Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جذبات اور خیالات کے روگ‘ نبویؐ طریقے اور جدید سائنس

آؤ ہم خوشی کا ایک ایسا دن منائیں جس میں کوئی غم نہ ہو‘راحت کا کوئی ایسا گوشہ تلاش کریں جہاں غم کا کوئی جھونکا بھی نہ آئے‘ مسرت کی ایسی منزل تلاش کریں جس منزل میں رکاوٹ کا کوئی پتھر نہ ہو۔
یہ آخر کیسے ہوگا اور منزل کے قریب ہم کیسے ہوں گے؟ کیا ہمیں کوئی ایسا اصول اپنانا پڑے گا جس کے تحت ہم ماضی کو بھول کر اور اس کی تلخیوں کو بھول کر نئی منزل تلاش کریں کیا ہم اپنے دل کو مطمئن کرسکتے ہیں کہ جس دل میں آہ نہ ہو صرف واہ ہی ہو۔
سوچتا تو ہر شخص ہی یہی ہے اور بولتا بھی ہر انسان ہی ہے لیکن سوچوں اور بولوں کے فرق اور اتار چڑھاؤ کو سمجھنا پہلے خود انسان کا اپنا کام ہے۔ پھر کسی اور فرد کاکام ہے ڈاکٹروں اور حکیموں کے پاس امراض لے کر آنے والے اکثر مریض دوا چاہتے ہیں حالانکہ انہیں دوا نہیں بلکہ روحانی علاج اورنفسیاتی علاج درکار ہے۔
اس علاج کاماخذ صرف نبویﷺ طریقے ہی ہوسکتے ہیں لیکن ہم نے کبھی نبوی ﷺ طریقے کو تلاش کیا ہے کیا ہمارے دل اور دماغ نےاس بات کو تسلیم کیا ہے کہ نبوی ﷺ طریقے تمام عالم کی کامیابی کے ضامن ہیں اور اس اصول کی زندگی کو بنانے میں آخر کونسی ایسی مدد کی ضرورت ہے۔
آئیے قارئین! ہم اس کیلئے آپ کی مدد کریں اور جذبات اور خیالات کے روگ پھر ان کی اچھائیاں بیان کریں‘ دل کی تمام کیفیات سے تسلیم کریں کہ کامیابی ہی میں کامیابی ہے اور کامیابی کامرکز صرف نبوی ﷺ طریقے ہیں۔



مزید کتب