کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اور آپ کے مخلصین کو تاقیامت سرسبز شاداب رکھے۔ آمین! ۔ عبقری رسالہ میں ’’کسان دوست ‘‘ سلسلہ بہت ہی اچھا ہے۔ میں بہت شوق سے پڑھتا ہوں اس میں جانوروں اور فصلوں کے حوالے سے بہت مفید وظائف اور ٹوٹکہ جات ملتے ہیں جو ہمارے بہت کام آرہے ہیں۔ میرے پاس بھی چند ٹوٹکے ہیں جو کہ ہمارے بارہا کے آزمودہ ہیںجو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔
بکری کا بچہ اور تندور کی راکھ:بکری کے بچے جو پہلی بار کانٹوں اور جھاڑیوں میں منہ مارنا شروع کردیتے ہیں تو ان کے منہ بہت بُری طرح سے پک جاتے ہیں‘ ان کا علاج چولہے یا تندور کی لکڑی کی راکھ کسی برتن میں چھان کر اس میںپانی ڈال کر گاڑھا سا گھول لیں‘ صبح و شام ان کے منہ اس میں ڈبو دیں‘ بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ جانور کی آنکھ خراب ہے! تازہ مکھن لائیں:اگر کسی جانور کی آنکھ میں کچھ چبھ جائے یعنی کوئی چیز ان کی آنکھ میں لگ جائے‘ آنکھ سے ہروقت پانی بہنے لگے تو مکھن میں تھوڑا سا نمک ملا کر ان کی آنکھ میں ڈالیں‘ جانور کی آنکھ ٹھیک ہوجائے گی۔ منہ کھر، کی بیماری او رمسور کی دال:منہ اور کھر کی بیماری میں جانور کو مسور کی ثابت دال پکا کر کسی بوتل میں ڈال کر نیم گرم پلانے سے جانور ٹھیک ہوجاتا ہے۔بکری کا پیشاب بند ہے تو مٹی کا تیل ناک میں لگائیں:اگر کسی جانور خاص طور پر بکری کا چھوٹا پیشاب بند ہوجائے تو تھوڑا سا مٹی کا تیل روئی سے لگا کر ان کے ناک میں لگانے سے فوراً پیشاب جاری ہوجاتا ہے۔
جانور کے پیٹ میں زخم ہیں تو یہ ٹوٹکہ آزمائیے!
بعض جانور گرمی میں دھوپ سے گرم ہوئے پانی کو پی لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے پیٹ میں زخم ہوجاتے ہیں اس کا علاج دودھ میں دو انڈے ‘ دیسی گھی دو چمچ‘ ہلدی ایک چمچ اچھی طرح مکس کرکے جانور کو پلادیں‘ جانور ٹھیک ہوجائے گا۔ اگر کسی جانور کو سردی لگ جائے تو یہی چیزیں گرم کرکے جانور کو پینے کے لیے دیں جانور بالکل صحت مند ہوجائے گا۔جانور کو نظر بد لگ جائے تو یہ آزمائیے!:اگر کسی جانور کو نظر لگ جائے تو سات مرتبہ اذان پڑھ کر اس کے کانوں میں اور سارے جسم پر پھونک مارنےسے جانور ٹھیک ہوجاتا ہے۔
مزید کارآمد ٹوٹکے صرف عبقری قارئین کے نام
جانوروں کے علاوہ میرے پاس کچھ کارآمد مزید ٹوٹکے بھی ہیں یقیناً قارئین بھرپور استفادہ فرمائیں گے۔منہ میں سفید چھالے بن جائیں تو سارا منہ پک جاتا ہے‘جب ایسا مسئلہ پیدا ہوجائے اور کسی دوائی سے ٹھیک بھی نہ ہورہا ہو تو اس کا ہمارا آزمودہ علاج یہ ہے۔ ھوالشافی: بکرے کی کلیجی لے کر اسے اچھی طرح بھون کر پکالیں‘ روزانہ کھانے کے وقت تین چار ٹکڑے یا جتنا دل چاہے کھالیں‘ رات کو کھائیں گے تو صبح تک منہ ان شاء اللہ ٹھیک ہوجائے گا۔ ایک ہفتہ میں دو تین بار کھالیں‘ منہ بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔2۔بعض لوگوں کی موسم اور گرما میں پاؤں کی ایڑیاں پھٹی رہتی ہیں‘ ان پھٹی ایڑیوں میں موم ڈال کر ان کے اوپر موم کے گرم قطرے گرائیں‘ ایڑیاں بالکل نرم و ملائم اور خوبصورت ہوجائیں گی۔3۔بچوں یا بڑوں کو نزلہ زکام ہوجائے یا ناک بند ہوجائے تو انگلی پر زیتون کا تیل لگا کر ناک کے اندر لگالیں اور گلے میں بھی لگائیں۔ ایسا کرنے سے بند ناک کھل جاتی ہے اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔ محترم شیخ الوظائف! یہ تمام ٹوٹکے ہمارے اپنے آزمودہ ہیں اور عام استعمال ہوتے رہتے ہیں۔ ہم کسان لوگ اپنے جانوروں کا بھی انہی سے علاج کرتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں