Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خوشحال کسان کیسے فاقوںپر مجبور ہوا؟ ضرور پڑھیے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک دیہاتی آدمی ہوں اور کاشتکاری میرا پیشہ تھا۔ آج میں اپنے کسان بھائیوں کو ایک درد بھری اپنی داستان سنانا چاہتا ہوں۔ یقیناً میری آپ بیتی پڑھ کر بہت سے کسان بھائی وہ غلطیاں نہ دہرائیں گے جو میں نے کیں:۔قارئین میں ایک خوشحال کاشتکار تھا‘ کام بہت اچھا چل رہا تھا۔ میری والدہ بچپن میں وفات پاگئیں تھیں۔ میری فصلیں بہترین ہوتیں اور ہر فصل میں خوب منافع کماتا۔ میرے دن رات بڑے بہترین گزر رہے تھے۔ لوگ مجھ سے قرض مانگنے آتے اور میں بنا شش و پنج لوگوں کو ان کی مانگی رقم اٹھا کردے دیتا۔
سارے گاؤں والے مجھ سے خوش تھے‘ میری جب بھی گندم کی فصل پک کر تیار ہوتی میں گاؤں کے ہر غریب کے گھر موجود بھرولے گندم سے بھر دیتا۔ وہ سارا سال کھاتے اور مجھے دعائیں دیتے۔ میرےاس عمل کی بدولت اگلے سے میری فصل مزید بہتر ہوتی۔ کسان بھائیو! یہ تو تھے میری خوشحالی کے دور اب آتا ہوں اپنے حال کی طرف۔
میرے والد کو دمہ‘ ٹی بی اور دل کا عارضہ لاحق ہوگیا‘ ان کے علاج معالجہ کیلئے میں ان کو شہر لے گیا اور شہر کے اچھے سے اچھے ہسپتال میں کا علاج کروایا اور پیسہ پانی کی طرح بہایا۔ معاشی حالات خراب ہونا شروع ہوئے تو میں نے چند دوستوں سے ادھار لے کر کاشتکاری کی‘ مگر توجہ نہ دینے کی وجہ سے فصل بھی اس سال اچھی نہ ہوئی تو قرض کے بوجھ تلے مزید دبتا گیا پھر مجھ سے ایک بڑی غلطی ہوئی کہ میں نے سود پر قرض لینا شروع کردیا جس نے ایسی تباہی مچائی کہ میرا کچھ نہ بچا۔ سود کے پیسوں سے فصل بوئی اور وہ ایسی تباہ ہوئی کہ لوگ آآکر کر دیکھتے اور عبرت حاصل کرتے۔ دکانداروں سے ادھار لینا شروع کیا‘ پہلے تو وہ خوش ہو کر دیتے کہ کوئی بات نہیں آپ کی اپنی دکان ہے۔ مگر اب دکانداروں نے بھی ادھار دینا چھوڑ دیا ہے۔ جو آتا میں سود ادا کرتا رہا اور باقی رقم ویسے کی ویسے ہی رہی‘ پھر ادھار لی رقم پر بھی سود بڑھتا گیا اور اب میرے اوپر 25 لاکھ کا قرض ہے۔ زمین بک گئی‘ گھر بک گیا‘ سب کچھ برباد ہوگیا کاش میں سود پر رقم نہ لیتا‘ سود جیسے ہی میرے گھر آیا میرا کچھ بھی نہ بچا۔ ایک سال کا عرصہ ہوگیا ہے میں گھر سے بھاگا ہوا ہوں‘ ایک چھوٹے سےشہر کے ایک چھوٹے سے کچے علاقہ میں چھپ کر زندگی گزار رہا ہوں۔ کوئی کام کرنے کو بھی دل نہیں کرتا‘ ہروقت پریشان اور بیمار سا رہتا ہوں‘ آج میں بہت مصیبت اور پریشانی میں ہوں‘ مجھے کاشتکاری کے سوا کچھ آتا بھی نہیں۔ میرے کسان بھائیو! خدارا کبھی بھی سود کی رقم کی لے کر کاروبار ہرگز مت کیجئے گا۔ ورنہ آج نہیں تو کل بربادی آپ کا مقدر بنے گی اور میں نہیں چاہتا کوئی میری طرح برباد ہوجائے۔ میں ماہنامہ عبقری ایک دوست سے لے کر ہر ماہ پڑھتاہوں‘ اس میں ’’کسان دوست‘‘کالم پڑھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ محترم حکیم صاحب! میرا نام ہرگز شائع مت کیجئے گا۔ (پوشیدہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 382 reviews.