Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سونفل کی منت مانتی ہوں مسئلہ حل ہوجاتاہے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

بچےکی عمر تقریباً ایک سال تھی‘ میں نے اسے کہا کہ فوراً اسپغول کا چھلکا منگواؤ۔ آدھا چمچ چھلکا تھوڑی سی چینی کے ساتھ مکس کرکے بچوں کو کھلادو‘ اوپر سے پانی پلادو اور آدھا گھنٹہ انتظار کرلو‘ اگر ٹھیک نہ ہو تو ڈاکٹر کے پاس لے جانا

سونفل کی منت مانتی ہوں مسئلہ حل ہوجاتاہے
زندگی میں کوئی بھی مشکل پیش آئے شروع سے میری یہ عادت رہی ہے کہ سو نفل پڑھنے کی منت مان لیتی ہوں اور یہ نیت کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ تو مُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ ہے میری یہ مشکل آسان کردے۔ شکرانے کے طور پر میں سو نفل ادا کردوں اور کام ہونےسے پہلے ہی نفل پڑھنے شروع کردیتی ہوں۔ عام طور پر ہر مغرب کی نماز کے بعد دس نفل پڑھ لیتی ہوں۔ میری مشکلات آسان ہوجاتی ہیں اور میں سو نفل شکرانے کے پورے کرلیتی ہوں۔ آزمودہ عمل ہے۔
اسپغول کے چھلکے کے فوائد: محترم حضرت حکیم صاحب! اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انسان کے فائدے کے لیے بے شمار چیزیں پیدا کی ہیں ان میں سے اسپغول کا چھلکا بھی ایک نعمت ہے۔ ایک دفعہ میرے پاس ایک ٹیچر چھٹی لینے کے لیے آئی کہ میرابیٹا شدید بیمار ہے اسے لوز موشن لگے ہوئے ہیں میں نے اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر جانا ہے۔ میں نے اسے کہا کہ بیٹا کہاں ہے؟ اس نے کہا میں اسے اپنے ساتھ سکول لے کر آئی ہوں بچےکی عمر تقریباً ایک سال تھی‘ میں نے اسے کہا کہ فوراً اسپغول کا چھلکا منگواؤ۔ آدھا چمچ چھلکا تھوڑی سی چینی کے ساتھ مکس کرکے بچے کو کھلادو‘ اوپر سے پانی پلادو اور آدھا گھنٹہ انتظار کرلو‘ اگر ٹھیک نہ ہو تو ڈاکٹر کے پاس لے جانا‘ میں چھٹی دے دوںگی۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دوبارہ بچے کو لوز موشن کی شکایت نہ ہوئی اور ٹیچر نے اس ٹوٹکے کو خود بھی اپنایا اور بہت سے لوگوں کو بھی اس سے فیض یاب کیا۔ پیٹ میں شدید درد کے ساتھ مروڑ اٹھ رہے ہوں تو بھی اسپغول کا چھلکا کھانے سے آرام ملتا ہے۔انڈے کی سفیدی: اگر کسی کے معدے میں شدید درد ہو تو اس کو چاہیے کہ انڈا توڑ کر اس کی زردی اور سفیدی الگ الگ کرلیے‘ سفیدی کو دیسی گھی میں توے پر ڈال کر فرائی کرے اور اس پر نمک اور کالی مرچ (حسب ضرورت) چھڑک کر چمچ سے کھائیے۔ شروع میں بسم اللہ اور آخر میں الحمدللہ ضرور پڑھے۔ معدے کے درد کو چند منٹوں کے بعد تسکین مل جائے گی۔ ان شاء اللہ۔
کھانسی اور گلے میں خراش کا علاج: اگر کسی کو شدید کھانسی ہو اور گلے میں بھی درد ہو تو رات کو سوتے وقت ادرک کا رس نکال کر ہموزن شہد میں مکس کریں۔ تقریباً ایک چمچ شہد اور ایک چمچ ادرک کا رس مکس کرلیں اور مریض کوپلادیں۔ پینے کے بعد مریض کلی نہ کرے‘ ویسے ہی سوجائے۔ تین راتیں مسلسل یہ ٹوٹکہ استعمال کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 414 reviews.