Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صرف بیٹے چاہنے والے بنائیں اور کھائیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک ایسا نسخہ ہے ‘ یہ خاص طور پر ان حضرات کیلئے ہے جن کے ہاں بیٹیاں زیادہ پیدا ہوتی ہیں۔ اگر بیٹا پیدا نہ ہوتا ہو تو درج ذیل نسخہ بنائیں اور کھائیں۔ نوٹ: جب تک نسخہ استعمال کرنا ہے ہمبستری نہیں کرنی‘ اس نسخے کے استعمال کے بعد ہمبستری کریں۔ اللہ نے چاہا تو بیٹا پیدا ہوگا۔ میرے بھائی کو شادی کے بعد اللہ نے سال بعد بیٹی سے نوازا، پھر پانچ سال در در کی خاک چھانی مگر حمل نہ ٹھہرا۔ بھائی نے اس نسخہ کو استعمال کیا‘ اللہ کریم نے گزشتہ سال بیٹے سے نوازا ہے۔ ھوالشافی: مصطگی رومی ایک تولہ‘ موصلی سیاہ تین تولہ‘ موصلی سفید تین تولہ‘ تالمکھانہ پانچ تولہ‘ چھلکا اسپغول پانچ تولہ‘ کوزہ مصری دس تولہ‘ چھوٹی الائچی تین تولہ‘ ثعلب پنجہ ایک تولہ‘ موچرس دو تولہ‘ چاروںگوند دو تولہ تخم‘ کونچ تین تولہ‘ ثعلب مصری تین تولہ۔ چھلکا اسپغول کے علاوہ تمام ادویات کوٹ پیس کر سفوف بنالیں‘ اب اس سفوف میں چھلکا اسپغول مکس کرلیں۔ صبح و شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد تازہ پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ ان شاء اللہ ہر قسم کی کمزوری کا بھی انوکھا علاج ہے۔ مرد، بچے، بوڑھے‘ خواتین بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ یہ ٹوٹکہ میرے بھائی کو اس کے دوست نے دیا اور اس نے کہا تھا کہ میرے والد کو ایک پرانے ہندو نے دیا تھا۔  (محمد شفیق‘ گوجرہ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 531 reviews.