Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین کے چہرے پر موجود غیرضروری بالوں کا خاتمہ جوڑوں کادرد اور ٹی وی شوسے ملا لاجواب نسخہ بہن کی بندشیں اور جادو اس عمل سے ٹوٹا

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

خواتین کے چہرے پر غیرضرور بالوں کا خاتمہ
موجودہ دور میں خواتین کے چہروں پر غیر ضروری بالوں کا ہونا ایک عذاب سے کم نہیں۔ پڑھی لکھی خواتین تو اشتہاری ادویات استعمال کرتی ہیں۔ مگر جلد کی قدرتی رنگت کھو بیٹھتی ہیں۔ گھریلو خواتین شرم کے مارے کسی ڈاکٹر سے بھی ذکر نہیں کرتیں۔ کوئی ٹوٹکہ وغیرہ کسی نے بتادیا تو استعمال کرلیا ورنہ بال اکھیڑنے لگ جاتی ہیں۔ جس کے نتیجہ میں منہ پر دانے وغیرہ نکل آتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں قدرتی حسن ختم ہوجاتا ہے۔ کتابوں اور رسالوں میں بھی کئی طریقے بتائے جاتے ہیں مگر خاطر خواہ فائدہ نہیں حاصل ہوتا۔ دراصل یہ زیادہ تر ہارمون کی خرابی سے ہوتا ہے۔ جب تک اندرونی علاج نہ کیا جائے تو فائدہ نہیں ہوتا۔ بہتر ہے کہ سب سے پہلے اندرونی علاج اپنایا جائے اور پھر بیرونی طریقے اپنائے جائیں۔ چند دن پہلے ایک لیڈی ڈاکٹر صاحبہ اپنا تجربہ شدہ نسخہ ایک ٹی وی چینل پر بتایا تھا۔ میں نے سوچا کہ اس کو عبقری کے قارئین کی نظر کروں تاکہ کسی کا بھلا ہو جائے۔
نسخہ:تخم قرطم، سورنجاں شیریں، قسط شیریں ہموزن لے کر پیس لیں کپڑے سے چھان کر کسی شیشی میں محفوظ کرلیں۔ ضرورت کے مطابق کسی تیل مثلاً سرسوں کا تیل، بادام روغن‘ چنبلی کا تیل یا زیتون کے تیل میں ملاکر رکھ لیں۔ اس کو ایلوویرا (کنوار گندل) کے گودے میں بھی ملایا جاسکتا ہے۔ رات کو سوتے وقت متاثرہ حصہ پر لگا لیں۔ صبح سویرے منہ دھولیں۔ روزانہ لگائیں ۔ چند دنوں میں روئیں ختم ہو جائیں گی۔ بالوں کا جڑوں سے خاتمہ ہو جائیگا۔ دو ماہ تک بالکل چھٹکارا مل جائےگا اگر چہرہ پر جلن وغیرہ کا احساس ہوتو شہد مل لیا کریں۔ اس کے علاوہ جن خواتین کے بال گر رہے ہوں ان کے لیے بھی انہوں نے ایک آسان طریقہ بتایا ہے تھوڑا پیاز، بندگوبھی، شملہ مرچ پانی میں ابال کر بالوں کی جڑوں میں لگایا کریں۔ بال گرنا بند ہو جائیں گے۔
جوڑوں کے درد میں مبتلا مردو خواتین کیلئے
مرد اور خواتین دن بدن جوڑوں کے در د میں مبتلا ہورہے ہیں۔ انگریزی ادویات کے استعمال سے درد سے وقتی طور پر افاقہ مل جاتا ہے مگر بیماری بدستور رہتی ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹر صاحبان مختلف کمپنیوں کی تیار کردہ ادویات کے ناموں کے حافظ ہوتے ہیں ان کے پاس کافی رش ہوتا ہے اطمینان کے ساتھ چیک کرنے کا وقت ہی نہیں ہوتا مریض سے پوچھنے کے بعد جو تکالیف مریض بتاتا جائے ادویات لکھ کر دے دیتے ہیں۔ نتیجہ صرف وقتی آرام ہوتا ہے جن ڈاکٹر صاحب کا کلینک ہوتا ہے اور وہ ماہر سمجھے جاتے ہیں ان کے پاس بھی رش ہوتا ہے مگر وہاں غریب اور کم آمدنی والے نہیں جاسکتے۔ فیس بھی زیادہ اور اسکے علاوہ ٹیسٹوں پر کافی خرچ ہوتا ہے۔ خدا بھلا کرے حکیم صاحب کا جنہوں نے رسالہ عبقری کی بنیاد ڈالی اور اس میں ڈاکٹر، حکیم و دیگر حضرات اپنے اپنے جسمانی اور روحانی علاج اللہ تعالیٰ کی خوشنودی سے لکھ رہے ہیں۔ مخلوق خدامستفید ہورہی ہے۔ دعائیں دل سے نکل رہی ہیں چند ٹی وی چینلز پر بھی بڑے اچھے پروگرام صحت کے بارے میں پیش کئے جارہے ہیں بڑے نامور حکیم و ڈاکٹر شرکت کرتے ہیں۔ غریب اور نادار ان کے مشوروں سے فیض یاب ہورہے ہیں۔ خدا ان کا بھلا کرے جو مخلو ق خدا کی بھلائی کا سوچ رہے ہیں۔ ایک نسخہ برائے درد جوڑ میں نے ایک پروگرام سے نوٹ کیا جو بڑا مؤثر ثابت ہوا۔ جوڑوں کے درد کی بے شمار ادویات رسالوں میں شائع ہوتی رہتی ہیں جو بالکل سوفیصد درست ہوتی ہے۔ فائدہ بھی ہوتا ہے مگر کم لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ جوڑوں کی درد کی صحیح تشخیص نہیںہوتی۔ بعض لوگوں کو یورک ایسڈ ہوتا ہے اس لئے یہ علاج فائدہ نہیں دیتا۔ میں یہ نسخہ جن لوگوں کو یورک ایسڈ ہو اور جوڑوں کا درد ہو وہ ضرور استعمال کریں انشاء اللہ تعالیٰ شفا دیں گے۔ھوالشافی:السی، رائی، ملٹھی ہموزن لے کر پائوڈر کرلیں۔ ترکیب استعمال: آدھی چمچ صبح، آدھی چمچ شام پانی سے کھالیں۔ ایک ہفتہ میں بحکم خدا صحت ہوگی چند دن مکمل شفایابی تک کھاتے رہیں۔(نصیر احمد، ایبٹ آباد)
میرے آزمودہ روحانی مشاہدات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری رسالہ گزشتہ کچھ عرصہ سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘مجھے اس رسالہ میں چھپے وظائف سے کیا کچھ ملا وہ مختصراً لکھنے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ مخلوق خدا کو فائدہ ہو۔مجھے عبقری رسالے کے ذریعے سورئہ قریش کا عمل ملا‘ میں نے روزانہ باوضو کھلا پڑھنا شروع کردی۔سورئہ قریش پڑھنے کی برکت سے مجھے ہر جگہ کامیابی ملی۔ایک جگہ فیکٹری کا سودا میری وجہ سے ہوا‘ مجھے ٹھیک ٹھاک بچت ہوئی۔ہر کھانے کے بعد تین مرتبہ سورۂ قریش پڑھنے کی برکت سے میرے معدے کی تیزابیت اور جلن کا مسئلہ حل ہوگیا۔ مجھے سفر میں کبھی پریشانی نہیں ہوئی‘ گھر سے نکلنے سے پہلے پڑھتا ہوں‘ میرے لیے سواری کا بندوبست ہوجاتاہے‘ ایک مرتبہ تو میں نے کسی کی نیت کرکے سورۂ قریش پڑھی اس کا مسئلہ فورا ً حل ہوگیا۔ سورۂ قریش واقعی انتہائی بابرکت اور شاندار عمل ہے۔ اللہ تعالیٰ شیخ الوظائف اور ان کی قیامت تک آنے والی نسلوں پر سدا اپنی رحمت و برکت شفقت اور عطا کے دروازے کھولے رکھے اور سدا شیخ الوظائف کی حفاظت فرمائے۔ آمین!
25 سال پرانا دوست اور نوکری کی بحالی
میرا ایک 25سال پرانا دوست ہے اس کو فیکٹری سے نکال دیا گیا وہ ڈاٹینگ کا کام جانتا ہے فیکٹری سے تقریباً 25 افراد نکالے گئے اس میں اس کا نام بھی شامل تھا۔ میں کسی کام سے جارہا تھا دیکھا کہ وہ ایک جگہ انتہائی مایوسی کے عالم میں بیٹھا ہے میں نے اس سے پریشانی کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ میری فیکٹری والوں نے مجھے نوکری سے نکال دیا ہے ‘ میں نے چند جگہوں سے معلوم کیا ہر جگہ سے لیبر کو نکالا جارہا ہے‘ میں پریشان ہوں کہ گھر کا نظام کیسے چلےگا؟ مجھے تو اور ہنر بھی نہیں آتا۔ میںنے کہا اگر تم واقعی نوکری کرنا چاہتے ہو تو میں تمہیں ایک عمل بتاتا ہوں تم وہ عمل کرلو فیکٹری والے تمہیں خود بلائیں گے‘اس نے اچھل کر کہا ابھی عمل بتاؤ میں اسی وقت شروع کردیتا ہوں۔ میں نے اسے سورۂ والضحیٰ کا عمل بتایا اور کہا یہ عمل کر تیرا کام سوفیصد ہوجائے گا۔ کیونکہ میں نے ماہنامہ عبقری میں اس عمل کے بے شمار تجربات و مشاہدات پڑھے تھے کہ اس عمل کی برکت سے جو نیت کرکے عمل کیا جائے کامیابی ضرور ملتی ہے۔ غالباً تین یا چار دن بعداس دوست کا فون آیا تو وہ بہت خوش تھااور بتارہا تھا کہ اس عمل کی برکت سے مجھے فیکٹری والوں نے بلالیا ہے اور اب میں اس وقت فیکٹری میں ہی کام کررہا ہوں اللہ کا کرم سورئہ والضحیٰ کے عمل کی برکت سے اس کی ملازمت بحال ہوئی۔ عمل یہ ہے:۔سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہو تو پھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے رہیں۔اگر رمضان میں کیا جائے تو یہ عمل مزید طاقتور اور تیربہدف ہے۔
بڑی بہن کے معاشی مسائل ختم اور بندش ٹوٹ گئی
اس کے علاوہ علامہ لاہوتی پراسراری دامت برکاتہم کے کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں یَاقَھَّارُ کا عمل چھپا تھا‘ الحمدللہ اس عمل کی وجہ سے میری بڑی ہمشیرہ کے معاشی مسائل ‘اثرات ختم اور بندش ٹوٹی۔ وہ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہیں اور ان میں چھپے اعمال سے فائدہ اٹھاتی رہتی ہیں۔ مجھے بھی دعائیں دیتی ہیں اورشیخ الوظائف کو توبہت ہی زیادہ دعاؤں دیتی ہیں۔ میرا اور بہن کا حال یہ ہے جہاں بیٹھے وہاں لوگوں کو اعمال فوائد بتانا شروع کردیتی ہیں۔
پرانے درد اور کچور ہلدی کا کمال
کچور اور ہلدی کا آرٹیکل پڑھا‘ میر ےچھوٹے بھائی نے کئی لوگوں کو نسخہ بنا کردیا ‘استعمال کرنے والے بتاتے ہیں کہ اس نسخہ کے استعمال سے ان کے پرانے درد اور پرانی چوٹ کے درد ختم ہوئے۔
رزق‘ عمر‘ جان‘ مال میں برکت: ایک صاحب کو میں نے سورئہ کوثرکا عمل بتایا کہ اس کے پڑھنے سے رزق‘ عمر ‘ جان‘ مال اور اولاد میں برکت ہوتی ہے۔روزانہ صبح و شام اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ129 مرتبہ پڑھیں۔انہوں نے مجھے بتایا کہ میں نے روزانہ سورۂ کوثر پڑھنا شروع کردی‘ ایک مرتبہ گاڑی میں پٹرول ختم ہوگیا تو خیال آیا سورئہ کوثرکا عمل کرتا ہوں اوّل و آخر درود شریف پڑھ کر تین مرتبہ سورئہ کوثر پڑھی اور ٹینکی پر دم کیا اور پھر گاڑی اسٹارٹ کرکے آرام سے پٹرول بھروانے گیا اور گاڑی پٹرول پمپ تک گئی۔ مجھے اور میری قیامت تک آنے والی نسلوں کو اللہ کریم اپنے نام کی برکت سے سدا تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے اور جوڑنے والا بنائے تسبیح خانہ کی سدا قدردانی عطا فرمائے۔!(محمد عثمان خان،کراچی)
ہماری چار نسلوں کے آزمودہ نسخہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور آپ کو اچھی صحت دے۔ میں آپ کو اپنے خاندان کے چند نسخہ جات دے رہا ہوں‘ یہ نسخہ جات چار نسلوں سے میرے خاندان میں چلے آرہے ہیں یہ میرے دادا جان (مرحوم) نے مجھے دیئے ہیں۔ نسخہ نمبر1: تاثر برائے افعال:۔ برانے زخم جن سے پیپ خشک نہ ہورہی ہو۔ زخم سے پانی آنا شروع ہو جائے ۔پرانے پھوڑے، ناسور وغیرہ اور اس کے علاوہ قوت باہ کیلئے، درد نمونیہ، درد کمر نسخہ مندرجہ ذیل ہے:۔ھوالشافی:شنگرف رومی ایک تولہ، میٹھا تیلیا کالے رنگ کا چمکدار ایک تولہ،طباشیر ایک تولہ، سبز الائچی ایک تولہ، سونٹھ ایک تولہ،کابلی مصری 2تولہ، کالی مرچ ایک تولہ۔ترکیب تیاری: ان سب اشیاء کو کھرل کرنا ہے تقریباً 500مرتبہ کھرل کرنے کے بعد دوا تیار ہوگی۔ ترکیب استعمال:زخم والے مریض کیلئے 2 چاول بکری کے تازہ دودھ تقریباً ایک پائو کے ساتھ صبح خالی پیٹ، نہار منہ لینی ہے۔(2)نمونیہ درد، کمر درد کیلئے قہوہ سیاہ یا چائے کے ساتھ 2 چاول خوراک لیں۔ نوٹ :ہاتھ پر چینی یا پتاشا کے اندر ڈال کر منہ میں رکھیں اور اُوپر سے دودھ یا قہوہ سیاہ استعمال کریں۔نسخہ نمبر2: برائے مرہم:مرہم ہر قسم کے پھوڑوں وغیرہ کیلئے‘ خاص کر جلے ہوئے مریضوں کیلئے، زخموں سے پیپ ختم کرنے کیلئےنسخہ‘ھوالشافی: رال سفید رنگ ایک تولہ،
کتھہ ہم وزن ایک تولہ،پھٹکڑی ایک تولہ، نیلا تھوتھا ایک تولہ، تلوں کا تیل2 تا 4 چھٹانک۔ ترکیب تیاری:ان سب
چیزوں کو کھرل کرنے کے بعد تلوں کے تیل میں حل کرکے کچھ دیر کیلئے رکھ دیں۔ پھر اس کو 360بارپانی میں دھونے سے مرہم تیار ہو جائے گی۔ دھونے کا طریقہ:برتن میں پانی ڈالنا ہے اور کسی لکڑی سے ہلانا ہے پھر پانی نکال دینا ہے اور نیا پانی ڈال کر پھر ہلانا ہے اس طرح 360 بارپانی میں دھونا ہے۔ترکیب استعمال: کسی سوتے کپڑے پر لگا کر زخم کے اوپر لگانا ہے۔نسخہ نمبر3:کالی مرہم ہر قسم کے زخموں کیلئے: سندھور چھ ماشے،نیلا تھوتھا چھ ماشے، رال چھ ماشے،کتھہ چھ ماشہ،پھٹکڑی چھ ماشے،مردار سنگ چھ ماشہ،دار چکنا تین ماشہ،رس کپور تین ماشہ،موم یاچھتہشہد پانچ تولہ،تلوں کا تیل چھ تولہ۔ترکیب تیاری: پہلی چھ چیزیں اور تیل کو آگ پر گرم کرنے کے بعد جب تیل آگ پکڑے اور اس کے بعد ایک سے 20 تک گنتی کرنے کے بعد ’’دار چکنا‘‘ اور ’’رس کپور‘‘ ڈال کر اور اس کے ساتھ ہی کوئی سوتی کپڑا پانی میں گیلا کرکے پاس رکھنا چاہیے۔ جب تیل آگ اچھے طریقے پکڑے تو کپڑا اس برتن کے اوپر اس طرح پھینکیں کہ آگ بجھ جائے اور اس کے بعد نیچے اتار کر اس میں موم حل کریں اور اس کے بعد مرہم تیار ہو جائے گی۔ احتیاط: ’’دار چکنا‘‘ اور ’’رس کپور‘‘ ڈالتے وقت آدمی کو دور رہنا چاہیے کیونکہ آنکھوں میں گیس پڑنے سے آنکھیں خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ترکیب استعمال:سوتے کپڑے پر لگا کر زخم کے اوپر لگائیں۔(ابرار حسین، راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 570 reviews.