Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شب قدر کی تلاش اور اولیاء کے مستند وظائف

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

ماہ رمضان المبارک کی انتیسویں شب کو سات مرتبہ سورئہ واقعہ پڑھے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ترقی رزق کے لئے بہت افضل ہے۔ماہ رمضان کی کسی شب میں بعد نماز عشاء سات مرتبہ سورئہ قدر پڑھنی بہت افضل ہے۔ ان شاء اللہ اس کے پڑھنے سے ہر مصیبت سے نجات حاصل ہوگی۔

 

قبر نور کی روشنی سے منور
پہلی شب قدر: حضور انور سرکار دو عالمﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ ’’میری امت میں سے جو مرد یا عورت یہ خواہش کرے کہ میری قبر نور کی روشنی سے منور ہوتو اسے چاہئے کہ ماہ رمضان کی شب قدروں میں کثرت کے ساتھ عبادت الٰہی بجالائے تاکہ ان مبارک اور متبرک راتوں کی عبادت سے اللہ پاک اس کے نامہ اعمال سے برائیاں مٹاکر نیکیوں کا ثواب عطا فرمائے شب قدر کی عبادت ستر ہزار شب کی عبادتوں سے افضل ہے‘‘۔
چند نوافل میں مکمل شب قدر کی برکات
اکیسویں(۲۱)شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورئہ قدر ایک ایک بار سورئہ اخلاص ایک ایک مرتبہ پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے کے حق میں فرشتے دعائے مغفرت کریں گے۔ اکیسویں شب کو دو رکعت پڑھے۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ قدر ایک ایک بار اور سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھنی ہے۔ بعد سلام کے نماز ختم کرکے ستر مرتبہ استغفار پڑھے۔ماہ رمضان المبارک کی اکیسویں شب کو اکیس مرتبہ سورئہ قدر پڑھنا بھی بہت افضل ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس نماز اور شب قدر کی برکت سے اللہ پاک اس کی بخشش فرمائے گا۔
تئیسویں شب صرف 2سورتیںپڑھنے کاکمال
ماہ مبارک کی تیئسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے اور ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ قدر ایک ایک مرتبہ، سورئہ اخلاص تین تین بار پڑھے۔ ان شاء اللہ واسطے مغفرت گناہ کے یہ نماز بہت افضل ہے۔تیئسویں شب قدر کو آٹھ رکعت نماز چار سلام سے پڑھنی ہے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ قدر ایک ایک دفعہ، سورئہ اخلاص ایک ایک بار پڑھے۔ بعد سلام کے ستر مرتبہ کلمہ تمجید پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرے۔ اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف فرما کر ان شاء اللہ مغفرت فرمائے گا۔ تیئسویں شب کو سورئہ یٰسین ایک مرتبہ، سورئہ رحمن ایک مرتبہ پڑھنا بہت افضل ہے۔
کامل بخشش کیلئے 25ویں شب یہ نماز پڑھ لیں!
تیسری شب قدر: ماہ رمضان کی ۲۵ تاریخ کو شب میں چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ قدر ایک ایک بار، سورئہ اخلاص پانچ پانچ مرتبہ ہر رکعت میں پڑھنی ہے۔ بعد سلام کے کلمہ طیبہ ایک سو دفعہ پڑھنا ہے۔ درگاہ رب العزت سے ان شاءاللہ بے شمار عبادت کا ثواب عطا ہوگا۔25 دیںشب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ قدر تین تین مرتبہ، سورئہ اخلاص تین مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے ستر دفعہ استغفار پڑھے۔ یہ نماز بخشش گناہ کے لئے بہت افضل ہے۔پچیسویں شب قدر کو دو رکعت نماز پڑھنی ہے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ قدر ایک ایک مرتبہ، سورئہ اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے ستر دفعہ کلمہ شہادت پڑھنا ہے۔پچیسویں شب کو سات مرتبہ سورئہ دخان پڑھے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ، اللہ پاک اس سورۃ کے پڑھنے کے باعث عذاب قبر سے محفوظ رکھے گا۔ پچیسویں شب کو سات مرتبہ سورئہ فتح پڑھنا واسطے ہر مراد کے بہت افضل ہے۔
صرف 12 رکعت اور انبیاء کے برابر ثواب پائیے
