Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک ہفتے میں یرقان کا یقینی خاتمہ! میرا آزمودہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

ڈاکٹرز نے اس کی والدہ کو بتایا کہ مریضہ کو سیب کے خالص جوس جو کہ ایکسٹریکٹر سے نکالا جاتا ہے اس میں لیموں نچوڑ کر مریضہ کو پلائیں۔ یہ جوس پلانے سے مریضہ کے جسم میں سفید خلیے جو کہ جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی ایک کتاب ’’عامل کامل‘‘ میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے منگوائی‘ اس کا مطالعہ کرتی رہی‘ اس میں چاولوں والا عمل پڑھا‘ اس کے علاوہ آپ کے ایک درس میں بھی آپ نے یہ عمل بتایا کہ جس کا جو بھی مسئلہ ہو ‘ اس شخص کے وزن کے برابر چاول(سستے‘ یاٹوٹا چاول) لیں‘ ان چاولوں میں سے بچے کی ایک مٹھی بھر کر نکال لیں اور اس مٹھی والے ہرچاول کے دانے پر ایک مرتبہ اللہ الصمد پڑھیں اور یہ مٹھی پر تمام چاولوں میں مکس کرکے ان چاولوں کو مچھلیوں کو ڈال دیں۔ میں نے یہ عمل اپنے بیٹے کیلئے کیا۔ میرا بیٹا بیروزگار تھا۔ اس عمل کے کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے میرے بیٹے کو بہترین روزگار عطا فرمایا ہے۔ عبقری رسالے کیلئے کچھ اپنے تجربات اور کچھ دوسروں کے بتائے ہوئے ٹوٹکے قارئین کی خدمت میں حاضر ہیں۔
خون کی کمی پوری‘ چہرہ سرخ و سپید
میں بچپن سے اخبار اور کتابیں پڑھنے کی شوقین ہوں‘ بہت سال پہلے میں نے ایک اخبار میں پڑھا تھا کہ روٹی کے اوپر زیتون کا تیل اور کلونجی ڈال کر کھانے سے خون کی کمی پوری ہوجاتی ہےا ور چہرہ سرخ ہوجاتا ہے۔ یعنی خون کے سرخ خلیات جسم میں زیادہ بنتے ہیں۔میری خالہ کی نواسی کو خون کی وہ بیماری تھی جس میں خون کے سفید خلیے نہیں بنتے۔ مریضہ کو سفید خون لگانا پڑتا تھا۔ ڈاکٹرز نے اس کی والدہ کو بتایا کہ مریضہ کو سفید خون لگانا پڑتا تھا۔ ڈاکٹرز نے اس کی والدہ کو بتایا کہ مریضہ کو سیب کے خالص جوس جو کہ ایکسٹریکٹر سے نکالا جاتا ہے اس میں لیموں نچوڑ کر مریضہ کو پلائیں۔
خون کےسفید خلیے بنانے کی مشین
یہ جوس پلانے سے مریضہ کے جسم میں سفید خلیے جو کہ جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں اتنی مقدار میں پیدا ہوجاتے تھے کہ مریضہ کو فالتو خون لگانے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی تھی۔ ھوالشافی: صبح نہار منہ نیم گرم ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد ‘ لیموں کا رس‘ سات دانے کلونجی اور ست اسپغول ڈال کر پینے سے توانائی ملتی ہے۔ معدہ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ دن بھر چستی محسوس ہوتی ہے‘ تھکن دور ہوجاتی ہے۔ خاص طور پر وزن کم کرنے کیلئے اکسیر ہے کیونکہ یہ مشروب استعمال کرنے کے بعد زیادہ کھانے کی اشتہا کم ہوجاتی ہے۔ نزلہ، زکام، کھانسی، بلغم اور چھینکوں کیلئے گرم پانی کی بھاپ ناک کے نتھنوں کے ذریعے کھینچنا اکسیر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین! (غلام کبریٰ‘ سرائے صالحہ)
