Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سود اور قرض تلے دبے تھے‘ کرشمہ ہوا اور سب ٹھیک

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

میرے خاوند نے ان کو زیور واپس کردیا وہ بہت حیران ہوگئے‘ اس کے ایک ماہ بعد دوسرے بینک کو بھی پیسے واپس کردیئے اور باقی زیور بھی بینک سے چھڑا کر اصل مالک کو دے دیا‘ حضرت جی لہٰذا پورا خاندان بہت حیران کہ ان کی جان کیسے چھوٹ گئی

ہم بہت مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے ہم نے بینک میں زیور رکھ کر سود پر قرضہ لیا ہوا تھا جو سود در سود چڑھتا گیا میرے خاوند سکول ٹیچر ہیں‘ میرے سسر کی پنشن میری ساس کو ملتی ہے جس سے گھر چل سکتا ہے لیکن پریشانیوں کے عالم میں جو قرض سود پر لیا وہ زیور بھی ہمارانہیں تھا‘ دوسروں سے ادھار لیا ہوا تھا ‘دن بدن مشکلات پڑھ رہی تھیں‘ سوچ سوچ کر سر چکرا جاتا تھا میری ساس بھی بیمار ‘میں خود‘ میرا خاوند اور بچے گھر کا ہر فرد بیماریوں کا شکار ‘ہر دن کسی نہ کسی کوڈاکٹر کے پاس لے کر جانا ہوتا‘ جن سے زیور اُدھار لیا ہوا تھا جب وہ مانگتے ان کو جھوٹی تسلیاں دے کر مطمئن کر دیتے اور جان چھڑاتے ہم پورے خاندان میں ذلیل و خوار ہوگئے۔ سب اپنے ایک ایک کرکے ہمارا ساتھ چھوڑتے جارہے تھے میرا تعلق کھاتے پیتے گھرانے سے ہے‘ میرے شوہر کے والدین بھی غریب نہ تھے لیکن حالات کچھ ایسے بدلے کہ ہم کچھ سمجھ نہ پائے اور دن بدن بدحالی ہوگئی اور بیماریوں نے ہمارے گھر میں ڈیرے ڈال لیے‘ بچے بھی پریشان اور مجھ سے سوال کرتے کہ کب ہمارا قرض اترے گا اور ہمارے حالات بہتر ہونگے لیکن ہمارے پاس ان کے سوالوں کا جواب نہ ہوتا کیونکہ ہم ان کی ابتدائی ضروریات پوری نہ کرپا رہے تھے۔
اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے‘ آپ کی نسلوں کے لئے برکت و عافیت فرمائے جو آپ نے ماہنامہ عبقری شائع کرناشروع کیا اللہ تعالیٰ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور اس کار خیر کو سدا جاری رکھے اور لوگوں کے مسائل کے حل کا ذریعہ بنتا رہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر اور نسلوں کو برکت عطا فرمائے اور عبقری کے لئے آپ کے ساتھیوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
کچھ مہینوں سے عبقری پڑھتے ہیں عبقری کا انتظار بھی ہوتا ہے لیکن پریشان رہتے تھے۔ ایک دن میں بہت بیمار تھی اور اپنے میاں کے ساتھ عبقری سیل آفس گجرات شہد لینے گئی‘ میں باہر کھڑی تھی اور میرے خاوند اندر شہد لینے گئے توایجنسی والے بھائی کےوالد صاحب باہر نکلے میں رو رہی تھی وہ مجھے کہنے لگے اندر جائو اور بھائی کو بتائو کیا مسئلہ ہے اگر بیمار ہو‘ عبقری کی ادویات بہت اچھی ہیں۔ دوائی لے لو تم ٹھیک ہو جائو گی‘ میں بے دلی سے اندر گئی کہ ایک بزرگ کہہ رہے ہیں تو بات مان لوں‘ میں اندر جاکر بیٹھ گئی انہوں نے بہت اکرام کیا اور تسلی دی‘ پوچھا کہ کیا بات ہے؟ میرے میاں نے ان کو ساری بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ آپ پریشان نہ ہوں شیخ الوظائف کی دعائوں کی برکت سے اللہ تعالیٰ کا کرم ہو جائے گا اور ہمیں آپ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ وہ ہمیں آپ کے بارے بتاتے رہے‘ ہمارے اندر آپ سے ملاقات کا شوق بڑھتا گیا پھر ہمیں تسبیح خانہ کے بارے بتایا میرا دل کرے کہ ابھی تسبیح خانہ لاہورپہنچ جائو۔اس بھائی نے ہمیں’’افحسبتم اور اذان کے کرشمات‘‘ کی کتاب دی اور وظیفہ پڑھنے کا طریقہ سمجھایا اور کہا کہ یہ عمل شروع کردیں اور اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں ‘ آپ کامسئلہ ضرور ضرور حل ہو جائے گا۔اب مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی کرشمہ ہوگا اور ہمارے حالات بدل جائیں گے۔ہم یہ وظیفہ اور اذان کے کرشمات لے کر چلے گئے اور عمل شروع کردیا۔ جب ہم نے ابھی چند دن یہ وظیفہ کیا حالات اور زیادہ خراب ہوگئے میری ساس جو عرصہ سے بیمار ہیں ان کی طبیعت اور زیادہ خراب ہوگئی اور ان کے اندر چیزیں بولتی اور ہمیں گالیاں دیتی ویسے عام حالات میں بہت نرم مزاج ہیں کبھی کچھ نہیں کہتیں لیکن جب چیزیں حاضر ہوں تو وہ بہت بوڑھی ہیں لیکن سنبھالی نہیں جاتیں۔ ہم نے مسلسل عمل جاری رکھا ہمارے حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے گھر میں سے بیماری کم ہوگئی‘ ہمیں کوئی رشتہ دار اچھا نہیں سمجھتا تھا اگر کسی سے اُدھار پیسے مانگتے کہ بینک کو دے کر زیور چھڑا لیں تاکہ سود نہ پڑے تو کوئی اعتبار نہ کرتا تقریباً ایک ماہ وظیفہ پڑھا خوب دعا مانگی کہ اللہ کوئی رستہ نکال دے ہماری جان چھوٹ جائے آئندہ اس سودی نظام سے توبہ کی۔
ہمارے ایک عزیز کو ہم نے ادھار پیسے دینے کو کہا ہوا تھا میرے خاوند نے کہا کہ اس سے معلوم کرتا ہوں کچھ ترتیب ہو جائے تو ایک بینک کو پیسے واپس کرکے جس کا زیور ہے اس کو واپس کردیں تاکہ کم از کم ایک طرف سے تو جان چھوٹے جب بھی زیور والا ملتا ہے بے عزتی کرتا ہے۔ہم وظیفہ کرتے رہے جب اس سے پیسے مانگے اس نے جتنے دینے کا وعدہ کیا ہوا تھا اس سے زیادہ پیسے دیئے لیکن میرے خاوند نے صرف اتنے لیے جن کی ضرورت تھی اور بینک والوں کو دے کر زیور واپس لے لیا جب ہم اس کو زیور واپس کرنے کے لیے اس کے گھر گئے جس رشتہ دار سے زیور ادھا لیا ہوا تھا اس نے کہا کہ میں آپکے گھر آنے والا تھا اچھا ہوا آپ آگئے وہ ہماری شادیاں آرہی ہیں ہمیں زیور واپس کردیں۔
میرے خاوند نے ان کو زیور واپس کردیا وہ بہت حیران ہوگئے اس کے ایک ماہ بعد دوسرے بینک کو بھی پیسے واپس کردیئے اور باقی زیور بھی بینک سے چھوڑا کر اصل مالک کو دے دیا حضرت جی لہٰذا پورا خاندان بہت حیران کہ ان کی جان کیسے چھوٹ گئی حضرت آپکی دعا اور آپکے اس عمل کی برکت سے اللہ نے ہماری مدد کی ہے اور ہم سود سے بچ گئے ہیں اب صرف ہمارے اوپر ادھار کی وہ رقم ہے جس کا کسی بینک سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہمیں کوئی سود ادا کرنا ہوتا ہے۔اس عمل کی برکت سے اب میری ساس بھی بالکل ٹھیک ہیں۔ حضرت اس ایجنسی والے بھائی کے پاس آتے ہیں وہ ہمیں آپکی باتیں سناتے ہیں۔ ان سے آپکی باتیں سن کربہت سکون ملتا ہے۔ ہمارے حالات پہلے سے بہت بدل گئے ہیں جو ہر وقت پریشانی اور کوفت تھی اس عمل کی برکت سے ختم ہوگئی ہے۔ جہاں ہماری بیماریاں اور پریشانیاں ختم ہوئی ہیں اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ ہمارا تعلق تسبیح خانہ سے جڑ گیا ہے آپ ہمیں مل گئے ہیں ہم درس سنتے ہیں اور تسبیح خانہ بھی درس سننے جاتے ہیں۔ ہمارا افحسبتم اور اذان والا عمل جاری ہے۔ اللہ آپ کو اور گجرات ایجنسی والے بھائی کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ (آمین)(م۔ش ، گجرات)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 418 reviews.