Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

فتنے‘ نفرتیں‘ ناچاقیاں‘ آفات‘ تنگدستی ختم

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

گھرمیںیہ
نقش لگالیں!

فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ

  ۷۴۹ ۷۵۲ ۷۵۵ ۷۴۱  
  ۷۵۴ ۷۴۲ ۷۴۸ ۷۵۳  

الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا

۷۴۳ ۷۵۷ ۷۵۰ ۷۴۷

رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

  ۷۵۱ ۷۴۶ ۷۴۴ ۷۵۶  
           

وَ الْـحَمْدُ لِلہِ

 


محترم جناب حضرت حکیم صاحب، السلام علیکم! آپکی ایک روحانی کلاس میں سورئہ انعام آیت نمبر45 فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ الْـحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ کے فوائد سنے واقعی بہت زبردست اثرات کی حامل ہے یہ آیت ۔ اس آیت کا ورد کرنے والا ہر طرح کے ظاہری باطنی دشمنوں سے محفوظ رہتا ہے یہ ایک ڈھال بھی ہے اور ایک زبردست تلوار بھی، جادو، بندش، لاعلاج امراض اس آیت پر میری مزید تحقیق یہ ہے کہ میں نے اسے مربع آتشی میں پُر کیا ہے۔ جو شخص اس نقش کو اپنےدائیں بازو پر باندھے اور ہر نماز کے بعد 41مرتبہ یا کسی بھی ایک نماز کے بعد 100مرتبہ ورد کرنا اپنا معمول بنا لے تو کوئی دشمن اس پر غالب نہ آسکے گا۔ دشمن کی طرف سے ہونے والا وار دشمن کی طرف واپس پلٹ جائے گا۔ انسان تو انسان اگر کوئی ماورائی شے بھی اس پر غالب نہ آسکے گی۔
بچے کے گلے میں ڈالیں اور اس کی تعلیمی قابلیت دیکھیں
اس نقش کو کالی روشنائی سے موٹا موٹا لکھ کر گھر میں یا کاروبار کی جگہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، کوئی بندش، جادو جنات دخل اندازی کر ہی نہیں پائیں گے۔ اسکا ورد ہر قسم کی بندش توڑتا ہے، ظلم کو توڑتا ہے اگر ظالم بہت زیادہ ستا رہا ہو تو ظالم کا تصور کرکے اسکا ورد کریں اور دشمن کا تصور کر کے اسکی طرف دم کریں انشاء اللہ اسکے ہر طرح کے شر سے محفوظ رہیں گے۔ بچوں کے گلے میں موم جامہ کرکے ڈالیں ہر طرح کی نظر بد سے محفوظ رہیں گے پڑھنے لکھنے والے بچوں کو اکثر نظربد لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے اچانک بچے کی کارکردگی متاثر ہو جاتی ہے اس کے لیے لکھ کر بچے کے گلے میں ڈالیں اور بچے پر صبح شام گیارہ گیارہ مرتبہ دم کریں، پانی پر دم کرکے گھر میں پانی کو چھڑکیںہر طرح کے برے اثرات و جنات سے نجات ملے گی۔ اگر بتی پر دم کریں لوبان پر یا کسی بھی خوشبو یا عطر پر دم کرکے استعمال کریں ہر طرح کے آفات سے نجات ملے گی۔
گھر سے فتنے‘ نفرتیں‘ ناچاقیاں اور کاروباری بندش ختم
گھر سے فتنے ختم ہونگے۔ نفرتیں ختم ہونگی، ناچاکیاں ختم ہونگی، کاروبار ہر طرح کی بندشوں سے بری نظر سے محفوظ رہے گا۔ ایک خاص بات جو میں اکثر کہا کرتا ہوں کہ آپ نقش یا تعویذ جو بھی استعمال کریں اگر آپ کو معلوم ہے کہ یہ نقش کس دعا یا آیت کا ہے تو اس دعا یا آیت کو ضرور ضرور ورد کریں کیونکہ یہ ورد ہی نقش یا تعویذ کو تاثیر بخشتا ہے۔
اگر آپ ایسا کریں گے تو اس کے دو فائدے تو فوری حاصل ہونگے ایک یہ کہ نقش میں روحانی تاثیر پیدا ہوگی اور جس مقصد کے لیے آپ نے نقش استعمال کیا ہے اس مقصد میں کامیابی ہوگی اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر اس کے ورد میں کوئی ناغہ ہوا تو نقش پاس ہونے کی صورت میں عمل ضائع نہیں ہوگا۔ بس ورد کو لازمی اختیار کریں اکثر لوگ بے شمار تعویذات سے بدظن ہو جاتے ہیں جس طرح ایک بلب تب تک روشن نہیں ہوتا جب اسے کرنٹ نہ دیا جائے اسی طرح ورد نقش کے لیے کرنٹ کی حیثیت رکھتا ہے جب آپ ورد کریں گے تو ورد کا کرنٹ نقش کی تاثیر کو بیدار کردے گا۔ اور آپ اپنا مقصد حاصل کرسکیں گے۔
آخر میں بے حد شکر گزار ہوں حضرت حکیم صاحب کا جنہو ں نے ہمیں مخلص روحانی پلیٹ فارم دیا جس سے منسلک ہو کر ہم ایک دوسرے کے لیے کار خیر میں جتے ہوئے ہیں اللہ پاک حضرت صاحب پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرمائے اور انکا سایہ ہم پر قائم و دائم رکھے۔ اللہ پاک ان کی نیک کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اپنے اس ادارے کو عبقری و تسبیح خانے کو سد آباد و شاد رکھے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 554 reviews.