محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!آپ کا حکم ہے کہ اپنے طبی روحانی تجربات و مشاہدات لکھے جائیں۔ میرا چھوٹا بچہ بہت روتا تھا‘ میری امی جان کہا کرتی تھیں کہ بچے کو گود میں لے کر یا جھولے میں ڈال کر مسلسل بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھو‘ اس عمل کی برکت سے بچہ کا رونا ختم ہوجاتا ہے۔اسی طرح میری والدہ نصیحت کرتی ہیں کہ بیٹی! گھر کے کام کرتے ہوئے‘ کھانا بناتے ہوئے‘ اللہ کریم کا ذکر کرتی رہا کرو‘ الحمدللہ! یہ میری شروع سے ہی عادت میری والدہ نے پختہ کردی ہے۔ ہروقت اللہ کریم کا ذکر کرتی رہتی ہوں‘اب اس کا فائدہ پڑھ لیں‘ گھر میں جتنے بھی مہمان ہوں‘ کھانا کم نہیں پڑتا‘ کھانا لذیذ بنتا ہے۔ میری بہن کہتی ہیں کہ میں جب آٹا گوندھتی ہوں تو ختم ہوجاتا ہے لیکن جب تم گوندھتی ہو تو بچ جاتا ہے‘ کھانا بھی زیادہ لذیذ بنتاہے تو میں کہتی ہوں امی کی بات مانی ہوتی توشکایت نہ کرتی۔ (ثمینہ عبدالسلام‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں