسی یقین اور نظر کے زاوئیے کو ٹھیک کرنے کیلئے تسبیح خانہ سے سرجوڑ کوشش کی جارہی ہے تاکہ اعمال کے تذکرے ہوں اور ان کا یقین دل میں پیدا ہو۔
آج کے اس مہنگائی کے دور میں ہر طرف بھوک، افلاس، کاروبار کی بندش، گھروں میں اخراجات پورے نہ ہونا اور مالی مشکلات کا سامنا معمول نظر آتا ہے۔ ہم نے اپنے اخراجات میں بے پناہ اضافہ کر رکھا ہے جن کو پورا کرنے کیلئے اعمال کے راستوں کو چھوڑ کر بینکوں اور ادھر اُدھر سے قرض لینے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے مزید پریشانی، ڈپریشن، ایگزائٹی اور الجھنوں میں گِھر جاتے ہیں۔
یہ کتاب ایسے ہی کچھ واقعات اور مشاہدات پر مبنی ہے کہ بہت سے لوگ جو قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے اور مالی مشکلات کا شکار تھے جب انہوں نے اعمال نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنایا تو اللہ پاک نے ان کے گھروں کے راشن، مکان کی تعمیرمیں، کاروبارمیں، شادیوں، مال و دولت میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائی ہیں۔
مخلوق خداکو اعمال نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پریشانیوں، مشکلات اور مسائل کا حل مل رہا ہے ۔ آپ بھی اعمال نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا کر رب کی نعمتوں کا قرب حاصل کرسکتے ہیں۔

سورۃ قریش کے کرشمات

پڑھتے پڑھتے انسان خود سوچنا شروع کردیتا ہے اور سوچتے سوچتے زندگی کے بیتے واقعات جنہیں بظاہر وہ اہمیت نہیں دیتا ، یاد آنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ پھر جب ان واقعات پر سوچتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر واقعہ آئندہ اور گزشتہ زندگی کیلئے کوئی سبق ہوتا ہے ۔ بس چونکہ بندہ طالب علم اور عمل کی منزل کا راہی ہے اس لئے تحقیق مزاج میں رچ بس چکی ہے ۔ لہٰذا دوسروں سے سیکھنے اور سننے میں عار محسوس نہیں کرتا ۔ آئیے آپ کو زندگی کے کچھ سبق اور لوگوں کے حاصل کئے ہوئے اعمال کے مشاہدات بتاتے ہیں :
ایک صاحب کہنے لگے کہ ایک دن ہمارے شہر میں بہت زیادہ بارش ہورہی تھی اور سڑکوں پر پانی جمع تھا میں اپنی گاڑی میں ایک روڈ سے گزر رہا تھا جہاں پانی بہت زیادہ جمع تھا کہ اسی دوران میری گاڑی پانی میں پھنس کر بند ہوگئی میں نے فوراً سورۃ قریش پڑھی اور گاڑی کو سلف مارا تو گاڑی سٹارٹ ہوکر پانی سے نکل آئی۔ ایک صاحب کے گھر کی لائٹ خراب ہوگئی سورۃقریش پڑھ کر بجلی کے میٹر پر پھونک ماری تو ان کی لائٹ ٹھیک ہوگئی ۔ ایک صاحب کو معدے کے تیزابیت ،قبض و گیس
کا مسئلہ تھا انہوںنے کھانے کے بعد تین بار سورۃ پڑھنا شروع کی تو ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ۔
قارئین !یہ عمل تو بظاہر چھوٹا سا ہے لیکن اس کو ہر کام میں آزمودہ پایا گیا ہے ۔بہت سے لوگ اعمال نبوی ﷺ سے مستفید ہورہے ہیں بس بات یقین کی ہے جس کو یقین کامل مل گیا اسے سب کچھ مل گیا ۔ ہم نے اعمال کے راستوں کو چھوڑ کر مال کی طرف نظریں جمائی ہوئی ہیں کہ ہمارا ہر کام صرف مال سے ہی ہوگاجو بالکل غلط ہے۔ اگر کامل یقین اور توجہ کے ساتھ اعمال کئے جائیں تو ہرکام میں اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ اعمال سے نفع اور فائدے پارہے ہیں۔چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔٭کاروبار میں برکت ہی برکت٭الجھےہوئےناممکن مسائل کا آسان حل ٭تین کیپسول کھانا مت بھولیں٭کرایہ نہ ہونے پر گیبی مدد٭پیٹرول ختم ہونے پر بھی گھر پہنچ گئے٭کھانے میں برکت کا خیرت انگیز واقعہ

