Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پرندوں کو دانہ ڈالنے کا صلہ مجھے تو یہ ملا؟

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

آپ نے درس میں پرندوں کی خدمت کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔الحمدللہ ! رزق میں برکت ہوئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ پریشانیاں ختم ہورہی ہیں مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مجھے پرندے دعائیں دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ میری ہرمشکل حل فرمار ہے ہیں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے درس سے تربیت ملی کہ اپنی ذات کے علاوہ باقی لوگوں کے لیے سوچو۔ ایسا بننے کی کوشش کررہی ہوں۔ عبقر ی اور تسبیح خانہ سے جڑنے کے رب نے ایک سکون اطمینان عطا فرمادیا ہے۔
اپنے کچھ تجربات قارئین سے ساتھ شیئر کرتی ہوں
-1اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی ہے کہ روزانہ گھر کی چھت پر صبح کے وقت پرندوں کو روٹی ڈالتی ہوں۔ تینوں کھانوں کے بعد جو بھی روٹی بچ جاتی ہے۔ سب ڈال دیتی ہوں۔ اس کے بہت سے فوائد ملے ہیں۔ گھر میں سال بھر کی محفوظ گندم کو گھن نہیں لگا‘ گھر میں پھل اور دوسری چیزیں بکثرت آتی ہیں۔ آپ نے درس میں پرندوں کی خدمت کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔الحمدللہ ! رزق میں برکت ہوئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ پریشانیاں ختم ہورہی ہیں مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مجھے پرندے دعائیں دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ میری ہرمشکل حل فرمار ہے ہیں۔نتھیا گلی کے پاس ایک گائوں باغ بانڈی ہے۔ وہاں میں جاچکی ہوں لوگ پسماندہ اور غربت زدہ ہیں۔ دین پر عمل کرنے سے نابلد ہیں۔ بس محنت مزدوری کرنے اور زندگی کے دن رات پورے کرنا ان کی زندگی کے مقاصد ہیں۔ وہاں سے دو بوڑھے میاں بیوی سرائے صالحہ آئے ہیں کہ بیٹے اور بہو نے مارکر گھرسے نکال دیا ہے۔ شیخ الوظائف کے درس میں سنی باتوں کو ذہن نشین رکھتی ہوں اور عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ شیخ الوظائف نے پردیسیوں او ر بوڑھے لوگوں کی خدمت کی بہت تاکید فرمائی ہے۔ ان بوڑھے پردیسیوں کو ہمارے رشتہ داروں نے رہنے کے لیے مکان دیا ہے۔ میں دو تین دنوں کے بعد ان کے پاس چکر لگاتی ہوں۔ جتنا ہوسکے میں ان کی خدمت و مدد کرتی ہوں۔ درس کی وجہ سے تربیت ‘ طبیعت اور اعمال میں تبدیلی آتی ہے۔ وہ بوڑھے میاں بیوی مجھے بہت دعائیں دیتے ہیں اور میرے اور میری نسلوں کے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔اسی بوڑھی اماں نے مجھےبتایا کہ وہ دونوں میاں بیوی بواسیر کی بیماری میں مبتلا ہیں اس کا اسی نے علاج بتایا کہ ’’جمیاں‘‘ جو سرسوں کی طرح ہوتی ہے۔ جمیاں کے بیجوں کو پیس کر پھکی بناکر پانی سے لیں۔ تو بواسیر کی بیماری میں افاقہ ہوتا ہے۔ اس نے مزید بتایا ان کو اسی ٹوٹکہ کی وجہ سے افاقہ ہے۔کمردرد کا علاج:کچھ دنوں سے مجھے کمر کے نچلے حصے میں درد شروع ہوا‘ کمر کو جھکا کر کوئی بھی کام کرنے سے عاجز ہوگئی۔ نماز بھی اشارہ سے پڑھنے لگی۔ میں نے کوئی دوائی استعمال نہ کی۔ صرف ایک کپ میں دودھ اور چٹکی بھر ہلدی ڈال کر پیا تو افاقہ محسوس ہوا۔ کمال کا ٹوٹکہ ہے۔ (والدہ عثمان‘ ہری پور)
در در کی ٹھوکروں اور غربت نے تھکا دیاتھا مگر
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے اہل خانہ آپ کی نسلوں کو تسبیح خانہ کو امت محمدیہ پر سدا شاد و آباد اور قائم رکھے (آمین)عبقری سے تعلق 2014ء میں جڑا وہ اس طر ح کہ ہم راولپنڈی اپنے ماموں کے گھر ان کے بیٹے کی شادی میں گئے‘ شادی ختم ہونے کے بعد میں نے ماموں کے گھر عبقری رسالہ دیکھا تو دیکھتی رہ گئی کہ آج کے دور میں اتنا بہترین میگزین اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا‘ پڑھنے پڑھانے کا شوق تو پہلے ہی تھا‘ سو وہ رسالہ لے کر بیٹھ گئی اور ساری رات پڑھتی رہی کیونکہ صبح واپس ہم نے اپنے گھر آنا تھا۔ ایک بے چینی سی لگ گئی کہ کسی طرح یہ رسالہ مجھے مل جائے‘ میں نے صبح ماموں کو کہا کہ مجھے آپ ایک عبقری رسالہ دے دیں تو انہوں نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ مجھے ادویات بنانا ہوتی ہیں‘ میں نہیں دے سکتا۔ کیونکہ وہ حکیم ہیں پھر میں نے دفترعبقری کا نمبر نوٹ کرلیا اور گھر آکر عبقری کی ایجنسی سے رابطہ کیا اور پھر وہاں سے رسالہ لیا تو میری خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا شہرہمارے گائوں سے بہت دُور ہے بہت مشکل سے عبقری ملتا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ گنہگار کو عبقری اور تسبیح خانہ سے نسبت دیدی‘ در در کی ٹھوکروں اور غربت نے تھکا دیا تھا مایوس کردیا تھا۔ زندگی میں اتنے دکھ ملے کہ زندگی ختم کرنے کا بہت بار سوچا۔ عبقری نے آکر بچالیا اللہ کا کروڑوں احسان بھی کم ہے۔ہمارے گھر میں مسائل کی بھرمار تھی‘ غربت بے شمار تھی‘ ہر کام میں رکاوٹ‘ آپس میں نااتفاقی، گھر میں برکت نہیں، جہاں بھی نوکری کے لیے جاتی یا تو ملتی نہیں یا اگر مل جاتی تو تنخواہ نہیں ملتی حتیٰ کہ ہزاروں مسائل کہ سر پٹنے کو بیٹھ جاتی اور مایوس ہوکر رونا آجاتا۔ بے تحاشا یَا قَھَّارُ کا وظیفہ شروع کیا تو ڈر لگنا شروع ہوگیا تو ڈر کے مارے پڑھناچھوڑ دیا پھر اب دوبارہ شروع کیا ہے تو سوتے وقت کوئی پائوں ہلا دیتا ہے اور رات میں ڈربھی لگتا ہے لیکن اب میں پابندی سے پڑھتی ہوں اور چلتے پھرتے ذکر بھی کرتی رہتی ہوں نمازکی پابندی بھی ہوگئی ہے۔ دو انمول خزانہ بھی پڑھتی ہوں۔ دشمن ہمارے گھر کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے‘ جادو، تعویذ گنڈے میں لگے ہوئے ہیں ۔ اب الحمدللہ! تسبیح خانہ سے جڑے ہیں تو مسئلے حل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ زندگی میں سکون اور گھر میں برکت آگئی ہے۔ رزق کے اسباب بننا شروع ہوگئے ہیں‘بے شک اللہ مُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ ہے وہ ایسے اسباب پیدا کررہا ہے جس سے رزق نے ہمارے گھر کا بھی رخ کرلیا ہے۔ (ش۔ع)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 430 reviews.