Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مسجد کے باتھ روم دھونا شروع کیے اور سالہا پرانی فاقہ کشی ختم

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

حم لاینصرونکا وظیفہ شدت سے کرنا شروع کردیامزید اپنے شوہر سے کہا کہ آپ پڑھو اور مسجد کے باتھ رومز کی روزانہ صفائی کرو‘ انہوں نے ایسا ہی کیا اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے سارے کام ایسے ہوئے کہ جیسے کوئی آکر میرے کو خود معلوم نہ ہوا کہ کہاں سے پیسے آئے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم نے بہت بُرے حالات دیکھے ہیں اور کیسے نجات ملی وہ تمام حالات میں تفصیل سے بیان کرنا چاہوں گی۔ میرے تین دیور‘ چار نندیں او ر ساس صاحبہ ہیں۔ میرے سسر کا انتقال ہوچکا ہے‘ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔ بیماری پر بہت پیسہ لگایا‘ میری ساس صاحبہ نے مکان کی رجسٹری کسی کے پاس گروی رکھ کرچند ہزار روپے ادھار لیے وہ بھی ختم ہوگئے پھر سود پر پیسے لے لیے اور گھر میں کسی کو نہیں بتایا۔ سود کی رقم آئی اور گھر میں کھانے کے لالےپڑگئے مزید میرے دیور بہت زیادہ بات بات پر غصہ کرتے اور آپس میں لڑتے‘ میری ساس لڑائی چھڑانے کیلئے آگے ہوتیں تو کئی مرتبہ میری ساس صاحبہ کے کپڑے تک پھٹ جاتے۔ گھر میں بہت زیادہ نااتفاقی ہوگئی۔ میرے شوہر گھر میں بڑے ہیں‘ سود کی واپسی کا وقت آیا تو ہم سب کو پتہ چل گیا کہ ساس صاحبہ نے سود پر پیسے لیے ہیں‘ میرے شوہر کے پوچھنے پر بتایا کہ گھر میں فساد نہ ہو اس وجہ سے میں نے تمہیں پریشان نہ کیا اور قرض لے لیا‘ نوبت یہاں تک آگئی کہ پانچ مرلہ کا کشادہ مکان تھا‘ وہ بک گیا‘ میرے شوہر نے اس وقت سب کی نظروں میں بُرا بن کر سختی سے فیصلہ کیااور ایک چھوٹا سا مکان لے کر ساس‘ تین دیور اور دو نندوں کو اس گھر میں بٹھا دیا اور خود کرایہ پر چلے گئے۔ میرے شوہر کی تنخواہ صرف پندرہ ہزار روپے ہے‘ ساس صاحبہ نے کہا کہ بیٹے کی شادی کرنی ہے‘ میرے شوہر نے قرض لے کر دیور کی شادی کردی‘ وہ گھر میں کچھ نہیں دیتا تھا اب نند کی شادی کی باری تھی‘ پھر میرے شوہر کو بلایا گیا‘ اب میں پریشان کیونکہ میرے بڑے بھائی اپنے دوسرے گھر میں مجھے میرے شوہر سمیت لاچکے تھے‘ میں کرایہ کے گھر سے اپنے بھائی کے گھر رہ رہی ہوں۔ اب مسئلہ نند کی شادی کا تھا۔ جہیز کا سامان بھی بنانا تھا‘ تقریباً ایک سو آدمیوں کے کھانے کا بندوبست‘ مایوں‘ مہندی کا کھانا‘ دن رکھنے کی رسم اس دن کا کھانا اور اس دن نند کی ساس‘ سسر کا سوٹ ‘ بارات کا سوٹ‘ سسر کی گھڑی‘ دولہا کی گھڑی‘ انگوٹھی‘ ساس کو سونے کے بندے جو ہمارے معاشرے میں رسم و رواج سب پورا کرنا تھا۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی اور آپ کا بتایا حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا وظیفہ شدت سے کرنا شروع کردیامزید اپنے شوہر سے کہا کہ آپ پڑھو اور مسجد کے باتھ رومز کی روزانہ صفائی کرو‘ انہوں نے ایسا ہی کیا اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے سارے کام ایسے ہوئے کہ خود معلوم نہ ہوا کہاں سے پیسے آئے اور کیسے خرچ ہوگئے۔آج ہم اپنی نند اور اس کے شوہر کو شادی کے چوتھے دن واپس ان کے گھر بھیج کر اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔ یہ سب کچھ بغیر کسی بدمزگی کے ہوا۔ مسجد کے باتھ روم دھونے اور حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کے عمل سے میرے شوہر کے رزق میں بھی اضافہ اور برکت ہوئی ہے۔ ہم پرسکون طریقے سے رہ رہے ہیں۔ مگر واقعی سود ایک بہت بڑ لعنت ہے۔ اس کی نحوست کے اثرات آج بھی میرے سسرال میں نظر آتے ہیں۔ان کے ہر کام میں بے برکتی ہے‘ گھرسے بیماری جاتی ہی نہیں‘ جتنا مرضی کمالیں نامعلوم کہاں چلا جاتا ہے؟ میرے دیور آج بھی کہتے ہیں کہ ہماری ماں نے سود پر پیسے لے کر بہت بڑی غلطی کی جس کا خمیازہ ہم آج بھی بھگت رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو نیکی کی ہدایت دے۔ تسبیح خانہ میں آکر دعا مانگنے سے بھی اللہ تعالیٰ کی بہت نظرکرم رہی۔ میری دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ماہنامہ عبقری اور تسبیح خانہ کو ہمیشہ شادو آباد رکھے۔(غ۔ز)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 503 reviews.