Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسلام اور رواداری پیغمبر اسلام کا غیر مسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبی کریمﷺ کے پیرو کا ر ہیںانکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب ان کے غلاموں کی روشن زندگی کو پڑھیں۔ سوچیں! فیصلہ آپکے ہاتھ میں ہے

ایک روز امام ابو حنیفہ  ظہر کی نماز کے بعد گھر تشریف لے گئے ۔ بالا خانے پر آپ  کا گھر تھا جا کر آرام کرنے کے لئے بستر پرلیٹ گئے اتنے میں کسی نے دروازے پردستک دی ۔ آپ اندازہ کیجئے جو شخص ساری رات کا جاگا ہوا ہو اور سارا دن مصروف رہا ہو اس وقت اس کی کیا کیفیت ہوگی ۔ ایسے وقت اگرکوئی آ جائے انسان کو کتنا ناگوار گزرتا ہے کہ یہ شخص بے وقت آگیا ۔لیکن امام صاحب  کی برداشت دیکھئے کہ وہ زینے سے نیچے اترے ۔ دروازہ کھولا تو دیکھاکہ ایک صاحب کھڑے ہیں امام صاحب  نے ان سے پوچھا کیسے آنا ہوا ؟ اس نے کہا : ایک مسئلہ معلوم کرنے کے لئے آیا ہوں ۔فرمایا:اچھا بھئی ! کیا معلوم کرنا ہے پوچھئے؟ اس نے کہا : میں کیا بتائوں ؟اب مجھے اچانک بھول گیا ہے امام صاحب  فرمانے لگے پر
اچھا ! ٹھیک ہے جب یاد آجائے تو پھر پوچھ لینا ۔ آپ  خاموشی سے پھر اوپرچلے گئے ابھی جا کر بستر پر لیٹے ہی تھے کہ دوبارہ دروازے پر دستک ہوئی ۔ آپ  نے پھر جا کر پوچھا ؟ کیا بات ہے ۔ اس شخص نے کہا : حضرت وہ مسئلہ مجھے یاد آگیا تھا ۔آپ  نے فرمایا : پوچھ لو ۔ اس نے کہا ابھی تک تو یاد تھا مگر جب آپ ؒ آدھی سیڑھیوں تک پہنچے تو میں وہ مسئلہ پھر بھول گیا ۔ پھر برداشت کا ثبوت دیتے ہوئے فرمانے لگے اچھا بھئی!جب مسئلہ یاد آجائے تو پوچھ لینا یہ کہہ کر آپ  واپس سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اوپر آئے اور بستر پر آرام فرمانے کے لئے لیٹ گئے۔ابھی لیٹے ہی تھے کہ پھر دروازے پر دستک ہوئی پھر آپ  نیچے تشریف لائے اس نے کہا حضرت مجھے وہ مسئلہ یاد آگیا ہے ۔ امام صاحب نے پوچھا اچھا بتائو کیا مسئلہ پوچھنا ہے ؟ تحمل مزاجی سے سوال کا جواب دیا:اس نے کہا یہ مسئلہ پوچھنا ہے کہ انسان کی نجاست (پاخانہ ) کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے یا میٹھا ہوتا ہے؟ امام صاحب  نے بہت اطمینان سے جواب دیا کہ اگر انسان کی نجاست تازہ ہو تو اس میں مٹھاس ہوتی ہے او ر اگر سوکھ جائے تو کڑواہٹ پیدا ہو جاتی ہے ۔ پھر و ہ شخص کہنے لگا کیا آپ  نے چکھ کر دیکھا ہے ؟ (الصیاذ باللہ ) حضرت امام  نے فرمایا کہ ہر چیز کا علم چکھ کر نہیں حاصل کیا جاتا بلکہ بعض چیزوں کا علم عقل سے معلوم کیا جاتا ہے کہ تازہ نجاست پر مکھی بیٹھتی ہے خشک پر نہیں بیٹھتی اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ دونوں میں فرق ہے ورنہ مکھی دونوں پر بیٹھتی ۔جب امام ابو حنیفہ  نے یہ جوابدیا تو وہ شخص کہنے لگا ۔ امام صاحب  میں آپ  کے سامنے ہاتھ جوڑتا ہوں مجھے معاف کر دیجئے میں نےآپ کی برداشت کا امتحان لینے کے لئے آج آپ کو بہت ستایا ہے ۔ لیکن آج آپ  نے مجھے ہرا دیا ۔ امام صاحب  نے فرمایا کہ میں نے آج آپ  کو کیسے ہرا دیا ؟ اس شخص نے کہا : آج میری ایک دوست سے بحث ہو رہی تھی میرا کہنا تھا کہ حضرت سفیان ثوری  کے اندر سب سے زیادہ برداشت ٗ بردباری ٗ حلم ہے اور وہ غصہ نہ کرنے والے بزرگ ہیں ۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 354 reviews.