حفیظ یا سلام کے کرشمات

جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں وہ معاشرہ چوری‘ چھیناجھپٹی‘ ڈاکے اور مسلسل جرائم میں آگے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ میرے پاس بہت سے لٹے پٹے لوگ آتے ہیں اور آکر اپنی کہانیاں سناتے ہیں انہی میں سے ایک صاحب بتانے لگے کہ میں صبح اپنی اہلیہ کیلئے ساتھ ناشتہ لینے کیلئے گیااورنہاری کی دکان کے باہر میں نے گاڑی کھڑی کی اہلیہ گاڑی میں بیٹھی تھی ایک صاحب آئے اورگن پوائنٹ پر اہلیہ کی چوڑیاں اور پرس چھین کر لے گئے۔ ایک عمر رسیدہ خاتون جن کے ہاتھ اور بازو پر پٹی بندھی ہوئی تھی کہنے لگیں میں بھرے بازار میں دن کے گیارہ بجے جارہی تھی ایک موٹرسائیکل سوارآیا اس نے میرے کندھے پر لٹکا ہوا پرس چھینا جس کی وجہ سے میں گھسٹتی ہوئی سڑک پر گرگئی پرس میرے بازو میں اٹک گیا اوروہ ڈاکو پرس نہ چھین سکا لیکن میں شدید زخمی ہوگئی۔
ایک خاتون بتانے لگی میں ویگن میںسفر کررہی تھی مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ میرے ہاتھ سے دو چوڑیاں کسی نے اتار لیں۔ ایک صاحب نے اپنا واقعہ سنایا کہ میں ویگن میں سفر کررہاتھا جیب سے موبائل اور پرس کسی نے نکال لیا ایک اور انوکھا کیس سامنے آیا کہ وہ فجر کی نماز کیلئے گھر سے نکلے ڈاکو گیٹ سے باہر پہلے سے انتظار میں تھے ان کا منہ بند کرکے گھسیٹتے ہوئے اندر لے گئے اور تمام گھر والوں کو باتھ روم میں بند کردیا اور سارے گھر کی چابیاں لیکر گھر کا سارا قیمتی سامان لوٹ کر چلے گئے۔ ایک لیڈی ہیلتھ ورکر اپنے معذور شوہر کے ساتھ میرے پاس آئیں کہ مریض بن کر دو خواتین اور تین مرد ہمارے گھر میں آئے اور انہوں نے گھر کے ایک کمرے میں سب کو بند کیا‘ میرے شوہر نے احتجاج کیا تو اس کو گولی ماردی اور وہ شدید زخمی ہوگئے اور سارا گھر لوٹ کر چلے گئے۔ موصوف سکول ٹیچر تھے اور میرے جاننے والے تھے تقریباً بارہ سال بستر علالت پر پڑے رہے ابھی چند ماہ پہلے فوت ہوگئے۔ بعض محلے اور علاقوںمیں ایسے افراد اپنا مافیا بنالیتے ہیں جو ہرگھر میں ایک چٹ بھیج دیتے ہیں کہ اتنی رقم فلاں وقت فلاں دن فلاں جگہ پہنچا دو ورنہ تمہارے گھر پر فائرنگ کردی جائے گی اور اگررقم نہیں پہنچائی جاتی تو واقعی لوگوں کو قتل کردیا جاتا ہے۔میرے والد صاحب رحمہ اللہ کے ایک دوست مجھے بہت غمزدہ ملے کہنے لگے میرا بیٹا بس سٹینڈ پر بس کا انتظار کررہا تھا کچھ لوگ آئے اپنائیت اور تعلق ظاہر کیا ہم اپنی گاڑی پر چھوڑ دیتے ہیں اور اسے اغواء کرلیا پانچ لاکھ کا مطالبہ کیا بڑی مشکل سے پونے پانچ لاکھ دیکر دو مہینوں کے بعد ہڈیوں کا ڈھانچہ بیٹا واپس آیا۔ پچھلے دنوں فون کیا کہ میرے دوست ڈاکٹر صاحب کو کچھ لوگوں نے اغوا کرلیا ہے 32کروڑ کی رقم کا مطالبہ کرتے ہیں بہت پریشان تھے لیکن تھورے ہی دنوں کے بعد پتا چلا کہ ڈاکٹر صاحب کو قتل کرکے ان کی لاش انہوں نے گھر کے باہر پھینک دی ہے۔
قارئین! یہ ایک نہیں ایسے بے شمار واقعات میری زندگی میں آتے ہیں نتیجہ آخر یہی نکلتا ہے کہ قرآن اور حدیث کے مسنون اعمال میں ہی ہماری حفاظت ہے اس کیلئے چند عمل دیتا ہوں:گھر سے نکلتے ہوئے یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ گیارہ مرتبہ ضرور پڑھیں اور سارا دن اعمال یعنی قرآنی آیات یا کوئی مسنون دعا کا ذکر کریں۔ اس کے علاوہ کوئی نجات کا راستہ نہیں اور جو اذکارمیں نے آپ کو بتائے ہیں ایک نہیں لاکھوں کے آزمودہ ہیں اور ان میں واقعی حفاظت ہے‘ کفایت ہے‘ کفالت ہے تحفظ اور امن ہے اور یہ کتاب بہت سے لوگوں کے مشاہدات پر مبنی ہے۔ میری طرف سے آپ سب کو اجازت ہے۔ آپ اس عمل کو آگے بھی پھیلا سکتے ہیں۔

روحانی بیڈٹی کے کرشمات

بیڈ ٹی کا عمل(Bed tea)کانام سنتے ہی ذہن میں ایک تصور ابھرتاہے کہ نیند کھلتے ہی بستر پر بھاپ اڑاتا چائے کاکپ ہمارے ہونٹوں کے لمس کامنتظر ہواور قدم زمین پر بعد میں لگیں اور چائے معدےمیں منتقل پہلے ہوجائے ۔ جدید سائنس کی نظر میں اس کے فوائدہیں یانقصان ؟یہ بحث مسلسل چل رہی ہے لیکن ایک بیڈٹی(Bed tea) ایسی بھی ہے جو سراسر مفید، مضر اثرات سے پاک اور روحانی و جسمانی بیماریوں کا حیرت انگیز تریاق ہے۔ اس روحانی بیڈ ٹی(Bed tea) کا نسخہ ہمارا ایجادکردہ نہیں، بلکہ نبوی ﷺ دور کے مختلف اجزا ء کا مرکب ہے۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ ہم اس نسخے کے اجزاء اور فوائد سے محروم ہوگئے ہیں اسی لئے بے شمار جسمانی، نفسیاتی اور روحانی پیچیدگیوں اور امراض میں مبتلاء ہوچکے اور ہورہے ہیں۔
اس کے اجزاء نہایت آسان ..... جو ہر امیر وغریب نہایت سہولت و آسانی سے کرسکے.....! جی ہاں....! یہ روحانی بیڈ ٹی (Bed tea)ہے جو آپ کو ناصرف فریش رکھے، بلکہ روحانی وجسمانی امراض سے بھی نجات دے، خصوصاً نفسیاتی امراض جیسے: ڈیپریشن، اینگزائٹی، ٹینشن، ہائپرٹینشن ایسے امراض سے نجات کیلئے آخری اور آزمودہ علاج ہے۔ اور کیوں نا ہو....؟ اس میں باری تعالی کی جملہ صفات کا مظہر شامل ہے۔ جی ہاں....! تمام قوتیں، تمام طاقتیں اسی خالق ارض و سماء ہی کی ہیں، یہ بیماریاں، یہ پریشانیاں اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں اور یہی کچھ جناب نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے منقول و ماثور ہے۔ جنہیں آپ آگے چل کر اس کتاب میں ملاحظہ فرمائینگے۔
اس کتاب کو ترتیب دینے کیلئے ان لوگوں کے ذاتی مشاہدا ت محرک بنے جنہوں نے بیڈ ٹی کو کیا اور بہت ہی خوب پایا ۔
مجھے امید ہے کہ روحانی بیڈ ٹی آپکے جسم وروح کیلئے حیرت انگیز ٹانک ثابت ہوگی اور آپ بھی پکا ر اٹھیں گے نبوت کےدر سے جوبھی ملا شفا بخش اور بابرکت ہی ملا۔

