Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عرشی وظائف کے آزمودہ زمینی نتائج

اللہ جل شانہ، نے اس بندے کو بہت پسند کیا ہے جو اللہ جل شانہ کی محبت  میں مخلوق کو نفع کا منصب اٹھائے ‘ مخلوق سے اس بندے کو فائدہ ہوا اللہ اس بندے کو بہت پسند فرماتا ہے ۔ میری ‘ آپ کی ذات مخلوق کیلئے فائدے مند ہو! یہ کیسے ہوگی ؟ میری اور آپ کی ذات مخلوق کیلئے ایسے فائدہ مند ہوگی کہ ان کی اگر کوئی پریشانی ہے ‘ کوئی مشکل ہو ‘ کوئی دکھ ہے ‘ کوئی الجھن ہے ‘ ان کو ایسی را ہوں پر لگادیں گے‘ان کے مسائل حل ہوں‘ ان کی مشکلیں دور ہوں‘ ان کی پریشانیاں دور ہوں ان کو ایسی منزل دےدیں ‘ ان کو ایساراستہ دے دیں سب سے بہترین راستہ اعمال کا راستہ ہے ‘ اللہ سے مانگنے کا راستہ ہو اور اللہ سے منوانے کا راستہ ہے یہ راستہ اللہ اگر آپ کواور مجھ کو دے دے تو اس راستہ سے انسان کو جو ملتا ہے وہ کسی اور راستہ سے نہیں ملتا ‘برکتوں کے دروازے عرشی وظائف سے کھلتے ہیں ‘ پوری دنیا میں ان عرشی وظائف کی آواز لگی ‘مخلوق نے ان عرشی وظائف سے کیا پایا‘ آپ نے بھی کیا اور پایا۔پھر مخلوق خدا نے ڈھیروں خطوط اور ہر جمعرات کو تسبیح خانہ لاہور میں درس روحانیت وا من کے بعد ہونے والے مجالس مجذوبی میں اس کے فوائد بتائے۔ جب یہ فوائد اکٹھےکیے گئے تو ’’عرشی وظائف کے آزمودہ زمینی نتائج ‘‘ کے نام ایک کتاب معرض وجود میں آگئی ۔قارئین!اگر آپ بھی کتاب سے کچھ فیض پائیں تو ہمیں بذریعہ خط،فیس بک یا ای میل کے ذریعے ضرور بتائیں ۔اللہ ہم سب کو مخلوق خدا کیلئے خیریں ،آسانیاں پھیلانے والا بنائے ،مخلوق خدا کیلئے برکتو ں کا نظام پھیلانے والا بنائے‘اعمال کو نفع خود بھی اوردوسروں کو بھی بتایاکریں۔ اس سے اعمال سے پلنے کا یقین نےگا ،اعمال سے بننے کا یقین بنےگااور اعمال سے دنیا آخرت کے غموں سے بچنے کا یقین بنے گا۔اللہ مجھے اور آپ کو یہ یقین عطا فرمائے آمین! چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔
٭راتوں کو نیند نہ آنے کا مسئلہ حل٭درود شریف کی برکت سے سارادن خوب آمدنی٭شفاءبھی اور35لاکھ کے خرش سے نجات بھی٭قرض سےخلاصی اورکاروبار میں ترقی بھی ٭دکان اور گھر میں برکت ہی برکت



مزید کتب