Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پھلبہری اور برص! میرا آزمودہ تیربہدف سستاعلاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

میں جہاں کسی بچی یا لڑکی کو اس مرض کا شکار دیکھتی ہوں میں فوراً اس کا ہاتھ پکڑ لیتی ہوں اور اسی وقت اس دوائی کے بارے میں سب بتادیتی ہوں آپ ہر شمارے میں لکھتے ہیں کہ بخیل نہ بنیں‘ حکیم صاحب مجھے خوشی ہے کہ آج میں نے بھی اپنا حق ادا کردیا ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مورخہ 29 جنوری کو تسبیح خانہ میں میری ملاقات ایک ایسی بچی سے ہوئی جس کا چہرہ پھلبہری کے نشانات سے بھرا ہوا تھا۔ چھ سال پہلے میری بیٹی اس مسئلے سے دوچار ہوئی جس ڈاکٹر کے پاس لے کر جاتی اس کا جواب انکار میں ہوتا کہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے ہروقت اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتی کہ میرے پاس اتنے پیسے نہ تھے کہ بڑے بڑے سکن کے ڈاکٹر کو بتاتی لیکن گھر بیٹھے اللہ کریم نے میری سن لی اور میری نند نے مجھے نیم کے پتوں والی دوائی کے بارے میں بتایا ‘میں نے فوراً دوائی تیار کرکے بچی کے نشانات پر لگانا شروع کردی۔
صرف پندرہ سے بیس دن میں دوائی کا اثر شروع
پندرہ سے بیس دن کے بعد دوائی نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا اور نشانات آہستہ آہستہ سکڑنا شروع ہوئے۔ بالوں میں بھی جہاں جہاں نشانات تھے وہاں کے بال سفید ہوچکے تھے‘ میں نے اسی دوائی میں تیل کی مقدار زیادہ کرکے سر میں بھی لگانا شروع کردیا‘ آج میری بیٹی گیارہ سال کی ہے اور بالکل صحت مند زندگی گزار رہی ہے۔ دوائی حسب ذیل ہے۔
ھوالشافی: نیم کے پتے آدھ چھٹانک۔ سرسوں کا تیل ایک چھٹانک۔ کافور کی ٹکیاں دو عدد۔ نیم کے پتوں کو تیل میں ڈال کر اتنا جلانا ہے کہ دھواں اٹھنے لگے پھر ٹھنڈا کرنے کے بعد اس میں کافور کی ٹکیاں ڈال کر کھرل کرلیں کہ بالکل مرہم کی طرح بن جائے‘ اسے نشانوں پر اور بالوں میں موجود نشانوں پر ہروقت لگانا ہے۔ اس دوائی سے بال بھی کالے ہوجائیں گے‘ بالوں میں لگانے کیلئے دوائی میں تیل اور کافور کی مقدار بڑھا سکتے ہیں۔
یہ اس مرض کا بہترین اور مکمل علاج ہے
یہ اس مرض کا بہترین اور مکمل علاج ہے جو سکن کو اپنے رنگ میں واپس لاتا ہے اور سوفیصد علاج ہے۔ اس سے اچھی دوائی اور کوئی نہیں ہے۔ اس دوائی کے ساتھ میں نے بارش کے پانی والا عمل بھی کیا جو لاعلاج امراض کے لیے ہے اور باقاعدگی سے تہجد پڑھتی رہی اور رو رو کر اللہ کریم سے دعا کرتی کہ ماں کی دعا میں اللہ تعالیٰ نے وہ طاقت رکھی ہے جو عرش کو ہلا دیتی ہے۔
اس کے علاوہ اس مرض کا ایک اور علاج بھی ہے۔ھوالشافی: بابچی کے دانے لے کر اسے سِل پر باریک پیس کر مرہم بنالیں اور برص کے نشانوں پر لگائیں‘ لگانے سے جلن ہوتی ہے اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دوائی اثر کرے گی‘ مسلسل لگانے سے نشان زخم کی طرح ہوجائے گا۔ پھر بابچی لگانا چھوڑ دیں۔ زخم صحیح ہونے پر سفید نشان سکن کے رنگ میں تبدیل ہوجائے گا۔ یہ بھی ایک مکمل علاج ہے۔ بابچی لگانے کے ساتھ ساتھ اسے خشک ڈبی میں پیس کر کیپسول میں بھر کر میں نے بچی کو صبح و شام ایک ایک کھلایا۔ ایک چھوٹی ڈلی گُڑ بھی لازماً دیتے رہیں۔ محترم حکیم صاحب! یہ دو نسخہ جات پھلبہری کے میں قارئین کے لیے دے رہی ہوں امید ہے آپ اسے رد نہیں کریں گے۔ کیونکہ میں نے یہ دعا کی تھی کہ جب میری بیٹی ٹھیک ہوجائے گی تو یہ نسخہ میں فی سبیل اللہ ان لوگوں کو دوں گی جو اس مرض کا شکار ہیں خاص کر لڑکیاں اور بچیاں۔ میں جہاں کسی بچی یا لڑکی کو اس مرض کا شکار دیکھتی ہوں میں فوراً اس کا ہاتھ پکڑ لیتی ہوں اور اسی وقت اس دوائی کے بارے میں سب بتادیتی ہوں آپ ہر شمارے میں لکھتے ہیں کہ بخیل نہ بنیں‘ حکیم صاحب مجھے خوشی ہے کہ آج میں نے بھی اپنا حق ادا کردیا ہے دکھی انسانیت کی ایک چھوٹی سی خدمت کرکے۔ دعاؤں کی طالب (عظمیٰ افتخار‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 577 reviews.