چوتھی شب قدر: ستائیسویں شب کو بارہ رکعت نماز تین سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ قدر ایک ایک مرتبہ، سورئہ اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھنی ہے۔ بعد سلام کے ستر مرتبہ استغفار پڑھے۔ اللہ تعالیٰ اس نماز پڑھنے والے کو نبیوں کی عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا، ان شاء اللہ العظیم۔ستائیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ قدر تین تین دفعہ، سورئہ اخلاص 27 مرتبہ پڑھ کر گناہوں کی مغفرت طلب کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کے تمام پچھلے گناہ اللہ پاک معاف فرمائے گا۔27ویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھنی ہے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ پڑھے اور سورۃ قدر تین مرتبہ پڑھے۔ اس نماز کے پڑھنے والے پر سے اللہ پاک موت کی سختی آسان کرے گا۔ ان شاءاللہ، اس سے عذاب قبر بھی معاف ہو جائے گا۔
ستائیسویںشب‘ 7 مرتبہ استغفار‘بہشتی نعمتیں کھلی آنکھوںسے دیکھیں
ستائیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ اخلاص سات سات مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے ستر مرتبہ یہ تسبیح معظم پڑھنی ہے۔اَسْتَغْفِرُ اللہَ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِان شاء اللہ تعالیٰ اس نماز کو پڑھنے والے اپنے مصلے سے نہ اٹھیں گے کہ اللہ پاک اس کو اور اس کے والدین کے گناہ معاف فرما کر مغفرت فرمائے گا اور اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دے گا کہ اس کے لئے جنت آراستہ کرو اور فرمایا کہ وہ جب تمام بہشتی نعمتیں اپنی آنکھ سے نہ دیکھے گا، اس وقت تک موت نہ آئے گی۔ واسطے مغفرت یہ نماز بہت ہی افضل ہے۔ستائیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ الم نشرح ایک ایک بار، سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام ستائیس مرتبہ سورئہ قدر پڑھے۔ ان شاء اللہ العظیم، واسطے ثواب بےشمار عبادت کے یہ نماز بہت افضل ہے۔
27ویں شب! جو حاجت چاہیے پوری ہوگی
ستائیسویں شب کو چار رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ قدر تین تین دفعہ، سورئہ اخلاص پچاس پچاس مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام سجدہ میں سر رکھ کر1 مرتبہ یہ کلمات پڑھے۔ سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلہ وَلَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ
اس کے بعد جو حاجت دنیاوی یا دینی طلب کرے وہ ان شاء اللہ تعالیٰ درگاہِ باری تعالیٰ میں قبول ہوگی۔ ستائیسویں شب کو سورئہ ملک سات مرتبہ پڑھنی واسطے مغفرت گناہ بہت فضیلت والی ہے۔
مکمل ایمان کیساتھ دنیا سے جانے کاآسان عمل
پانچویں شب قدر:انتیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ قدر ایک ایک بار، سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے سورئہ الم نشرح ستر مرتبہ پڑھے۔ یہ نماز واسطے کامل ایمان کے بہت افضل ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ، اللہ تبارک و تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے کو دنیا سے مکمل ایمان کے ساتھ اٹھائے گا۔
ماہ رمضان کی انتیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ قدر ایک ایک بار، سورئہ اخلاص پانچ پانچ مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے درود شریف ایک سو دفعہ پڑھے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے کو دربار خداوندی سے بخشش اور مغفرت عطا کی جائے گی۔ ماہ رمضان المبارک کی انتیسویں شب کو سات مرتبہ سورئہ واقعہ پڑھے۔
ان شاء اللہ تعالیٰ ترقی رزق کے لئے بہت افضل ہے۔ماہ رمضان کی کسی شب میں بعد نماز عشاء سات مرتبہ سورئہ قدر پڑھنی بہت افضل ہے۔ انشاء اللہ اس کے پڑھنے سے ہر مصیبت سے نجات حاصل ہوگی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 532 reviews.