محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش‘صحت منداور ہنستا مسکراتا رکھے۔ آج کل میرے پیپرز ہورہے ہیں۔دوران پیپرز ہی یہ خط لکھنے بیٹھ گئی وجہ صرف یہ ہے کہ میرا ایک تجربہ اور مشاہدہ ہے جو میں قارئین عبقری سےشیئر کرنا چاہتی ہوں۔قارئین! میرے جو پہلے دو پیپر تھے وہ تو اچھے ہوگئے لیکن تیسرا‘ پاس تو ہو جائوں گی ان شاء اللہ لیکن کچھ خاص نہیں ہوا تیاری بھی کی تھی لیکن بُری بات یہ ہوئی کہ پہلے دو پیپر میں میرے ہاتھ میں نقش نعلین پاک اور شہادت والی انگلی پر سورہ قلم کی پہلی دو آیات لکھی ہوئی تھی لیکن جو مشکل پیپر تھا اس میں بھول گئی‘ میں یاد کرتی تھی کیا نہیں کیا‘ ٹینشن ہوئی لیکن جب دیکھا تو بیگ سے نقش نعلین پاک ہی غائب تھا اور پھر اُسی ٹینشن میں‘ میں شہادت والی انگلی پر سورہ قلم کی پہلی دو آیات ہی لکھنا بھول گئی۔ میں بہت زیادہ پریشان ہوئی جو تھوڑا بہت پیپر آتا تھی وہ بھی بھولنا شروع ہوگیا پھر میں نے اپنے ہاتھ پہ نام محمد(ﷺ) لکھا اور پیپر شروع کیا۔ اللہ کے کرم سے اتنا تو ہوا کہ ان شاء اللہ پاس ہو جائوں گی۔اب میں آپ کو اس عمل کا کمال بتاتی ہوں کہ جب بھی آپ کے پیپرز ہوں یا کہیں انٹرویو کیلئے جائیں اپنے پاس نقش نعلین پاک اور سورۂ قلم کی پہلی دو آیات اپنی شہادت کی انگلی پر لکھ لیں۔ پھر دیکھیں آپ کا قلم کیسے چلتا ہے اوردماغ کیسے کھلتا ہے۔ یہ میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔ سٹوڈنٹس حضرات توجہ سےنوٹ فرمالیں۔ ہمیشہ اپنے پاس نقش نعلین پاک ضرور رکھیں۔ (ش،ج)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں