Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان کے روحانی رنگ تسبیح خانہ کے سنگ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

نوٹ: قارئین رمضان 2019ء تسبیح خانہ لاہور میں شیخ الوظائف کی سرپرستی میں گزارئیں! خواتین کیلئے خوشخبری! خواتین رمضان 2019ءمکمل تسبیح خانہ لاہور میں گزار سکتی ہیں۔علیحدہ باپردہ بلڈنگ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ رمضان المبارک میں جب بھی عبقری کے ٹوئٹر میسج ملتے تھے کہ مرد حضرات تسبیح خانہ میں نیکیاں لوٹ رہے۔ تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے کی برکات کے حوالے سے اور بھی جتنے بھی میسجز ملے سب کو پڑھ پڑھ کر ایک آہ دل سی نکلتی کہ کاش میں بھی رمضان گزارنے تسبیح خانہ جاسکتی۔ آخر کار عبقری کا میسج’’ خواتین بھی تسبیح خانہ میں آخری عشرہ گزار سکتی ہیں‘‘موصول ہوا مجھے یقین تھا کہ گھر سے اجازت نہ ملے گی کیوں کہ میرا رمضان زیادہ تر کپڑے سلائی کرکے گزرتا تھا۔ سب گھر والوں کے کپڑے سینا اور پھر گھر کے حالات بھی بدتر تھے‘ مالی اسباب ہی نہ تھے مگر پھر اچانک میرے ذہن میں آپ کا بتایا ہوا ایک عمل آیا‘ اوّل آخر تین بار درود پاک ایک بار سورۃ فاتحہ مع بسم اللہ اور تین بار سورئہ اخلاص مع بسم اللہ اور پھر میں نے یہ عمل پڑھ پڑھ کر اپنے والدین کو ہدیہ کرنا شروع کیا ‘ہر نماز کے بعد ایک دن کے بعد میں نے والد سے کہا کہ تسبیح خانہ سے آخری عشرہ گزارنے کا پیغام ملا ہے۔ کیا میں آخر عشرہ گزارنے تسبیح خانہ چلی جاؤں؟ والد صاحب فرمانے لگے کہ تسبیح خانہ میں تو رمضان گزارنے کیلئے صرف مرد حضرات کا قیام ہے۔میں نے کہا ابوجی آج ہی مسیج آیا ہے کہ خواتین آخری عشرہ گزار سکتی ہیں۔ابوجی نے ایسے طریقے سے سر ہلایا کہ میں سمجھی کہ مجھے اجازت ہرگزنہیں ملے گی۔خیر میں نے رب سے لو لگائی اور درج بالا سورۂ فاتحہ اور اخلاص والا عمل پڑھ پڑھ کر والدین کو ہدیہ کرنا شروع کردیا۔ پھر میں نے والدہ سے کہا کہ میں تسبیح خانہ میں آخری عشرہ گزارنے کیلئے جانا چاہتی ہوں۔اچانک میری والدہ نے میری طرف دیکھا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ہاں! تو چلی جاؤ بہت اچھی بات ہے۔ میرا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا‘ مجھے اس چیز کی بالکل بھی توقع نہ تھی‘ مجھے یقین ہی نہ آئے‘ میری والدہ نے مجھے پکڑ کر ہلایا کہ کیا ہوا؟ میں نے کہا : کچھ نہیں‘ میں ابھی تیاری شروع کرتی ہوں۔میں تیاری کرتے ہوئے بار بار یہی بات سوچ رہی تھی کہ عید کا موقع او ر امی مجھے تسبیح خانہ میں جانے کی اجازت دے رہی‘ پھر بار بار دل یہی کہے کہ یہ صرف اس عمل کی برکت تھی کہ مجھے اجازت ملی ورنہ میری امی تو بہت سخت طبیعت کی ہیں‘ انتہائی انہونی بات تھی کہ وہ مجھے تسبیح خانہ میں بھیجنے پر مان گئیں۔
پھر میں اکیسویں روزے تسبیح خانہ میں تھی‘ رمضان المبارک کے پرنور اور مبارک لمحات تسبیح خانے میں گزارنے کا موقع ملا۔ اگر صرف اسی رمضان کی بات کروں تو پہلے دو عشرے ایک طرف اور یہاں گزرا وقت ایک طرف۔ تسبیح خانے کے سنگ رمضان گزارنے سے میری شخصیت ہی بدل گئی۔سب سے پہلا فائدہ مجھےدرگزر کرنا آگیا۔ بہت غصہ آتا ہے میری چیزیں کوئی استعمال کرے۔ یا بحث کرے مگر یہاں جو کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل سے برداشت کیا اگر وہی سب کچھ گھر میں ہوتا تو یقیناً گھر میں جنگ لگ چکی ہوتی۔ میرے ساتھ ایک اماں جی کا قیام تھا‘ وہ اللہ کی بندی میری کشن لے کر سو جاتی تھیں۔ بعض اوقات تو مانگ لیتی تھیں اور بعض اوقات اپنے استحقاق کے ساتھ کشن لے کر سو جاتی تھیں۔ ایک بڑا مسئلہ جو یہ ہوا کہ خواتین اپنی جگہوں پر ہی بیٹھ کر کنگھی کرتیں جس کے نتیجہ یہ نکلا کہ بال نہ صرف بستروں پر بلکہ بعض اوقات کھانے میں بھی نکلے‘ ہر سحر و افطار میں اس چیز سے بہت کراہت محسوس ہوتی ۔ مگر اللہ کریم کی رضا کے لیے برداشت کیا اور کسی سے اس بات کا گلہ نہ کیا۔ خدمت میں حصہ لیا اور برتن دھوئے۔چند بڑی عمر کی خواتین نےاپنی بڑی عمر کا رعب بھی دکھایا اور فائدہ بھی اٹھایا۔ مگر نجانے مجھ میں اتنی برداشت کہاں سے آگئی‘ ایک خاتون نے تو مجھے بلاوجہ خوب جھاڑ پلا دی مگر میں نے ہنس کر ٹال دیا۔ اگر یہ سب میرے گھر میں ہوتا تو پکی بات ہے میں اس خاتون کا سر پھاڑ دیتی‘ مگر میں اب بدل چکی تھی‘ ہرکسی کی بات صبر سے سنتی ہوں۔ تسبیح خانہ میں خدمت کر کے دلی سکون ملا اور اللہ جل شانہ سے التجا ہے کہ استقامت، عظمت اور اہلیت کے ساتھ خدمت کیلئے چن لے۔ درس کی محبت ملی‘ احتیاط سے بولنا ملا۔
اب مزید بتاؤں کہ گھر میں سکون آگیا‘ برکات نے گھر کا رجوع کرلیا‘ تسبیح خانہ میں مانگی دعاؤں کی مقبولیت کا اتنا یقین ہے کہ اس کا اثر اپنے اردگرد دیکھ رہی ہوں۔ ان شاء اللہ یہ کیا میری کوشش ہوگی جتنے بھی رمضان آئیں میں تسبیح خانہ میں ہی گزاروں۔ اب کچھ میرے تجربات و مشاہدات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں:۔
آنکھوں کے لیے ایک عمل عبقری کے فیس پیج سے پڑھا تھا کہ جن کو عینک لگی ہے صرف ان حضرات کے لیے کہ دن میں ایک بار یَابَصِیْرُ کی تسبیح کریں۔ میرا بھائی جس کی عمر 34سال ہے بچپن میں نالی میں گرگیا تھا اور اس کی وجہ سے اس کی بینائی متاثر ہوئی‘ وہ جب بھی پڑھتا اس کی آنکھوں سے پانی آنے لگتا ‘آدھا صفحہ بھی نہیں پڑھ سکتا تھا‘ اس نے عمل کیا اور کچھ زیادہ دن نہیں‘ صرف تین دن کے بعد ہی کہنے لگا کہ اب آنکھوں میں نہ پانی آتا ہے اور نہ ہی آنکھوں میں درد ہوتا ہے۔ میں بھرپور مطالعہ کرسکتا ہوں۔
اسی بھائی کے ساتھ ایک اور واقع پیش آیا کہ چند ماہ پہلے یہ اچانک خاموش ہوگیا نہ بولتا نہ سنتا کسی بات کا جواب نہ دیتا امی کے اصرار پہ اس نے بتایا کہ میں کہیں سے گزر گیا ہوں اور جگہ یاد نہیں۔ میں نے تین دن صبح و شام افحسبتم اور اذان والا عمل کیا اور تیسرے دن رات کے وقت جب عمل پڑھ کر آئی تو میں نے اس کے کمرے سے ایک لمبے قد کا پتلا سا آدمی باہرنکلتے دیکھا۔میری امی کے دل کے پٹھے سکڑ جاتے تھے مطلب کھینچائو ہوتا ہے اور حالت غیر ہو جاتی ہے ایک بار تو آنکھ میں ڈیلا سفید ہوگیا اس طرح سے آنکھیں اوپر لگالی۔ امی ہر کسی سے معافیاں مانگنے لگیں نے یہی ’’ افحسبتم اور اذان والا عمل‘‘ (اذان اور سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات سات سات مرتبہ پڑھ کر دم کرنا ہے)میں نے یہ عمل پڑھنا شروع کردیا اور کچھ دیر میں ہی امی کی طبیعت بہت حد تک بحال ہوگئی۔عینک اتر گئی:میری آنکھوں کے پٹھے کمزور ہوگئے تھے آج سے تقریباً 9سال پہلے میں نے پڑھا کہ عصر کے بعد 500یَا نُوْرُ پڑھ کر انگلیوں کی پوروں پر دم کریں اور ان کو آنکھوں پر پھیریں میں نے ایسا ہی کیا اور آج تک دوبارہ ایسا نہیں ہوا۔ میری دوست کے عینک لگی تھی اس نے کیا تو اس کی عینک اتر گئی۔آخری5سورتیں اور6بسم اللہ سفر پر نکلتے ہوئے پڑھیں‘ سفر میں ہر طرح سے سہولت رہتی ہے بالکل پریشانی نہیں ہوتی۔ میری بھانجی اکثر رات کو ڈر کر رونے لگ جاتی ہے اور روتے ہوئے آنکھیں بھی نہیں کھولتی چاہے آدھا گھنٹہ روئے باجی اس کو گود میں بیٹھا کر اذان سنانے لگتی ہے اور وہ بیٹھے بیٹھے سوجاتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 426 reviews.