Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خبردار! بیوی کو اس عمل کی خبر نہ ہو!

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

شوہر/بیوی کا دل اپنی محبت سے بھرنے کا عمل:اگر شوہر سے بیوی کم محبت کرتی ہو تو شوہر روزانہ بعد نماز عصر باوضو منہ میں مصری کی ڈلی رکھ کر یَاوَدُوْدُ101 مرتبہ اول وآخر درودشریف کے ساتھ پڑھ کر اپنی بیوی کا سخت تصور کرکے اس کے سینے پر دم کریں‘ اگر شوہر محبت کم کرتا ہوتو بیوی یہی عمل کرے۔ ان شاء اللہ میاں بیوی ایک دوسرے سےشدید محبت کرنا شروع کردیں گے۔یہ عمل صرف جائز محبت کیلئے اور چپکے سے کرنا ہے‘ ایک دوسرے کو ہرگز پتہ نہ چلے نہ ہی بتائے۔ غلط فہمی کے سبب نقصان ہوسکتا ہے۔
شوہر کے دل میں محبت ڈالیے: پاک صاف بستر پر باوضو لیٹ کر ایک سو ایک مرتبہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھ کر جس کے دل میں محبت جگانی ہو تصو ر کرکے سوجائیں۔
محبت کا عمل: اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ 900 بار آیت کریمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْن پڑھیں۔ یہ عمل رات دو بجے شروع کریں توزیادہ بہتر ہے‘ ہمیشہ اسلامی مہینے کی پہلی شب جمعہ میں شروع کریں۔محبت اور حاجات کیلئے لاجواب عمل ہے۔یہ تعویذ اپنے پاس رکھیں ہم سفر دیوانہ رہے گا:یہ حب کا تعویذ ہے‘ مجھے کس نے دیا یاد نہیں‘ مگر ہے بہت تیربہدف۔

۷۸۶

۱۰۷۳ ۱۰۶۷ ۱۰۷۵
۱۰۷۴ ۱۰۷۱ ۱۰۴۹
۱۰۶۷ ۱۰۷۶ ۱۰۷۰

صرف جائز مقصد کیلئے۔ (عائشہ جمال‘ لاہور)

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 564 reviews.