Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت ابوبکر غزنویؒکے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

سخت بیماری حملہ آور ہوگئی ہو جس سےمریض اٹھ نہ پارہا ہوتو صبح و شام اس کے کانوں میں سورۂ رحمٰن کی تلاوت کی جائے۔ا گر روزانہ دونوں وقت سورۂ رحمٰن واک مین‘ ٹیپ ریکارڈ یا موبائل فون میں ریکارڈ کرکے ایئر فون دونوں کانوں میں لگا کر مریض کو سنوائیں۔

دائمی اور پرانی بیماری کیلئے آیات شفاء: جو بیماری بہت پرانی ہوچکی ہو اور جان چھوڑنے کا نام نہ لیتی ہو اس سے شفاء پانے کیلئے آیاتِ شفاء کا مریض ورد بھی کثرت سے کرے اور پانی، تیل اور ادویات پر اس کا خود بھی دم کرے اور اہل خانہ بھی اس کے کھانے پینے یا جسم پر ملنے کی اشیاء‘ ادویات پر زیادہ سے زیادہ پڑھ کر دم کریں۔چھ آیات شفاء درج ذیل ہیں:۔()1)وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ (توبہ۱۴)((2فَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ (یونس57) (3)یَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِہَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوٰنُہٗ فِیْہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ(نحل69)(4)وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ(بنی اسرائیل 82)(5)وَ اِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِیْنِ (الشعراء80) (6)قُلْ ہُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ہُدًی وَّ شِفَآءٌ( حم سجدہ44)
سورۂ رحمٰن اور پرانی بیماری: اگر بیماری بہت پرانی ہوگئی ہو اور مریض مستقل بستر پر پڑچکا ہو یا سخت بیماری حملہ آور ہوگئی ہو جس سےمریض اٹھ نہ پارہا ہوتو صبح و شام اس کے کانوں میں سورۂ رحمٰن کی تلاوت کی جائے۔ا گر روزانہ دونوں وقت سورۂ رحمٰن واک مین‘ ٹیپ ریکارڈ یا موبائل فون میں ریکارڈ کرکے ایئر فون دونوں کانوں میں لگا کر مریض کو سنوائیں۔ پوری تلاوت کے دوران مریض آنکھیں بند کیے پوری توجہ تلاوت پر رکھے اور اللہ سے یہ امید رکھے اور دعا کرتا رہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے اسے اس بیماری سے نجات نصیب فرمائے تو مریض جلد صحت یاب ہوجائے گا۔ ہسپتالوں میں اگر وارڈز میں صبح و شام کا اجتماعی اہتمام کر دیا جائے تو بہت ہی اچھے نتائج نکلیں گے۔
سردرد اور ہر قسم کے درد کا مجرب ترین نسخہ: یہ عمل بے شمار دفعہ کا آزمودہ ہے۔ اس عمل کے بعد درد ایسا بھاگا بھاگا پھرتا ہے کہ اسے بھاگنے کا راستہ ہی نہیں ملتا۔ سردرد ہی میں نہیں بلکہ جسم میں کہیں بھی‘ کسی بھی قسم کا درد ہو تو اپنی سانس روک کر درد والی جگہ پر تین بار لِیُعَذِّبَھُمْ لکھیں۔ اول تو ختم ہوجائے گا وگرنہ کسی دوسری جگہ منتقل ہوجائے گا۔ درد جدھر منتقل ہو وہیں لکھنا شروع کردیں۔ دو تین منٹ میں ہر طرح کا درد نیست ونابود ہوجائے گا۔
انجائنا ، دل کی تکلیف کا علاج: اللہ تعالیٰ نہ کرے کسی کو انجائنا کا درد ہوتا ہو‘ ہارٹ اٹیک کا اندیشہ ہو یا ایک آدھ بار ہوچکا ہو اور اب حالات کے رحم و کرم پر ہو تو اس کیلئے نسخہ کیمیا کا درجہ رکھنے والا عمل درج ذیل ہے:۔ یَاقَوِیُّ الْقَادِرُ الْمُقْتَدِرُ قَوِّنِیْ وَقَلْبِیْ۔ یہ دعا ہر نماز کے بعد سات بار اس طرح پڑھیں کہ ہر دفعہ پڑھتے وقت سینے پر بائیں جانب ہاتھ کی ہتھیلی سے ایک دائرہ مکمل کریں۔ ان شاء اللہ درد سے بھی جان چھوٹ جائے گی اور ہارٹ اٹیک کا اندیشہ خطرہ بھی ختم ہوجائے گا۔
پیشاب میں جلن: خواتین کو بعض مخصوص وجوہ کی بنا پر پیشاب میں جلن شروع ہوجاتی ہے۔ زیرناف درد یا پیشاب کی جلن جیسی بیماری کا اکثر اوقات خواتین شرم کے مارے کئی روز تک کسی سےذکر نہیں کرتیں۔ اس تکلیف کاہمارے ہاں بارہا کا آزمودہ عمل یہ ہے کہ مریضہ خود یا کوئی بھی شخص ایک بوتل پانی پر تین سو تیرہ باراَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ ۔پڑھ کر دم کرے اور مریضہ اس دم شدہ پانی سے دن میں سات بار یا گیارہ بار پاک حالت میں خود پر چھڑکیں اور پئیں۔
بچہ خواب میں ڈرتا ہو: اگر بچہ خواب میں ڈر کر روتے ہوئے بیدار ہوجاتا ہو یا سوتے سوتے گھبرا کر زور سے ہلتا ہو تو اس پر تین دفعہ آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کریں۔ 1۔ پہلی دفعہ سات بار۔ 2۔دوسری دفعہ گیارہ بار۔ 3۔ تیسری دفعہ اکیس بار۔ ان شاء اللہ ایک دو روز ایسا کرنے سے اس کا خواب میں ڈرنا ختم ہوجائے گا۔
قرض اتارنے کا نسخہ: اگر کوئی قرض کے جال میں پھنس گیا ہو اور قرض اتارنے کے اسباب مہیا نہ ہورہے ہوں تو اسے چاہیے کہ سب سے پہلے پختہ نیت اور اللہ تعالیٰ سے یہ عہد کرے کہ میں ہر صورت اپنا قرض اتاروں گا۔ پھر روزانہ عصر کی نماز کے بعد سورۂ نصر(پارہ30) اکتالیس بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے مدد مانگے ان شاء اللہ قرض کی ادائیگی کا کوئی راستہ نکل آئے گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 271 reviews.