حٰمۤ لاینصرون کے کرشمات

    اعمال کی پاداش میں آنے والی پریشانیوں اور مصیبتوں کے بعد شکوہ شکایت اور مایوسی کے واقعات بکثرت لوگوں سے سننے کو ملتے ہیں ۔ابھی کل ہی کی بات ہے کہ ایک صاحب سے بات ہوئی جو عرصہ دراز سے سخت ترین ناکامیوںاورجنات کی دشمنیوں کا شکار تھے اور مایوسی یہاں تک بڑھ چکی تھی کہ مجھے کہنے لگے: اب میں نے مختلف عاملوں سے مشورہ کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ تم پر مسلط ہونے والے شیاطین اور جنات سخت ترین کالے جادو کے زور پر مسلط کیے گئے ہیں اور ان سے بچائو کیلئے تمہیں کالے جادو ہی کا سہارا لینا پڑے گا ۔ ان کے تقدیر پر مسلسل شکوہ شکایت کے کلمات مجھے یہ سوچنے پر مجبور کررہے تھے کہ آج ہم نبویﷺ اعمال سے کتنے دور جاگرے ہیں شاید بلکہ یقیناً ہم اس دور میں جی رہے ہیں جس کے بارے میں فرمایا گیا کہ صبح کو ایک شخص مسلمان ہوگا اور شام کو اسکا جنازہ کافروں میں اٹھایا جارہاہوگا۔ قارئین ! میری لاکھوں ملاقاتوں میں سے یہ صرف ایک واقعہ کا انتخاب ہے جو ہوا اور ہوگیا...مگر کیا ہمیں کوئی احساس نہیں دے گیا...؟کیوں نہیں...!تو آئیے...! نبوی تعلیمات سے دو ایسے الفاظ کا انتخاب کرتےہیں جو آپ کو دکھوں کے الا ؤ سے نکال کر سُکھ و عافیت کی زندگی عطا کرتے ہیں۔آپ حیران ہونگے کہ یہ کیا الفاظ ہیں بلکہ سچ پوچھئے تو اسم اعظم ہیں ۔ جن کا پڑھنے والا کبھی ناکام ونامراد نہیں ہوتا،ایسے شخص سے دشمنی کرنے والا کبھی غالب نہیں آتا ، سخت ترین جادو جنات کیلئےیہ الفاظ ننگی تلوار ہیں جنہیں یقین کی نیام میں محفو ظ رکھیں۔ ہمیشہ شادمانی اور کامرانی آپ کا مقدر ہےگی۔



مزید کتب