برسوں پرانا سردرد ! چٹکیوں میں ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کولمبی عمر ایمان اور سلامتی والی عطا فرمائے اور مجھ جیسے ان پڑھ لوگوں کو راہ راست پر لگوانے کا وسیلہ بناتا رہے۔ آمین! تسبیح خانہ سے تعلق 2015ء میں جڑا۔ آپ ہمارے علاقہ لورہ مری میں درس دینے کیلئے تشریف لائے‘ اس درس نےایساد ل میں گھر کرلیا کہ دل کرتا ہے تسبیح خانہ میں آکر اللہ اللہ سیکھوں۔ میرے پاس تین عدد تجربات ہیں جو کہ میں نے خود اپنے اوپر کہتے ہیں‘ حاضر خدمت ہیں:۔مجھے تقریباً 25 سال سے سر میں سخت درد رہتا تھا‘ شروع میں میں دو گولیاں پین کلر کھاتا تھا‘ آہستہ آہستہ یہ بڑھتی گئیں اور میں پانچ گولیوں پر بڑھ گئیں۔ اس دوران میرا ایک بیٹا جو کہ مظفرآباد کے ایک تعلیمی ادارہ میں پڑھتا ہے‘ میں اس سے ملنے کیلئے گیا‘ مجھے دوران سفر شدید سردرد ہوجاتا تھا‘ اس دن بھی مجھے سخت درد تھا اور میری کیفیت بہت خراب تھی جب میرے بیٹے کے استاد کو معلوم ہوا کہ مجھے یہ تکلیف ہے تو انہوں نے مجھے صبح کی نماز کے بعد یہ تین تسبیحات بتائیں کہ یہ پڑھا کرو تمہارا درد ختم ہوجائے گا۔ اس دن سے لے کر آج تقریباً آٹھ سال گزرگئے‘ مجھے سردرد نہیں ہوا انہوں نے مجھے ایک ایک تسبیح بتائیں مگر میرے پاس پانچ سو دانے والی تسبیح ہے میں باقاعدگی سے ابھی تک پڑھ رہتا ہوں۔ تسبیح مندرجہ ذیل اسماء کی ہے:۔ یَاسَلَا مُ یَاحَافِظُ یَاحَفِیْظُ
ہیپاٹائٹس A جو کسی صورت ختم نہ ہوتا ہو
میں کراچی میں بطور نرسنگ اسسٹنٹ سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں تھا‘ یہ 1976ء کی بات ہے مجھے وہاں پر یرقان (پیلا) ہوگیا تھا‘ قاضی علاج کروایا مگر یرقان کم نہیں ہورہا تھا مجھے ایک آدمی حکیم صاحب کے پاسلے گیا تو انہوں نے مجھے دیسی جَو اور کابلی مصری‘ جَو کو رات کے وقت بھگو کر مٹی کے برتن میں اوس میں رکھ دیں اور صبح خالی پیٹ اس جَو کو گرینڈ کرکے اس کا شربت جتنا پی سکیں پی لیں تقریباً ایک ہفتے میں یرقان کا نشان تک نہیں رہے گا۔ یہ دیسی جَو تقریباً پانچ کلو تک پیس اور اس کے ساتھ تازہ مولی کو بھی اسی طرح کاٹ کر رات کو اوس میں رکھیں اور صبح خالی پیٹ پئیں۔
منہ اور ہاتھوں پر نکلے موہکوں کا آزمودہ علاج
اس یرقان کی وجہ سے مجھے ہاتھ‘ منہ پر موہکے نکل آئے تھے‘ اس کا بھی علاج اسی حکیم صاحب نے بتایا تھا۔
ھوالشافی: پان کھانے والے کا چونا تھوڑا سا لیں اور ادرک کی ایک گٹھی لے لیں ادرک کو باریک پنسل کی طرح نوک بنالیں اور پھر چونے میں نوک کو بھگو کر موہکوں پر آہستہ آہستہ رگڑیں‘ موہکے خودبخود ہی گھسنے لگیں گے‘ آپ کوکوئی درد وغیرہ نہیں ہوگا۔ بلکہ پتہ تک نہ لگے گا جب موہکے گل جائیں دو دن اس کو دھونا نہیں۔ تیسرے دن صابن سے دھولیں‘ اس کا چھلکا خودبخود اتر جائے گا کوئی زخم وغیرہ نہیں ہوگا۔ بس ادرک اور چونے کو اتنا رگڑیں کہ موقے گل جائیں۔ (اشتیاق احمد عباسی‘ لورہ حویلیاں) 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 528 reviews.