تقریباً ڈیڑھ سال پہلے حکیم صاحب نے مجھے ”اِیَّاکَ نَعبُدُوَاِیَّاکَ نَستَعِینُ “کا ورد بتایا تھا۔ میں تو توجہ ودھیان سے نہ پڑھ سکا مگربہت سے لوگوں کوبتایا۔ اس کے نتائج وفوائد بھی بہت ہوئے ان میں سے کچھ عرض ہیں۔ ہمارا ادویات کی پیکنگ کا کام ہے، اس میں استعمال ہونے والا پلاسٹک ہم بازار سے خریدتے ہیں ۔بیڈن روڈ پر عبدالباسط کی پلاسٹک کی دکان ہے جن کو میں نے یہ پڑھنے کو بتایا اور تاکید کرتا رہا۔ تقریباً 3ہفتے بعد میرا دوبارہ جانا ہوا تو وہ مجھے اپنے ساتھ پرائیویٹ روم میں لے گئے جہاں بڑی بڑی پارٹیوں سے وہ میٹنگ کرتے تھے۔ جاتے ہی کہنے لگے فیصل صاحب آپ نے تو بڑے ہی کمال کی چیز بتائی ہے میری زندگی میں ہر طرف سکون ہی سکون ہو گیا ہے۔ میرے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ میری نمازوں میں کمزوری تھی اب 2سے 3نمازیں پکی ہیں۔ کاروبار میں پہلے بھی کمی نہ تھی مگر اب تو دکان پر بہت رونق ہے۔ پہلے میں پارٹیوں کو فون کر کے آرڈر لیتا تھا مگر اب خود مجھے فون پر آرڈر لکھواتے ہیں۔ میں بس آفس میں بیٹھ کر یہ ذکر پڑھتا رہتا ہوں۔ رکے ہوئے کام چل پڑے ہیں ۔گھر میں بھی سکون ہے اورکاوبار میں بھی۔ اب تو عبدالباسط صاحب 5وقت کے نمازی ہیں‘ 6کلمے یاد کر لئے ہیں روزانہ کچھ حصہ قرآن پاک پڑھتے ہیں اور ایک اور کاروبار شروع کر لیا ہے جو نہایت عروج پر ہے۔ بڑی بڑی کمپنیاں ان سے کام کروانے کے لئے لائن میں ہوتی ہیں اور یہ سب”اِیَّاکَ نَعبُدُوَاِیَّاکَ نَستَعِینُ “کا کمال ہے۔ عبدالباسط صاحب کے ماموں جو انہیں کی دکان پر اکاﺅنٹینٹ ہیں، عرصہ 10سال سے انہیں دمہ کی شکایت تھی۔ میں جب بھی دکان پر جاتا تو ان کی دراز میں (Ventelive) سپرے موجود ہوتا تھا۔ خیر جب بھی جاتا وہ مجھ سے اپنے دمہ کے متعلق دوا کا پوچھتے۔عبدالباسط صاحب کے فوائد کو دیکھتے ہوئے میں نے انہیں بھی ”اِیَّاکَ نَعبُدُوَاِیَّاکَ نَستَعِینُ “پڑھنے کو بتایا تقریباً 15,10 روز کے بعد میرا جانا ہوا تو میں نے ان سے پوچھا کہ ماموں جو بتایا تھا‘ پڑھ رہے ہیں تو کہنے لگے جی بالکل۔ طبیعت پوچھی تو انہوں نے سینے پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ فیصل صاحب ایسا لگتا ہے کہ سکون ہو گیا ہے اور حیرت والی بات یہ تھی کہ اب ماموں کی دراز میں (Ventelive) سپرے بھی نہیں تھا۔(فیصل شمسی،لاہور)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 923
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں