Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھر سے جھگڑے ختم کرنے کا حیران کن ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔چند ٹوٹکے لیکر حاضر ہوا ہوں۔ہماری والدہ گھر میں لڑائی جھگڑا ختم کرنے اور خیرو برکت کیلئے ایک ٹوٹکہ کیا کرتی تھیں کہ گھر میں جو بھی چھری‘ چاقو‘ قینچی‘ ہتھیار مثلاً بندوق‘پسٹل وغیرہ ہو تو اس کو اس انداز سے رکھنا ہے کہ اس کی دھار یا نوک قبلہ (خانہ کعبہ) کی طرف نہ ہو ۔ مثال کے طور پر اگر چھری ہے تو اس کے لکڑی کےدستہ والی سائیڈ قبلہ کی طرف رکھیں اور نوک دار حصہ مخالف سمت میں رکھنا ہے۔ جیسے جائے نماز بچھاتے ہیں تو جہاں پر نمازی کے پاؤں آتے ہیں وہاں پر چھری کا لوہے والا حصہ اور جہاں نمازی کا سجدہ ہوتا ہے وہاں چھری کا دستہ ہو۔ اسی طرح قینچی بھی جہاں نمازی کے پاؤں آتے ہیں وہاں اس کی نوک ہو اور سجدے والی جگہ پر انگلیاں ڈالنے والی جگہ ہو‘ اگر گھر میں کوئی بندوق ہو تو اس کو بھی ایسے ہی رکھیں۔ گھر بھی کبھی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوگا۔صحت مندی کیلئے ٹوٹکہ: پیر گرم (پاؤں گرم یعنی حرکت میں رکھیں)‘ ڈھڈنرم (پیٹ نرم‘ یعنی بھوک رکھ کر کھاناکھائیں)۔ سر ٹھنڈا(یعنی غصہ کبھی نہیں کرنا)۔ مزید میری والدہ بتاتی ہیں کہ لڑکیوں کے رشتے کیلئے 21 مرتبہ سورۂ السجدہ پڑھ کر دعا مانگے۔ (وقاص)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 557 reviews.